لیجئے انکل ہو گئے ہم متوجہ !!!
آم چاہے عام ہو یا خاص یا پھر آس پاس ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔۔!
آپ اور عینی اس خاص چیز سے بصد شوق شغل فرمایئے ۔۔پر سانوں نہ وِچ پاؤ :battingeyelashes::heehee:
واہ خوب کہا آپ نے ماشاءاللہ !
لہو کوننگ ہے اِن آبلوں سے پھوٹ بہے
اَے خستہ پائی سوئے خارزار جانے دے
درج بالا شعر سے ہمیں میر کا یہ شعر یاد آگیا کہ
آبلے کی سی طرح ٹھیس لگی، پھوٹ بہے
درد مندی میں گئی ساری جوانی اُسکی
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت تحریر ہے نیرنگ خیال :)
ڈھیروں داد تحریر کے لیے اور بےحد مبارکباد آپ کے یہاں ایک سالہ پرامن قیام پر ،قبول کیجئے :)
جیتے رہیے اسی طرح لکھتے رہیے اور رونقیں بکھیرتے رہیے۔ :)
کچھ ہوش میں بھی آنے دے مجھ کو خدا سے ڈر
اے بے خودی چلی ہے تو لے کر کدھر مجھے
واہ واہ کیا کہنے ! خوبصورت انتخاب ہے بھئی سبھی اشعار لاجواب ہیں ۔
اور مقطع کا تو جواب نہیں ۔۔۔چہ خوب !
لاجواب کلام انتخاب فرمایا ہے آپ نے شاہ صاحب!
اس خوبصورت و لازاول غزل کو نکہت اکبرنے گا کر اس کا حق ادا کیا ہے ۔
غزل کی پیشکش کا بےحد شکریہ۔سلامت رہیں ۔:)