نتائج تلاش

  1. ملک عدنان احمد

    اردو سب ٹائیٹلز

    بے شمار ویب سائیٹس اس وقت ہالی وڈ فلموں کے سب ٹائیٹلز مہیا کرنے میں مصروف ہیں لیکن بہت تلاش کے باوجود ان میں کہیں اردو زبان میں کوئی سب ٹائیٹلز نظر نہیں آئے۔میں خود چونکہ اکاؤنٹینسی کا طالب علم ہوں اس لیے اس کام سے ناواقف ہوں اسلیے میں جاننا چاہتا ہوں کیاآپ کے علم میں ہے کہ اس سلسلے میں کوئی...
  2. ملک عدنان احمد

    بلند پہلے مری شان کرنا چاہتا ہے- مظہر نیازی

    بلند پہلے مری شان کرنا چاہتا ہے پھر اسکے بعد وہ ویران کرنا چاہتا ہے اسے کسی کی حکومت بھلی نہیں لگتی مجھے وہ شاہ سے دربان کرنا چاہتا ہے کسی بھی دور میں ایسا نہیں ہوا ممکن جو میرے دور کا انسان کرنا چاہتا ہے ضرور اس میں کوئی مصلحت ہے درپردہ وہ میرا راستہ آسان کرنا چاہتا ہے بنا رہا ہے وہ بارود...
  3. ملک عدنان احمد

    ایک خیال

    موجودہ حالات کے تناظر میں: دیواریں جب ہو گئیں اونچی، نیچے ہو گئے ظرف خون بھی ہو گئے پانی جیسے، جذبے ہو گئے برف اساتذہ سے گزارش ہے تبصرہ فرمائیں، باقی حضرات بھی کوشش کر لیں تو بہتر ہوگا
  4. ملک عدنان احمد

    اونچے قد کے بونے لوگ

    "اونچے قد کے " بونے" لوگ ! " لب پر میٹھے میٹھے بول دل میں کینہ ، بُغض ، ریا نیت میں ازلوں سے کھوٹ لفظوں کا بیوپار کریں مطلب ھو تو پیار کریں جھوٹے دعوے یاری کے شُعبدے ہیں مکاری کے وقت پڑے تو کُھلتے ھیں اُونچے قد کے "بونے" لوگ
  5. ملک عدنان احمد

    ناوکِ مژگاں۔۔۔۔۔۔۔

    ناوکِ مژگاں ہیں، اکثر نم بھی ہوتے ہیں جگر! زندگی ہے؛ زندگی میں غم بھی ہوتے ہیں جگر! مطلع کیسا ہے؟ تبصرہ فرمائیے :blush3:
  6. ملک عدنان احمد

    "مرے خدا !مجھے اک اور زندگی دے دے" کی طرح پر میری اک آزاد نظم

    "مرے خدا! مجھے اک اور زندگی دے دے" بہت سے کام ادھورے میں چھوڑ آیا ہوں وہ کتنے خواب جو تعبیر تک نہیں پہنچے وہ کتنے لفظ جو بس زیرِ لب رہے اب تک وہ کتنے علم کہ جن پر عمل کیا ہی نہیں وہ داستان کہ جس کو تمام کر نہ سکا کئی گلے ہیں جنہیں دور کرنا لازم ہے وہ خامیاں ہیں کہ جن کو درست کرنا ہے یہ...
  7. ملک عدنان احمد

    اردو کے لیے OCR

    السلام علیکم، برادرانِ گرامی! اردو کے لیے آپ سوفٹ ویئر ڈیویلپرز حضرات کی خدمات ٖقابلِ تحسین ہیں۔ ایک تجویز جو کچھ دن سے میرے نا تواں ذہن میں گھوم رہی ہے وہ اردو کے لیے OCR کی ہے۔ میں نے بارہا انگریزی ڈاکومنٹس کو سکین کر کے اس سکین شدہ ڈاکومنٹ کو ایک سادہ سےonline ocr service کی مدد سے...
  8. ملک عدنان احمد

    ایسے اشعار جن میں لفظ "شاعری" آتا ہے

    السلام علیکم، بحیثیت ِ منتظم فیس بک صفحہ شاعری، مجھے ایسے اشعار درکار ہیں جن میں لفظ "شاعری" آتا ہو، نمونے کے چند اشعار میں شاملِ تحریر کیے دیتا ہوں۔ آپ کو بھی شمولیت کی دعوت ہے۔ زیاں تو وقت کا فکرِ معاش نے بھی کیا جو بچ گئے تھے وہ پل 'شاعری' نےچھین لیے اسکا ستم بھی عدل سے خالی نہیں ندیم دل لے...
  9. ملک عدنان احمد

    ایسے اشعار جن میں لفظ "شاعری" آتا ہے

    السلام علیکم، بحیثیت ِ منتظم فیس بک صفحہ شاعری، مجھے ایسے اشعار درکار ہیں جن میں لفظ "شاعری" آتا ہو، نمونے کے چند اشعار میں شاملِ تحریر کیے دیتا ہوں۔ آپ کو بھی شمولیت کی دعوت ہے۔ زیاں تو وقت کا فکرِ معاش نے بھی کیا جو بچ گئے تھے وہ پل 'شاعری' نےچھین لیے اسکا ستم بھی عدل سے خالی نہیں ندیم دل...
  10. ملک عدنان احمد

    نعت

    بلند ہاتھ میں کاسہ ہے دستِ خالی کا حرم کی سمت سفر ہے یہ مجھ سوالی کا کبھی کبھی میری آنکھوں میں آ کے دیکھتی ہے یہ اشتیاق عجب ہے لہو کی لالی کا خیال بس میں نہیں لفظ دسترس میں نہیں قصیدہ کیسے کہوں پیکرِ مثالی کا مجال کیا کہ سمندر کو میں سمیٹ سکوں کہ میرا ظرف ہے ٹوٹی ہوئی پیالی کا ملالِ بے...
  11. ملک عدنان احمد

    سونا نہیں ہے؟

    "سونا نہیں ہے؟" گھڑی پر رات کے تین بجے دیکھ کر سارہ نے مجیب سے پوچھا۔ مجیب نے مصنوعی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجا کر جواب دیا: "ہاں، سو جاتا ہوں۔ بس پانی پینے کے لیے اٹھا تھا۔" سارہ مطمئن ہو کر سو گئی اور مجیب آرام کرسی پر بیٹھا کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے کسی گہری سوچ میں کھو گیا۔ پچھلے ایک ماہ سے مجیب...
  12. ملک عدنان احمد

    پانچویں بیٹی

    شام کے کھانے پرکسی سے فون پہ بات ختم کرتے ہوئے فاروق نے مجھے بتایا کہ ہماری کام والی کے ہاں دو دن پہلے ہی پانچویں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ اس کا ایک بیٹا ہے لیکن وہ بھی معذور، نہ چل سکتا ہے نہ بول سکتا ہے نہ خود سے حرکت کر سکتا ہے۔ اس غریب کی حالت کا سوچ کر میرے دل سے بس ایک مصرعہ نکلا: "اور بھی غم...
  13. ملک عدنان احمد

    میں جاننا چاہتا ہوں

    جب ایک مبتدی کسی استاد سے اصلاح لیتا ہے، تو جن مصرعوں کو استاد درست کر کے بتاتے ہیں تو کیا مبتدی ان کو اپنے کلام میں شامل کر نے کا مجاز ہوتا ہے؟
  14. ملک عدنان احمد

    ایک مطلع

    بیٹھے بیٹھے ایک مطلع ذہن میں آیا، شاعری کی رو سے تبصرہ کیجیے گا، کس حد تک درست ہے، اور اس میں بہتری کی جائے تو کیا؟ شام ہوتے ہی جلنے لگتے ہیں داغ دل کے، چراغ جیسے ہیں
  15. ملک عدنان احمد

    انسانی ارتقاء پر ایک اچھوتی تحریر-مصنف نامعلوم

    "انسان شخصی ارتقاء کے ابتدائی دور میں گیلی مٹی کی طرح ہوتے ہیں- جنہیں معاشرے کا کمہار تربیت کے چاک پر دھرتا ہے اور بازار آئی حیات کی مانگ کو نظر میں رکھ کر ایک خاص سانچے میں ڈھالتاہے۔ اس ٖقالب سازی کے دوران اسکی انگلیاں ہر برتن پر ریتوں، رواجوں، مذہب، سیاست، خوابوں جذبوں اور سرابوں کی ان گنت...
  16. ملک عدنان احمد

    میری ایک آزاد نظم"رتجگوں کا سبب"۔ اساتذہ کرام سے اصلاح کی گزارش ہے

    کل کے خط میں بھی ہر دفعہ کی طرح تو نے پوچھا ہے رتجگوں کا سبب رتجگوں کا سبب بس اتنا ہے سوچ کے اک اڑن کھٹولے پہ میں خلاء کے سفر کو جاتا ہوں کہکشاؤں میں جا ٹھہرتا ہوں۔۔ رات بھر جاگ کر مِری ہمدم میں ستارے تلاش کرتا ہوں۔۔ یہ ستارے سنبھال رکھوں گا۔۔ سوچتا ہوں کہ جب ملے گی تو ُ تو تِری مانگ میں سجاؤں...
  17. ملک عدنان احمد

    ایک مُنَا سا چٹکلہ..

    ایک مشاعرے کے اختتام پر جب ایک نامور شاعر کو طے شدہ معاوضے سے کم رقم دی گئی تو وہ منتظمین پر پھٹ پڑے۔ '' میں اس رسید پر دستخط نہیں کر سکتا۔" مجاز بھی وہیں موجود تھے۔ وہ نہایت معصومیت سے منتظم سے بولے "اگر یہ دستخط نہیں کر سکتے تو ان سے انگوٹھا ہی لگوا لو"
  18. ملک عدنان احمد

    برائے اصلاح چند مزید اشعار

    اگرچہ اب تو تعلق نہیں رہا پھر بھی تو چاہتا ہے مجھے، یہ گمان میرا ہے نکھر گیا ہے ترا گھر تو دُھل کے بارش سے مگر گِرا ہے جو کچا مکان میرا ہے کسی کو میری خوشی میرے غم کی فکر نہیں سب اپنی دُھن میں ہیں کس کو دھیان میرا ہے میں چاہے آبلہ پا ہی، شکستہ دل ہی سہی پر اب بھی حوصلہ دیکھو جوان میرا ہے...
  19. ملک عدنان احمد

    فیس بک پر میرا پیج: "شاعری-Shayeri"

    ایک عرصے سے اس پیج کو منتظم کر رہا ہوں مگر یوں لگ رہا ہے جیسے کارِ بے سود و زیاں سر انجام دے رہا ہوں اور اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پیج کے بیشتر لائیکرز کو شاعری کی الف ب تک بھی نہیں معلوم۔ ایسے میں اُن خواتین و حضرات کے سامنے اردو شاعری کا راگ الاپنا یوں ہے جیسے کہ۔۔۔۔۔۔۔ چلیے رہنے دیجیے، عرضِ...
  20. ملک عدنان احمد

    میرے 4 اشعار-جن پر اصلاح درکار ہے

    چمن تو دور نشانات بھی نہیں باقی ہیں اب کی بار خزاں نے وہ طور دکھلائے طلب میں اسکی جو برباد کر دیئے میں نے اسے کہو، وہ مرے دن تمام لوٹائے جدائیوں کے یہ رستے بڑے کٹھن ہوں گے کوئی تو جائے یہی بات اسکو سمجھائے ضرور اسلیئے اک روز لوٹ آئے گا کہ اپنی یاد بھی مجھ سے وہ چھین لے جائے
Top