نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    دوسرے پلیٹ فارمز کی تشیہر اردو محفل پر ؟؟؟؟

    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! جی بالکل، آپ سوشل میڈیا پر موجود اپنے ذاتی پروفائل یا پیج یا گروپ کا لنک اپنے دستخط میں شامل کر سکتے ہیں۔اپنے ذاتی بلاگ کی تشہیر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر مفید ہو تو بہتر ہے۔ :)
  2. محمد تابش صدیقی

    بزمِ سخن کے آداب

    بہت عمدہ ظہیر بھائی۔ عمدہ اصلاحی تحریر۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ اب الفاظ کے معانی و مفہوم پر توجہ نہیں دی جاتی، اور کوئی توجہ بھی دلائے تو ناگواری کے ساتھ یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ بھائی! کیوں اتنی باریکی میں جاتے ہو۔ حالانکہ اردو کا حسن ہی موقع محل کے اعتبار سے مختلف الفاظ کا استعمال ہے۔ ویسے...
  3. محمد تابش صدیقی

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    حیرت ہے کہ غزل نظر سے کیونکر رہ گئی۔ یعنی ظہیر بھائی کی غزل اور میں پوسٹ ہونے کے دو سال بعد پڑھ رہا ہوں۔ آہ! کتنے ہی شناسا چہرے نگاہوں کے سامنے آ گئے۔ جو اب دنیا بھر میں بکھرے پڑے ہیں۔ کیا کہنے ظہیر بھائی۔ عمدہ
  4. محمد تابش صدیقی

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    کیا خوب واپسی ہے۔ اور کتنی خوش کن خبر کے ساتھ ہے۔ یعنی اگلا مجموعہ بھی آیا ہی آیا۔ 😊 کیا ہی کہنے۔ بہت عمدہ ظہیر بھائی۔
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: زخم ہر دِل میں پائے جاتے ہیں

    کیا کہنے عرفان بھائی۔ بہت خوب۔
  6. محمد تابش صدیقی

    نظم ۔ زندگی ۔ زندگی جینے نہیں دیتی مجھے

    کیا کہنے عاطف بھائی۔ بہت عمدہ نظم
  7. محمد تابش صدیقی

    کون کون محفلین اپنی سوانح عمری (آپ بیتی) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

    کسی نہ کسی انداز سے سوچا تو ضرور ہے ، مگر جب بھی سوچا، اپنے آپ کو راضی نہ کر پایا کہ کیوں لکھی جائے۔ ویسے سوشل میڈیا نسل کے لیے تو سوانح عمری لکھنا زیادہ مشکل کام نہیں ہو گا، جن کے صبح اٹھنے سے لے کر رات واپس لیٹنے تک کی مکمل روٹین ان کی وال کی زینت بنتی ہے۔ اور جب تک خود اس قابل نہیں ہوتے، ان...
  8. محمد تابش صدیقی

    آج کی دلچسپ خبر!

    میں بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہا تھا کہ یہاں ایسا ہوا تو چارجر مانگنے والے بڑھ جائیں گے۔ ہر کوئی گھر سے یہی سوچ کر نکلے گا کہ جہاں جا رہا ہوں، وہاں بھی چارجر مل جائے گا تو لے جانے کی کیا ضرورت۔ :)
  9. محمد تابش صدیقی

    ماشاء اللہ بہت مبارک ہو شکیب بھائی

    ماشاء اللہ بہت مبارک ہو شکیب بھائی
  10. محمد تابش صدیقی

    غزل: اب وقت کا فرمان بہ اندازِ دگر ہے ٭ کرم حیدری

    آپ کا شکوہ جائز ہے، اور اس سے اتفاق بھی ہے۔ اور یوں سمجھ لیجیے کہ یہ انتخاب پیش کرنے کی وجہ بھی دوبارہ فعال ہونے کی جد وجہد کا آغاز ہے۔ روز مرہ کے معمول میں انقلابی تبدیلیوں کی وجہ سے فعالیت میں کچھ مشکل درپیش ہے۔ تو ابھی ذرا پہلے گیئر پر رکھی ہوئی ہے گاڑی۔ :)
  11. محمد تابش صدیقی

    نئے مسائل ایک عاشق ہو گیا بے ہوش، سن کر یہ خبر جس پہ دل آیا تھا وہ شیریں نہیں، فرہاد ہے

    نئے مسائل ایک عاشق ہو گیا بے ہوش، سن کر یہ خبر جس پہ دل آیا تھا وہ شیریں نہیں، فرہاد ہے
  12. محمد تابش صدیقی

    غزل: اب وقت کا فرمان بہ اندازِ دگر ہے ٭ کرم حیدری

    اب وقت کا فرمان بہ اندازِ دگر ہے حالات کا عنوان بہ اندازِ دگر ہے اے کشتیِ تدبیر کے آرام نشینو! تقدیر کا فرمان بہ اندازِ دگر ہے از بسکہ ہیں تخریب کے اطوار نرالے تعمیر کا سامان بہ اندازِ دگر ہے اے غم کے اندھیرے میں سسکتے ہوئے راہی اب صبح کا امکان بہ اندازِ دگر ہے اربابِ محبت نہیں فریاد کے خوگر...
  13. محمد تابش صدیقی

    آپ کو کوئی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن درکار ہے؟

    اس کام کے لیے تو ایکسل کی ایپ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
  14. محمد تابش صدیقی

    غزل: کیا مذاقِ آسماں ہے ہم دل افگاروں کے ساتھ ٭ پروفیسر کرم حیدری

    کیا مذاقِ آسماں ہے ہم دل افگاروں کے ساتھ ذہن پھولوں سے بھی نازک، زندگی خاروں کے ساتھ درد کم ہونے نہیں دیتے کہ ہم سے پھر نہ جائیں کیا محبت ہے مسیحاؤں کو بیماروں کے ساتھ جن کو سِم سِم کی خبر تھی ان پر دروازے کھلے ہم الجھتے ہی رہے سنگین دیواروں کے ساتھ اپنا اندازِ محبت بے نیازِ قرب و بعد جسم...
  15. محمد تابش صدیقی

    نظم: رنگِ عیادت ٭ کلیم چغتائی

    رنگِ عیادت ٭ میں ہوا اسپتال میں داخل تو عیادت کے رنگ عجب آئے عہدِ نو کے ستم تو اب آئے وہ عیادت کو میری جب آئے کچھ نے بوکے تھمائے مرجھائے ایک جانب سے تین ٹب آئے تھا سرِ شام آنے کا وعدہ رات بارہ بجے تو تب آئے میری خاطر فواکہات لیے شام نکلے تو نصف شب آئے بیس احباب نے کیا انکار دیکھیے اتفاق، سب...
  16. محمد تابش صدیقی

    اردو محفل پر سات سال

    اردو محفل پر سات سال
  17. محمد تابش صدیقی

    تاسف عبدالقیوم چوہدری صاحب کی والدہ کا انتقال پُرملال

    اردو محفل کے دیرینہ ممبر عبدالقیوم چوہدری صاحب کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، اور درجات بلند فرمائے۔ چوہدری صاحب اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین انا للہ و انا الیہ راجعون
  18. محمد تابش صدیقی

    حمدِ باری تعالیٰ (موضوع: عفو) ٭ محمد تابش صدیقی

    جزاک اللہ خیر اس انمول مشورہ پر سپاس گزار ہوں۔ اور کوشش ہے کہ اس سے بڑھ کر اپنی استطاعت کے مطابق نہ صرف مال سے ان کے لیے مدد کی جائے، بلکہ اوقات میں سے بھی کچھ وقت ان کے لیے مختص کیا جائے۔ دعاؤں کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیر بہت شکریہ استادِ محترم بہت شکریہ منیب بھائی۔ انعام تو ثانوی چیز ہے،...
  19. محمد تابش صدیقی

    منزل نظر میں ہو تو پاؤں نہیں جھلستے تابشؔ

    منزل نظر میں ہو تو پاؤں نہیں جھلستے تابشؔ
  20. محمد تابش صدیقی

    حمدِ باری تعالیٰ (موضوع: عفو) ٭ محمد تابش صدیقی

    الحمد للہ! میرے لیے انتہائی سعادت کا باعث ہے کہ شعبہ ادبِ اطفال، دائرۂ علم و ادب پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ مقابلۂ حمد میں انعام یافتہ خوش نصیبوں میں نام آ گیا ہے۔ مقابلہ کی بنیادی شرائط یہ تھیں کہ پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کی ذہنی استعداد کے مطابق ہو۔ دیے گئے موضوعات میں سے صرف ایک...
Top