نتائج تلاش

  1. مدیحہ گیلانی

    خموشی ہو گئی طوقِ گلو آج - تعشق لکھنوی

    ہوا ترکِ محبت پر نہ راضی رہی تا دیر دل سے گفتگو آج واہ ۔۔۔! تلاشِ یار کا تھا دھیان کل تک ہمیں ہے اپنے دل کی جستجو آج عمدہ ہے بھئی لاجواب انتخاب ہے ۔ جیتے رہیں ۔
  2. مدیحہ گیلانی

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    جیتی رہیں بیٹا ۔ کیسی ہیں آپ اور کہاں غائب ہیں ؟؟:)
  3. مدیحہ گیلانی

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    ارے معذرت کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی ۔ کوئی بات نہیں بھول چوک ہو جاتی ہے آخر بندہ خیال ہیں آپ ۔۔اُس وقت بھی اسی کیفیت میں ہوں گے :)
  4. مدیحہ گیلانی

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    انتخاب کی پذیرائی پر ممنون ہوں ۔ سلامت رہیں :)
  5. مدیحہ گیلانی

    میرا جی من مورکھ مٹی کا مادھو، ہر سانچے میں ڈھل جاتا ہے

    جی کی جی میں رہ جاتی ہے آیا وقت ہی ٹل جاتا ہے یہ تو بتاؤ کس نے کہا تھا، کانٹا دل سے نکل جاتا ہے واہ ۔۔میرا جی کو بہت کم پڑھا ہے ،مگر آپ کے طفیل اچھا انتخاب پڑھنے کو ملا ۔ جیتے رہیں بھئی :)
  6. مدیحہ گیلانی

    ناسخ کیا اسیری میں کریں شکوہ ترا صیاد ہم - امام بخش ناسخ

    یہ زمیں ہے بے وفا، یہ آسماں بے مہر ہے جی میں ہے اک اب نیا عالم کریں ایجاد ہم درج بالا شعر سے ہی آشنائی تھی ہماری، مکمل و لاجواب غزل تک رسائی آپ کے طفیل ہو سکی ۔ بےحد ممنون ہیں بیٹا ۔جیتے رہیں :)
  7. مدیحہ گیلانی

    جوش حیرت ہے، آہِ صبح کو ساری فضا سنے - جوش ملیح آبادی

    یہ بھی عجب طلسم ہے اے شورشِ حیات درد آشنا کی بات، نہ درد آشنا سنے سنتے بھی ہیں جو لوگ، تو یوں، داستانِ غم جیسے یزید سانحۂ کربلا سنے واہ واہ حسان میاں کیا خوب غزل منتخب کی ہے ۔ لطف آ گیا پڑھ کر ۔۔جیتے رہیں بیٹا ۔
  8. مدیحہ گیلانی

    مظفر وارثی مانا کہ مشتِ خاک سے بڑھ کر نہیں ہوں میں

    لفظوں نے پی لیا ہے مظفر مرا لہو ہنگامہء صدا ہوں، سخن ور نہیں ہوں میں واہ کیا کہنے انتخاب کے !
  9. مدیحہ گیلانی

    دوست کچھ اور بھی ہیں تیرے علاوہ مرے دوست.............ادریس بابر

    تیری آنکھوں پہ مراخوابِ سفر ختم ہوا جیسے ساحل پہ اتر جائے سفینہ، مرے دوست! کیا بات ہے ۔۔۔۔! اب تو لگتا ہے جدائی کا سبب کچھ بھی نہ تھا آدمی بھول بھی سکتا ہے نا رستہ، مرے دوست! واہ ۔۔۔خوبصورت غزل ہے ۔
  10. مدیحہ گیلانی

    غالب جس جا نسیم شانہ کشِ زلفِ یار ہے

    بے پردہ سوئے وادئِ مجنوں گزر نہ کر ہر ذرّے کے نقاب میں دل بے قرار ہے واہ واہ لاجواب انتخاب ہے ۔
  11. مدیحہ گیلانی

    جوش یوں ہم اس شوخ کو پہلو میں لیے بیٹھے ہیں

    واہ واہ ۔۔۔! کیا خوب غزل ہے بھئی ! لطف آ گیا پڑھ کر ۔ جیتے رہیں بیٹا ۔:)
  12. مدیحہ گیلانی

    آج کا شعر - 5

    مری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر ہاتھ دعا سے یوں گرا، بھول گیا سوال بھی شام کی نا سمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اک پتا موج ہوائے کوئے یار، کچھ تو مرا خیال بھی پروین شاکر
  13. مدیحہ گیلانی

    فلک سے بھی پرانی خاک کی تاریخ (منصور آفاق)

    ہوائے گل سناتی ہے بچشمِ کُن جہاں کو صاحبِ لولاک کی تاریخ خوبصورت انتخاب ۔۔جیتی رہیں بیٹا ۔:)
  14. مدیحہ گیلانی

    حمدیہ.............عباس تابش

    سبحان اللہ ۔۔سبحان اللہ !! کیا کہنے انتخاب کے ! ہر چیز کہہ رہی ہے کوئی اور ہے یہاں جس کی رضا کے فضل ہیں ہم پر نئے نئے ارسال فرمانے کا شکریہ ۔:)
  15. مدیحہ گیلانی

    محفلین کے ناموں کا تحفہ

    واہ !!بے حد خوبصورت ،دیدہ زیب اور قابل تعریف ۔ اور ایک اہم بات یہ کہ محفلین سے آپ کی محبت اور خلوص کا والہانہ اظہار بھی جھلکتا ہے اس لڑی میں ۔:) خدا تعاٰلی یہ محبتیں ہمیشہ قائم و دائم رکھیں ۔آمین ۔اس پر خلوص تحفے کے لیے ممنون ہوں ۔ ڈھیروں دعائیں آپ کے لیے ۔ :)
  16. مدیحہ گیلانی

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    ارے واہ! ظالم کی تشریح بھی خوب ہی فرمائی آپ نے ۔۔خاصا لطف دے گئی :) دعا کا بےحد شکریہ نایاب بھائی ۔سلامت رہیں :)
  17. مدیحہ گیلانی

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    جی ہمیں عینی نے بتایا تھا بلکہ آپ کا پیغام بھی دیا تھا ۔اصل میں وہ کافی بور ہوئیں ہماری وجہ سے ہمیں بخوبی احساس ہے اس کا :) جی بالکل آئندہ بیمار نہیں ہونا ۔۔اور اگر کبھی کبھی بیمار پڑ کر آرام کرنے کو جی چاہیئے تو کیا کیجئے :battingeyelashes:
  18. مدیحہ گیلانی

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    فاتح صاحب ذرا شکریہ ادا کر دیجئے کیونکہ انتخاب کو تو نہیں سراہا حسان میاں نے :) انہیں تو بس غزل ہی پسند آئی ہے لہذا شکریہ ادا کرنے کا فرض بھی آپ ہی نبھایئے۔ :)
  19. مدیحہ گیلانی

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    ہائیں ۔۔۔۔۔! یہ ایک دم اپیا سے مدیحہ گیلانی !!:eek: خیریت تو ہے ناا :) غزل کی پذیرائی اور تبصرے کا بےحد شکریہ ۔ سلامت رہیں ۔:)
Top