جنت کا تعارف
انسان کی فطری خواہش ہے کہ یہ جنت کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس کی یہ خواہش اس قدر عمومی ہے کہ کوئی شخص مذہب سے بے گانہ اور اخروی جنت کے تصور سے بے پروا بھی ہو، وہ اپنے حصے کی جنت کم سے کم اس دنیا میں ضرور بنا لینا چاہتا ہے۔ دنیوی جنت کے لیے اسباب چاہییں اور پروردگارِ عالم کا اذن چاہیے،...