نتائج تلاش

  1. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    پیر کو چاہیے کہ مریدوں کے خطوط کے جواب خود دے، اسے دیگر مریدوں کے حوالے نہ کرے۔ اس میں کئی خرابیاں ہیں: ۱)۔۔۔ پہلی خرابی یہ کہ خط لکھنے والے کا نام مرید کو پتا چل جائے گا۔ اس میں کئی مفاسد ہیں: ا) ایک مفسدہ یہ کہ ابھی مرید پیر کے مرتبہ کو نہیں پہنچا۔ اس لیے اس کے دل میں خط لکھنے والے کی برائی...
  2. سید عمران

    اپنے گھروں میں ہمیں تھوڑی سی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے

    ایک بیڈ کے ساتھ دوسرا نیا بیڈ لے آئیں یہ بھی گھر میں تبدیلی کہلاتی ہے۔۔۔ اسی طرح ایک اہلیہ کے ساتھ دوسری نئی اہلیہ لے آئیں تو وہ بھی!!!
  3. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    شیخ کو چاہیے اپنے مرید پر مہربان رہے۔ حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جو لوگ میرے پاس اللہ کی محبت سیکھنے آتے ہیں، میں ان کے قدموں کی زیارت کو اپنے لیے باعثِ نجات سمجھتا ہوں۔ مریدوں کو ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں، نہ مجمع میں نہ تنہائی میں۔ اس معاملہ میں حضرت تھانوی کے عمل کو...
  4. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    پیر پر مریدوں کے حقوق آج کے دور میں پیر تین طرح کے ہیں۔ ایک وہ جو شیخ کی نگرانی میں سلوک طے کرکے منتہا تک پہنچ گئے۔ وہ خود اپنے طریق میں مجدد ہیں۔ ان کو مشورے دینا سورج کے آگے چراغ جلانے کے مترادف ہے، کیونکہ وہ ان سب احوال سے بخوبی واقف ہیں۔ دوسری قسم کے پیر وہ ڈھونگی ہیں جو اصل میں پیر ہیں...
  5. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    مرید اپنے پیر سے پوچھے بغیر کوئی وظیفہ، شغل یا مراقبہ نہ کرے۔ اگر ایسا کرنے کا ارادہ ہو تو پہلے پیر سے اس بارے میں مشورہ کرے۔ اگر پیر منع کردے تو مرید اس ارادہ سے باز آجائے۔ حتیٰ کہ پیر کے بتائے ہوئے ذکر کی تعداد میں بھی کمی پیشی پیر کو بتائے بغیر نہ کرے۔ اس راہ میں خود رائی سے منزل نہیں ملتی۔...
  6. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    شیخ کی محبت، اس سے حسنِ ظن اور ادب یہ وہ قرینے ہیں جن سے صدیوں کی مسافت لمحوں میں طے ہوجاتی ہے۔ مولانا رومی فرماتے ہیں؎ از خدا جوئیم توفیقِ ادب بے ادب محروم ماند از فضلِ رب میں خدا سے ادب کی توفیق مانگتا ہوں، کیونکہ بے ادب رب کے فضل سے محروم رہتا ہے۔ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب...
  7. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    مرید کو اپنے شیخ سے کوئی روحانی بیماری نہیں چھپانی چاہیے۔ جس مرض میں مبتلا ہو اس کے بارے میں آگاہ کرکے اس سے بچنے کی تدابیر پوچھے۔ البتہ اتنا ہے کہ ان گناہوں کی تفصیل میں نہ جائے۔ مثلاً زنا میں مبتلا ہے تو اس کی تفصیل نہ بتائے، بس اتنا پوچھے کہ اس مرض میں مبتلا ہوں چھوڑنے کی تدبیر بتادیجیے۔ شیخ...
  8. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    شیخ اگر کسی معاملہ میں ڈانٹ ڈپٹ کردے تو مرید فوراً اس سے معافی مانگ لے اور ایسی غلطی دوبارہ نہ کرنے کا پکا ارادہ کرے۔ شیخ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل میلا نہ کرے، نہ اس کے خلاف کینہ پالے ؎ گر بہ ہر زخمے تُو پر کینہ شوی پس کُجا بے صیقل آئینہ شوی اگر تیرا سینہ شیخ کی ہر ڈانٹ پر پُر کینہ رہے گا تو بغیر رگڑے...
  9. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    حضرت تھانوی فرماتے ہیں کہ جب تک محقق شیخ نہ مل سکے اس وقت تک کتاب سے سلوک طے نہ کرو۔ سلوک سے متعلق کتابیں پڑھنا مفید ہے مگر وہ شیخ کے لیے ہے۔ مرید کو چاہیے کہ سلوک کی کتابیں پڑھ کر شیخ سے بحث نہ کرے، نہ اس پر تنقید کرے۔ مرید کو ان کتابوں کا مطالعہ مفید نہیں اور ان کو مطالعہ کر کے شیخ سے معارضہ...
  10. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    بقول خواجہ مجذوب ؎ جو آسان سمجھو تو ہے عشق آساں جو دشوار کر لو تو دشواریاں ہیں
  11. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    اگر آپ شروع سے یہ مضمون پڑھتے تو آپ کو سب باتوں کے جواب مل جاتے۔۔۔ اسی لیے ہم نے جعلی پیروں کی جعل سازیاں کافی حد تک بیان کی ہیں!!!
  12. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    کیا واقعی وہ بزرگ ایسے تھے؟ ان کی حیات کھلی کتاب ہے۔ جب دوسروں کے فتوے پڑھ سکتے ہیں تو ان کے حالات بھی پڑھ لیں۔۔۔ ایسے متقی و متبع سنت بزرگ جن کے فیض سے آج تک لاکھوں لوگ سیراب ہورہے ہیں۔۔۔ جنہوں نے شک کی بنا پر اپنی موروثی جائیداد سب چھوڑ دی، ایک دھیلا تک وصول نہیں کیا، ایسے جگرا کس کس میں...
  13. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    تقویٰ حاصل ہوگا۔ اور اللہ تعالیٰ کا وہ خاص تعلق حاصل ہوگا جو ہر وقت دل میں محسوس ہوگا۔۔۔ اور کیا کچھ ملتا ہے ان شاء اللہ آگے آتا جائے گا!!!
  14. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    شکر کریں آپ صرف پیر ڈھونڈ رہے ہیں۔۔۔ حضرت سلمان فارسی اور یہودی تو نبی ڈھونڈتے ڈھونڈتے جزیرۃ العرب آگئے تھے۔۔۔ دنیا سے تقابل کریں تو کیا دین مشکل ہے؟؟؟ ہم اچھی سے اچھی جاب کیسی تن دہی سے تلاش کرتے ہیں۔۔۔ بہتر سے بہتر بزنس آپشنز کے لیے جان، مال، وقت کس کس طرح نہیں لگاتے۔۔۔ پھر دین میں ذرا...
  15. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    مرید شیخ کے سامنے باادب رہے۔ بحث و مباحثہ نہ کرے۔ صرف کام کے سوال پوچھے، بے جا سوال نہ پوچھے جیسے کوئی ترکیب بتادیں کہ نظر بچانا آسان ہوجائے یا نفس میں بدنظری کرنے کا تقاضہ ہی پیدا نہ ہو۔ حضرت تھانوی فرماتے ہیں کہ طالب کو اپنے مصلح سے اس قسم کے مطالبے کرنے کا کوئی حق نہیں۔ وہ گناہوں سے بچنے میں...
  16. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    ایسے لوگ عموما وہ زر پرست اور جاہ پرست مولوی ہوتے ہیں جو نفرتیں پھیلا کر روٹی روزی کماتے ہیں۔ انہیں طریقت کی تو کیا شریعت کی ہوا بھی نہیں لگی۔ یہ لوگ مدرسہ کی سند لینے کے باوجود مولوی کہلانے کے لائق نہیں۔ ہر طبقہ کے جو معتدل علماء ہیں آپ ان کو کبھی اس طرح کی عامیانہ باتیں کرتے نہیں سنیں گے۔ وہ...
  17. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    یہ لوگ اہل تکوین میں سے ہیں۔ جیسے حضرت خضر علیہ السلام۔ ان کی اتباع کا حکم نہیں جبکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اتباع کا حکم ہے۔ اولیاء اللہ دو طرح کے ہوتے ہیں: ۱) قطب التکوین ۲) قطب الارشاد تکوینی خدمات پہ مامور نہایت اونچے درجہ کے اولیاء کو قطب التکوین کہا جاتا ہے۔ ان کے نیچے غوث و ابدال و...
  18. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    اولیاء کرام کے واقعات کی سند اس طرح محفوظ نہیں ہے جس طرح قرآن و حدیث کی ہے۔ اس لیے جہاں ان کے اقوال و افعال قرآن و حدیث کے خلاف ملتے ہیں صاف ظاہر ہے کہ یہ بعد میں یا تو اعتقاد میں غلو کرنے والے لوگوں نے شامل کیے یا عناد پرست و شر پسند عناصر نے۔ لہٰذا ایسے واقعات قابل اتباع نہیں۔
  19. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ۱) واتبیع سبیل من اناب الی (لقمان :۱۵) اس کی اتباع کرو جو میری طرف جھکنے والا ہے۔ ۲) الرحمٰن فسئل بہ خبیرا رحمن کا نام ان سے پوچھو جو اسے جانتے ہیں۔ ۳) فسئلوا اہل الذکر ان کنتم لا تعلمون اہل ذکر لوگوں سے پوچھو جو تم نہیں جانتے ۔ ۴) یا ایھا الذین امنوا اتقوا اللہ، و...
  20. سید عمران

    یہ ہے تصوف!!!

    عام ولایت تو ہر مومن کو حاصل ہے۔ کما قال اللہ تعالیٰ: اللہ ولی الذین اٰمنوا اللہ مومن بندہ کا ولی ہے۔ لیکن ولایت خاصہ اس خاص نسبت اور تعلق کو کہتے ہیں جو نیک اعمال کرنے، تقویٰ سے رہنے اور کسی اللہ والے کی صحبت میں ذکر کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ ولی اللہ کی خاص پہچان یہ ہوتی ہے کہ وہ متبع شریعت و...
Top