نتائج تلاش

  1. سید رافع

    صلح نامے سے صلح نامے تک

    ابھی کچھ دنوں قبل ایک مبلغ کا گھریلو مسائل پر جذباتی بیان بلکہ اپیل سننے کا اتفاق ہوا۔ معاشی کمزوری اور زمانے کے دجل نے ہر ہر مرد و عورت کو اپنے شکنجے میں مختلف اندازسے جکڑا ہوا ہے۔ جب نکاح ہوتا ہے تو سمجھ لیں کہ مرد، عورت، مرد کے گھر والے اور عورت کے گھر والوں کے درمیان ایک صلح نامہ تحریر ہوتا...
  2. سید رافع

    کتا

    کتا ہو لیا ہمراہ مخلص اصحاب کہف کے جھرمٹ میں کتا کم عقل تھا پڑھی نہ تھی اس نے لغت آنکھوں میں اسکے آنسو ڈبڈباتے تھے وفادار،عاشق وہ بے حد ،تھامجسم محبت کتابوں کے وزن سے نہیں تھی عقل اسکی بھاری مگر وہ دیکھ سکتا تھا کہ ہے وقت جدائی محبت اسکی سہہ سکتی نہ تھی یہ جاں شکن سچائی محبت دیکھ کر اس بے علم...
  3. سید رافع

    نفس ہے کیا؟

    تم یہ سمجھے کہ نفس بدن ہے تیرا یہ جسم، یہ گوشت یہ تن ہے تیرا کسی نے کہہ دیا کہ نفس ضمیر ہے تیرا کسی نے انجانے میں بتا دیا کہ ہمزاد ہے یہ تیرا رہتا ہے وہ دن رات لیکن الگ ہو سکتا ہے ہمزاد تیرا تیز اسکی پرواز ہے وہ نفس ہے اصل میں تیرا کسی نے کہہ دیا کہ نفس اصل میں روح ہے یہ جسم ہے اور اسکا نفس ایک...
  4. سید رافع

    روح ہے کیا؟

    روح کیا ہے جس نے اقرار کیا تھا جس سے پوچھا کہ کیا میں رب نہیں تمہارا جس نے کہا تھا کہ کیوں نہیں! جب رب نے ان سب سے کہا أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ ان سب نے کہا قَالُوا۟ بَلَىٰ شَهِدْنَاۚ یہی بس روح ہے جس کو سچ سچ آج بھی معلوم ہے کہ رب تو بس وہ ہے جس نے پوچھا تھا أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ اب تم کو معلوم...
  5. سید رافع

    صہونیت

    وہ کہہ رہا ہے کہ ان کو مرنا ہو گا صہونی سن رہا ہے کہ مسلماں کو مرناہوگا وہ کہہ رہا ہے کہ فتح ہو گی حق کی ہر طرف مسلماں سن رہا ہے کہ صہونی کو مرنا ہو گا وہ دبا کر آنکھ اس انداز سے بولا کہ ان کو مرنا ہو گا ہندو سمجھ گیا کہ مسلماں کو مرنا ہو گا وہ الفاظ کے چناو میں تھا محتاط کہ مرنا ہو گا سارا یورپ...
  6. سید رافع

    معصوم مر گئے!

    کیا وجہ ہے کہ نوح کی دعا سے معصوم بچے بھی غرق ہو گئے بدکار فاجر تو ڈوبے معصوم بچے بھی مر گئے بچے تو معصوم ہوتے ہیں معصوم تو نبی بھی ہوتے ہیں نوح کی امت کے بچے بھی معصوم اولو العزم نوح رسول اور معصوم کیا وجہ بنی کہ اس صبح بے نور ہلاک ہوئے گھر وں میں کھیلتے بچے اور پنگھوڑے کے معصوم کیا سبب ہے...
  7. سید رافع

    ریم، میری روح کی روح

    میرے بال چھوڑو دادا میری داڑھی چھوڑو ریم خالد نبھان باہیں پھیلانے لگا ریم دوڑ کر اپنے دادا کے سینے سے آلگی دادا نے ریم کو بھینچ لیا اس کے لبوں کو بوسے دیے آج وہ سیاہ رات آنے کو تھی جب سب بدل جانا تھا دادا دادا چلو نہ ہمیں لے کر آج نہیں جاسکتے ریم گولا باری میں تم سو جاؤ، ہاں بھائی کے ساتھ...
  8. سید رافع

    سارا شگفتہ

    میں ایک نوارنی روح تھی جسے تین مردوں نے کچل دیا میں تین پھولوں کی وہ کوکھ ہوں جس کی گود بھر ہی نہ سکی میں کس قدر میٹھی تھی نا! البیلی اداؤں والی معصوم شرارتوں والی میں کس قدر معصوم تھی نا! ہر بات پر ہاں کر دینے والی مسکراتی گنگنانے والی میرے باپ نے، میری ماں نے میری روح کو تار تار کرنا شروع...
  9. سید رافع

    ناراض بچی

    بچیاں کتنی حساس ہوتی ہیں اور ماں باپ بھی عجیب ہوتے ہیں عجیب ہی دھن میں رہتے ہیں بیٹوں سے پیار اور بیٹیوں کو دور کرتے ہیں! اس دن جو میں گھر کے دروازے پر پہنچا ہی تھا وہ بچی سہیلیوں کے جھرمٹ میں آئی اس کا انداز تھا دوستانہ کہنے لگی کیا آپ یہاں رہتے ہیں میں شفقت سے اس سے مخاطب ہوا اور کہا جی...
  10. سید رافع

    بلی کابچہ

    میرے قدم تیز اٹھ رہے تھے اسکی آخری سانسیں تیز چل رہی تھیں وہ بلی کا معصوم بچہ رگڑ کر کمر چل رہا تھا فٹ پاتھ کی کھردری سطح اسکو تھپتھپا رہی تھا جیسے ماں مرتے بچے کی کمر پر ہاتھ رکھے لیکن چیخ نہ مار پا رہی ہو میرے لپکتے قدم جو دھیرے ہوئے منظر سارا پس منظر سے ابھر کر سامنے آگیا اس کی پسلیاں...
  11. سید رافع

    مصطفیٰ دہشت گرد ہے

    سخت نوکیلے پتھروں اور جھاڑیوں سے ہو کر ایک راستہ پہاڑ کی مشرقی سمت کی جانب جاتا تھا۔ یہ ایک انجانا راستہ تھا۔ لوگوں کو صرف شاہراہ عام یا پہاڑ پر بنی دوسری پگڈنڈی کی خبر تھی جو مغرب کی جانب ایک گہری کھائی سے ہوتی ہوئی چیختے چنگھاڑتے شہر کو لے جاتی تھی۔ مشرقی سمت پر یہ وہی غار تھا جہاں ولی نے...
  12. سید رافع

    مصطفی جاگ گیا ہے - گپ شپ

    مصطفی جاگ گیا ہے توحید پر ایک فکشن لکھنے کا ارادہ تھا۔ اسکے بجائے توحید کے دقیق موضوعات پر ایک لڑی مصطفی جاگ گیا ہے - تبصرے چل نکلی جو اصلا تو فکشن پر تبصرے کے لیے بنائی گئی تھی۔ وہ لڑی محفل کے کھیل ہی کھیل میں سیکھ لینے کی عمومی فضا سے میل نہیں کھاتی۔ نہ ہی اس دور میں انسان بہت زیادہ دیر سوچ و...
  13. سید رافع

    مصطفی جاگ گیا ہے

    صحرا کی سلگتی ریت کے تپتے ذرے شدید گرم ہوا میں دھتکی آگ کی چنگاریوں کی مانند اوپر اٹھ رہے تھے۔ صحرا کی غضب ناک ہوا ان ذروں کو حد نگاہ پھیلے سنہری ریت کے بھیانک سمندر میں قوت سے پٹخ رہی تھی۔ ہوا کے مرغولے حملہ کرتے سانپ کی صورت میں اٹھتے اور غائب ہو جاتے۔ جھلّائی ہوئی ہوا کی آواز اسقدر شدید تھی...
  14. سید رافع

    ستار

    چکوال کے ایک گاؤں میں شام کا وقت تھا۔کچے آنگن میں سورج ڈھل رہا تھا اور سائے لمبے ہو رہے تھے۔ عصر کا وقت جا رہا تھا اور ہر طرف سبز درختوں پر چڑیوں کی تسبیح نے ایک شور سا برپا کیا ہو تھا۔ دادی جان اپنی چارپائی پر عصر کے بعد بیٹھی تسبیح پڑھ رہیں تھیں۔ یہ ان کا روز کا معمول تھا۔ پاس ہی ان کے پوتے...
  15. سید رافع

    روشنی

    بہاولپور کے قرب میں ایک گاؤں میں، علی اور فاطمہ نامی ایک خوشگوار جوڑا رہتا تھا۔ دونوں کی محبت کی مثالیں گاؤں بھر میں مشہور تھیں۔ جہاں لوگ ان کے رشتے کی گہرائی اور اخلاص کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے۔ دونوں کی محبت کی داستانیں ہر گھر میں سنائی دیتی تھیں، جیسا کہ علی کا فاطمہ کے لیے خصوصی تحفے...
  16. سید رافع

    یہی چاہتے ہو نا مجھ سے

    یہی چاہتے ہو نا مجھ سے ! بچوں کی خواہش پوری کرنا، بیوی کو مطمئن رکھنا، بچوں کو بہلانا، آفس کے لوگوں کو مطمئن کرنا، بچوں کو گھمانا، دوست احباب کے نظریات کا خیال رکھنا، بیوی کی چال کو سمجھنا، بچوں کے حال کو سمجھنا، ماں کے منہ پھیرنے کو جاننا، بہن کی بے رخی کو پہچاننا، ملا کے مکر کو پہچاننا،...
  17. سید رافع

    کبھی میں کبھی تم

    کبھی میں کبھی تم ڈرامہ آجکل کافی مقبول ہو رہا ہے۔ اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ اس ڈرامے کا مرکزی خیال لوگوں کے دلوں کو چھو رہا ہے۔ چاہے مصطفیٰ کا لاوبالی پن یا گیم پروگرامنگ کا شوق ہو جو نوجوان نسل کے بڑے طبقے کا طریقہ کار بن گیاہے یا عدیل کا پیسے کے پیچھے دوڑنے کا جنون جس نے ناصرف اسکو بلکہ اس کی...
  18. سید رافع

    پیشنگوئی

    ایک خبر کے مطابق عین محرم میں تحریک لبیک پاکستان نے غزہ کے لیے دھرنا دے دیا۔ سوال یہ ہے کہ بریلویوں سے کیسے نجات حاصل کی جائے؟ کیسے انکو پاک و ہند کے دیوبندیوں اور عرب کے سلفیوں کی طرح اچھی طرح کچلے جانے پر آمادہ کیا جائے؟ وہ کیا نعرہ ہو کہ عاشقان رسولﷺ کہلائے جانے والے گروہ کی روح و بدن پر...
  19. سید رافع

    پاکستانی ان ممالک کی تحریکوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

    پاکستان کے لڑکے لڑکیاں کینیا کے صدر ریٹو کے خلاف مئی اور جون 2024 کی مزاحمت سے کچھ سیکھیں۔ یہ صاحب ruto، پی ایچ ڈی ہیں پلانٹ ایکولوجی میں۔ لیکن شاید ہی کوئی ایسا گھناونا گناہ ہو جو انہوں نے اپنی 58 سالہ زندگی میں نہ کیا ہو۔ قتل، لوگوں کو جلانے کے پلانز، سیاسی حریفوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا...
  20. سید رافع

    راحت کاظمی - تب اور اب

    میری راحت کاظمی سے دو دفعہ ملاقات ہوئی۔ ایک دفعہ سن ٢٠٠۵ میں برسر راہ اختر کالونی ڈیفنس کے سگنل پر اور دوسری دفعہ حبیب یونیورسٹی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد چائے وغیرہ کے ریفریشمنٹ پر۔ جب پہلی دفعہ ملاقات ہوئی تو راحت ایک سیاہ رنگ کی کلاسک اور طویل پرانی لگژری گاڑی میں بیٹھے تھے۔ میں...
Top