کبھی کبھار لگا لیا تو لگا لیا باقاعدہ طور میں خضاب نہیں لگاتا۔
میں ہر ماہ تقریباً ایک ہی باربر کے پاس جاتا ہوں۔ وہ باربر ، بار بار مجھے خضاب کرنے کا مشورہ دیتا میں ہر بار انکار کر دیتا ۔میرے کافی مرتبہ انکار کر چکنے کے بعد بھی وہ ڈٹا رہا پھر ایک دفعہ چار و ناچار ہاں کر دی کہ بھئی کر لو شوق...