نتائج تلاش

  1. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    ظہیر بھائی ، داد اور رائے کا بہت شکریہ ! احباب کی ، خاص طور پر آپ جیسے قابل احباب کی ، رائے كے ناگوار گزرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا . مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ آزاد نظم کا میرا تنقیدی جائزہ اور تخلیقی تجربہ بہت محدود ہے . آئندہ اور بہتر کہنے کی کوشش کروں گا ، انشاء اللہ .
  2. ع

    غزل - پھر کسی چاند کی آہٹ

    ارشد صاحب ، عمومی طور پر غزل پسند آئی . داد حاضر ہے . مطلع اور دوسرا شعر خوب ہیں . تیسرے شعر میں میری ناچیز رائے میں ’ہے‘ کی جگہ ’تھا‘ کا محل ہے کیونکہ ردیف ’رہی‘ زمانۂ ماضی میں ہے . ویسے شعر عمدہ ہے . چوتھے اور پانچویں شعر کا مفہوم مجھ پر واضح نہیں ہوا . چھٹے شعر میں ’بلائے ہے‘ کی ترکیب پر...
  3. ع

    گر خدائی تری یگانہ ہے

    المیٰ صاحبہ ، اچھی غزل ہے . داد حاضر ہے .
  4. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    روفی بھائی ، نہ جانے کیسے آپ كے خط کا جواب رہ گیا . معذرت ! پسندیدگی كے لیے احسان مند ہوں . جزاک اللہ .
  5. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    یاسر بھائی ، حوصلہ افزائی کا شکریہ ! جزاک اللہ . آزاد نظم کی تخلیق میں پابند نظم اور غزل کی معروف بحور كے اركان میں کمی اور بیشی كے میرے علم میں کوئی سخت اصول نہیں ہیں . اگر آپ کو اركان کا اس طرح کا استعمال دیکھنا ہے جیسا ناچیز نے کیا ہے تو افتخار عارف کی ’ابھی کچھ دن لگیں گے‘ اور جاوید اختر کی...
  6. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    ارشد صاحب ، بہت نوازش !
  7. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    خورشید صاحب ، ستائش کا شکریہ ! دِل میں خواہش تو شاید اب بھی ہے ، لیکن ہمت نہیں ہے .
  8. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    صابرہ بہن ، پذیرائی كے لیے ممنون ہوں . جزاک اللہ ! نظم کا تو پتا نہیں ، لیکن جو گزری ہے ، اس كے بعد شاعر كے لیے حوصلہ دکھانا تقریباً ناممکن تھا . :)
  9. ع

    نظم: ’’موڑ‘‘

    احبابِ گرامی ، سلام عرض ہے . ایک نظم پیشِ خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے . ’’موڑ‘‘ یہی تو موڑ تھا وہ جہاں سے میں نے اور تم نے چُنے تھے اپنے رستے تہیہ کر لیا تھا کہ اب تنہا چلیں گے نہ ہونگے اب کبھی محتاج ہَم اک دوسرے كے پہنچ جائینگے اپنی منزلوں تک ہنستے ہنستے مگر پِھر چلتے...
  10. ع

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    یاسر بھائی ، ’بد مست‘ پر آپ کا خیال جان کر تَعَجُّب ہوا . یہ لفظ تو آنکھ ، نگاہ ، جوانی ، ساقی اور خوشبو جیسی چیزوں كے لیے خوب استعمال ہوا ہے لہٰذا ’نظاروں‘ كے لیے بالکل موزوں ہے . چند مثالیں دیکھیے . بنا دینگی دُنیا کو اک دن شرابی یہ بد مست آنکھیں ، یہ ڈورے گلابی ( احسان دانش ) چشمِ بدمست کو...
  11. ع

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    یاسر بھائی ، عمدہ غزل ہے . کچھ اشعار تو بہت اعلیٰ ہیں . داد قبول فرمائیے . البتہ پانچویں شعر میں ’ابھی‘ کی جگہ ’اب‘ کا مقام تھا ، اور آٹھویں شعر میں ’مد مست‘ کی ’ بد مست‘ بہتر ہوتا . ویسے تو کوئی بھی شخص کسی بھی زبان پر عبور حاصل کر سکتا ہے ، لیکن سندھی ہوتے ہوئے آپ کی اُرْدُو واقعی غضب کی ہے ...
  12. ع

    غزل ::کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے ::

    یاسر بھائی ، اِس غزل كے اشعار میں مجھے ایک انفرادیت اور تازگی کا احساس ہوا . شاید اِس کی وجہ اِس میں مستعمل ساز و سامان ( چیری ، چنار ، دفتر ) ہے . البتہ ’نقد نگاری‘ کچھ عجیب لگا . ’نقد‘ کا استعمال بمعنی ’تنقید‘ میری نگاہ سے پہلے نہیں گزرا . آپ ’نکتہ نگاری‘ جیسا کچھ کہتے تو بہتر ہوتا . اِس غزل...
  13. ع

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    محترم سرور صاحب ، حالانکہ ایک پر رونق ماحول عموماً خوشی کا احساس کراتا ہے ، لیکن میرا مشاہدہ رہا ہے کہ کبھی کبھی ایسا ماحول کوئی دکھتی رگ چھیڑ دیتا ہے اور دِل بجائے خوش ہونے كے ، کچھ ایسے خیالوں میں کھو جاتا ہے جن کا خوشی سے دور کا واسطہ بھی نہیں ہوتا . میری ناچیز رائے میں یہ نظم کچھ ایسی ہی...
  14. ع

    غزل: غموں سے جنگ رہی جاں بدن میں رہنے تک

    ظہیر بھائی ، حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ ! جزاک اللہ . یہ غزل بہت زیادہ نہیں ، کوئی تِین چار سال پرانی ہے . لیکن زمانے سے کیا ہوتا ہے . مجھے علم ہے کہ میری ناچیز شاعری میں آج بھی بہتری کی گنجائش ہے اور ہمیشہ رہیگی . مطلع پر اَرْشَد صاحب کو میرا جواب دیکھ لیجئیگا . دوسرے شعر میں فتنہ و فساد کی...
  15. ع

    غزل: غموں سے جنگ رہی جاں بدن میں رہنے تک

    اَرْشَد صاحب ، جان کی امان کا ذکر کیوں . یہ آپ کی بزم ہے اور اظہار خیال آپ کا حق ہے . لگتا ہے میری ناچیز غزل نے آپ کی حس جراحی پھڑکا دی . :) مذاق بر طرف ، تفصیلی تجزیے کا شکریہ ! آپ نے تِین عدد اشعار قابل قبول قرار دئے ہیں سو اس كے لیے ممنون ہوں . بقیہ اشعار پر آپ كے اعتراضات خاصی بنیادی نوعیت...
  16. ع

    غزل: غموں سے جنگ رہی جاں بدن میں رہنے تک

    روفی بھائی ، نوازش كے لیے احسان مند ہوں . جزاک اللہ .
  17. ع

    غزل: غموں سے جنگ رہی جاں بدن میں رہنے تک

    یاسر بھائی ، پذیرائی كے لیے ممنون ہوں . جزاک اللہ . دار و رسن میں ’رہنے‘ پر عرض ہے کہ گھڑی بھر كے قیام کو بھی ’رہنا‘ کہہ سکتے ہیں ، مثلاً : پہلو میں چین سے دِلِ مضطر نہ رہ سکا دم بھر نہ رک سکا یہ گھڑی بھر نہ رہ سکا ( نوح ناروی ) پِھر دار و رسن کی ساری کار روائی تو ویسے بھی ایک گھڑی میں مکمل نہیں...
  18. ع

    غزل: غموں سے جنگ رہی جاں بدن میں رہنے تک

    احباب گرامی ، سلام عرض ہے . ایک غزل پیش خدمت ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے . غموں سے جنگ رہی جاں بدن میں رہنے تک مجھے اماں نہ ملی ، آہ ! رن میں رہنے تک میں اٹھ گیا تو وہ خاموشیوں میں ڈوب گیا جو شور و شر تھا مرے انجمن میں رہنے تک حیات و موت کی فکروں سے تھا فرار قریب مگر تھا خوف...
  19. ع

    ایک نظم :اندیشے:

    محترم سرور صاحب ، آپ کی نظم نظر نواز ہوئی اور پسند آئی . ایک حَسِین و بے پروا دوشیزہ کی اداؤں سے دِل میں جو جذبات پیدا ہوتے ہیں ، اُنہیں آپ نے بَڑی نفاست سے بیان کیا ہے . میری ناچیز رائے میں نظم کا آخری بند اہم ہے ، کیونکہ یہ نظم کو محض بیانیہ سے آگے لے کر جاتا ہے . اِس بند میں نظم كے عنوان کی...
  20. ع

    میری ایک تازہ غزل

    وارث بھائی ، آپ کی شاعری پڑھنے کا یہ میرا پہلا اِتِّفاق ہے . غزل خوب ہے . داد قبول فرمائیے . آپ كے مطلع سے اپنی ایک حالیہ غزل یاد آ گئی . پیش کر رہا ہوں . دیکھ لیجئیگا .
Top