نتائج تلاش

  1. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    شکریہ جناب۔ یوں تو راز کا معروف ہونا راز کا عدم ہونا ہے لیکن تعمیلِ حکم واجب ہے اس لیے پردۂ اخفا چاک کرتا ہوں۔ خاکسار کا نام محمد رضوان ہے۔ جنت مکانی، خلد آشیانی تایا جان مرحوم و مغفور نام کے ساتھ ملک لکھتے تھے سو ان کے تتبع میں شناختی کارڈ پر ملک محمد رضوان درج ہے گو کہ کسی قسم کا شجرۂ نسب...
  2. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    حضور چار صفحات کا مضمون قبول ہے۔ اب ان دو شرائط کے لیے دست بہ دعا ہوں کہ پروردگار آپ کی عدیم الفرصتی میں تخفیف فرمائے اور آپ کے ذہن و قلب کو اس جانب منقلب فرمائے۔ آمین
  3. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    صاحبِ من اگر فقط ایک مصرع بالائے فہم ہوتا تو دامنِ طلب مکمل غزل کی تشریح کے لیے نہ پھیلاتا۔ یہاں تو پوری غزل، ایک ایک شعر ستم بالائے ستم ہے۔
  4. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    ی یہ غزل نسخۂ حمیدیہ میں ہے۔ جب کہ متداول دیوانِ غالب میں موجود نہیں ہے۔ مولانا غلام رسول مہر کی شرح متداول دیوان کی شرح ہے۔ :(
  5. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    خاکسار اس غزل کی شرح کا منتظر ہے۔ احباب سے نظرِ التفات کی التماس ہے۔ محمد وارث الف عین فرقان احمد ظہیراحمدظہیر الف نظامی
  6. رضوان راز

    غالب کی ایک مشکل غزل

    جنوں گرم انتظار، و نالہ بیتابی کمند آیا سُویدا، تا بلب، زنجیر سے دودِ سپند آیا مہ اختر فشاں کی بہرِ استقبال آنکھوں سے تماشا، کشورِ آئینہ میں آئینہ بند آیا تغافل، بدگمانی، بلکہ میری سخت جانی سے نگاہِ بے حجابِ ناز کو، بیمِ گزند آیا فضائے خندہ گل تنگ و ذوقِ عیش بے پرواہ فراغت گاہِ آغوشِ وداعِ دل،...
  7. رضوان راز

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    بجا ارشاد حفص کی قرأت اور لہجہ ورش کی قرأت اور لہجے سے مختلف ہے۔ آپ کا فرمان خاکسار کے موقف کی تائید کرتا ہے۔ جب ایک لفظ کی ایک ہی زبان میں قرأت اور لہجہ میں اختلاف ہے تو اسی لفظ کا ایک دوسری زبان میں تلفظ مختلف ہونا باعثِ حیرت نہیں۔
  8. رضوان راز

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    سید صاحب خاکسار نے جناب طباطبائی کا فرمانا تلفظ کے ضمن میں نقل نہیں کیا بلکہ جناب غالب کی غزل میں موجود قوافی کے ضمن میں ان کی کیا رائے ہے وہ بیان کیا گیا ہے۔ تلفظ کے حوالے سے عرض کر چکا ہوں کہ اردو اور فارسی کی لغات میں تلفظ عربی کے تلفظ سے یکسر جدا ہے۔
  9. رضوان راز

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    اس معاملے میں جناب طباطبائی کی رائے نقل کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ شرحِ دیوانِ غالب میں اسی غزل کی شرح کرتے ہوئے رقم طراز ہیں۔ "قافیہ تقویٰ میں فارسی والوں کا اتباع کیا ہے کہ وہ لوگ عربی کے جس جس کلمہ میں ی دیکھتے ہیں اُس کو کبھی ’ الف ‘ اور کبھی ’ ی ‘ کے ساتھ نظم کرتے ہیں ۔ ’’ تمنی و تمنا ،...
  10. رضوان راز

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    بجا ارشاد یہ سب فارسی شعراء کا کیا دھرا ہے۔ اردو زبان میں عیسی یا تقوی کے صوتی اثرات اتنے ہی نامانوس اور ناقابلِ قبول ہیں جس قدر تسلّیٰ سننا ناگوار ہے۔ یعنی عربی الفاظ ہوں یا ترکی یا فارسی اردو زبان انہیں اپنے صوتی مزاج سے ہم آہنگ کر لیتی ہے اور ایک نوع کی انفرادیت کی جانب گامزن ہے۔ یہ معاملہ...
  11. رضوان راز

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    خاکسار دستِ ادب جوڑے عرض پرداز ہے کہ آپ نے جو حوالہ مرحمت فرمایا وہ عربی زبان کے لفظ کا تلفظ ہے جب کہ یہاں اردو زبان میں تلفظ کے متعلق استفسار کیا گیاہے یہ درست ہے کہ آپ کے فرمان کے بہ موجب عربی میں تلفظ أَفْعَى (الف مفتوح، ف ساکن، ع مفتوح) ہی ہے لیکن فارسی اور اردو میں اَفْعِی (الف مفتوح، ف...
  12. رضوان راز

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    بہ صد ادب گزارش ہے کہ افعی کا تلفظ افعا نہیں ہے اَفْعی ( الف مفتوح، ف ساکن)
Top