کرم گستری ہے بندہ پرور
ریسرچ کیا ہے صاحب، دیوانے کا خواب ہے۔ ایک ایسی پروٹین بنانے کا ڈول ڈالا ہے کہ جس سے سرطان (کینسر) کا علاج ہوسکے اور مریض کیمو تھراپی کی اذیت سے بچ جائیں۔ یوں سمجھیے کہ ہاتھی سے مقابلے کو ابابیل کھوجنے نکلے ہیں۔
کام یاب ہوئے تو کیا کہنے ورنہ سرورِ دشت پیمائی اور لذّتِ...