پیارے بڑو! ایک تھا بادشاہ، ویسے تو ہمارا تمھارا خدا باداشاہ مگراس ملک پہ خدا کے بعد اسی بادشاہ کی حکومت تھی۔ بادشاہ بڑا ہی عوام پرور اور نیکو کار تھا۔اس دور کے گزیٹڈ آفیسرز کی ڈائریوں کے مطابق اس کی حکومت میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک امن و امان کا دور دورہ تھا۔ امراء ایک سرے سے دوسرے تک سونا...