نتائج تلاش

  1. A

    غزل بغرضِ اصلاح/ رند بے آبرو ہوجائیں گے میخانے میں

    آپ نے ایسی کتنی غزلیں پڑھ رکھی ہیں جن میں ایک قافیے کو 3 بار دُہرایا گیا ہو؟
  2. A

    غزل بغرضِ اصلاح/ رند بے آبرو ہوجائیں گے میخانے میں

    اپنے علم میں اضافے کے لیئے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ " میخانے " کا قافیہ 3 بار دُہرایا گیا ہے، کُل 10 اشعار کی غزل ہے، کیا یہ دُہرائی ضروری تھی؟ کیا غزل طوالت کا شکار نہیں ہو گئی ہے؟
  3. A

    اساتذہ کرام اور احباب سے اصلاح کی درخواست ہے(شکیل احمد خان)

    احسن بھائی، جب پہلی بار میں نے یہ غزل دیکھی تو مجھے بہت پسند آئی، پھر آپ کے نکات پہ غور کیا تو پتا چلا کہ اِس میں کیا خامی ہے، ورنہ مجھے تو خبر نہ ہوتی کہ شاعری میں یہ بھی ایک عیب شمار ہوتا ہے۔ ماشاءاللہ آپ کا مشاہدہ اور علم بہت زبردست ہیں۔ اللہ پاک آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔ بس ایک...
  4. A

    برائے اصلاح: تِرے فراق میں بڑھتا ہوا ملال ختم

    جزاک اللہ خیر احسن بھائی، آپ نے اِس بہت ہی عام سی غزل کو میرے لیئے بہت ہی خاص بنا دیا، اِس عزت افزائی کے لیئے بےحد ممنوں ہوں۔
  5. A

    اساتذہ کرام اور احباب سے اصلاح کی درخواست ہے(شکیل احمد خان)

    اَسی بات کو اگر آپ اردو میں بیان کر دیں تو مجھ جیسوں کے لیئے بھی آسانی رہے گی۔ (ازراہَ تفنن)
  6. A

    برائے اصلاح: تِرے فراق میں بڑھتا ہوا ملال ختم

    @محمّد احسن سمیع :راحل: @محمد خلیل الرحمٰن " عبث " کو غزل کا حصہ بنا کے لوٹ آیا ہوں، گو کہ 'مرے خیال میں تھا اِس پہ کام کاج عبث ' آپ لوگ دیکھ لیجئے، لیکن دل کی لگتی یہ ہے کہ جو لطف " ختم " نے دیا، وہ اب باقی نہیں رہا۔ سوچ رہا ہوں اپنا تخلص " ختم" رکھ لوں تاکہ پھر یہ غلطی کبھی سرزد نہ ہو۔...
  7. A

    برائے اصلاح: تِرے فراق میں بڑھتا ہوا ملال ختم

    محمد خلیل الرحمٰن صاحب اور محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب سے ایک التماس ہے، اگر ممکن ہو تو کیا آپ لوگ اُن اشعار کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ " عبث " کے استمال کے بعد جن کے مصرعہ اُولی میں ردوبدل کی ضرورت ہے۔ کیا ایسے اشعار بھی ہیں اس غزل میں جنہیں موجود حالت میں ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے؟ شکریہ
  8. A

    برائے اصلاح: تِرے فراق میں بڑھتا ہوا ملال ختم

    اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔ آپ نے " عبث " والا مشورہ عنایت فرما کے مسلہ تقریبا حل کر ہی دیا ہے، لیکن محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی نے بھی بجا ارشاد فرمایا کہ " عبث " کے بعد چند اشعار میں پہلے مصرے کو پھر سے موضوع کرنا پڑے گا۔ میں کوشش کرتا ہوں اور اس غزل کو دُرست کر کے ایک بار پھر آپ...
  9. A

    برائے اصلاح: تِرے فراق میں بڑھتا ہوا ملال ختم

    بنیادی غلطی یہ لگی کے "ختم" کو غلط باندھا گیا۔ مجھے لگا کہ "خط+م" اور "خ+طم" میں کوئی فرق نہیں، یعنی " فِعْل" بھی اور " فَعَل" بھی۔ لیکن اب پتا چلا کہ ایسا نہیں۔ ذرا سی بےدھیانی اور کیا مصیبت کھڑی کر لی۔ ابھی میں نے کچھ لغعات بھی دیکھیں، اُن میں تو "خ+طم" ہے ہی نہیں۔ معزز حضرات کا...
  10. A

    برائے اصلاح: تِرے فراق میں بڑھتا ہوا ملال ختم

    مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فَعِلن ---------------------- تِرے فراق میں بڑھتا ہوا ملال ختم تجھے اُداس جو دیکھا تو ہر سوال ختم تِرے وجود میں دیکھا کبھی جو تاج محل مِری نگاہ میں وہ تیرے خدوخال ختم محبتوں کی فُسوں کاریاں بے کار گئیں یہاں پہ عشق فنا ہے وہاں جمال ختم بڑے سنبھال کے رکھے تِرے خطوط مگر...
  11. A

    غزل برائے اصلاح: ان کہی بات بھی اِظہار میں آ جاتی ہے

    آپ کے وقت اور توجہ کے لیئے بے حد شکریہ سر۔ جس شعر کے بارے آپ نے تفحظات کا اظہار کیا، موقع ملتے ہی اُسے کسی اور پیرائے میں باندھنے کی کوشش کروں گا۔ ایک بار پھر سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
  12. A

    غزل برائے اصلاح : اک دن یوں حسرتوں کا تماشہ دکھائی دے گا

    سارے اشعار ہی عمدہ ہیں، لیکن یہ اشعار زیادہ پسند آئے مجھے۔ رہی بات "دریا سی آنکھ" کی، تو آنکھوں کو جھیلوں سے بھی تو مشابہت دی گئی ہے۔ سمندر کے لیئے جگہ بنانے کے لیئے تگ ودو کرنی پڑے گی۔
  13. A

    غزل برائے اصلاح: ان کہی بات بھی اِظہار میں آ جاتی ہے

    فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن ان کہی بات بھی اِظہار میں آ جاتی ہے دل لگی چُھپ کے بھی اقرار میں آ جاتی ہے داستاں اپنی بھی اک دن کہیں چھپ جائے گی اب تو ہر بات ہی اخبار میں آ جاتی ہے دُکھ کِسی شخص کا مجھ سے نہیں دیکھا جاتا جان خود میری بھی آزار میں آ جاتی ہے بات تہذیب کی پگڈنڈیوں سے گزرے...
  14. A

    غزل برائے اصلاح: میں ایک خواب نیند میں کھو کر چلا گیا

    سر الف عین صاحب آپ کے تجویز کردہ نکات کو غزل کا حصہ بنا لیا ہے۔ آپ کے وقت اور توجہ کے لیئے بے حد شکرگزار ہوں۔ امید ہے سرپرستی اِسی طرح جاری رہے گی ۔ اختر وسیم
  15. A

    غزل برائے اصلاح: میں ایک خواب نیند میں کھو کر چلا گیا

    غزل ابھی تک قبلہ الف عین صاحب کی منتظر ہے۔
  16. A

    غزل برائے اصلاح: میں ایک خواب نیند میں کھو کر چلا گیا

    زرہ نوازی کے لیئے شکریہ۔ "دوبارہ" والا مشورہ انتہائی مُناسب، شکریہ۔ میری نظر میں اس غزل کا مطلع ہی اس غزل کا سب سے کمزور پہلو ہے۔ آپ نے جو ارشاد فرمایا میں اُس سے اتفاق کرتا ہوں۔ مطلع سب سے آخر میں تحریر کیا گیا، اس وقت تک تقریبا تمام قافیے استمال ہو چُکے تھے۔ میں کوشش کروں گا کہ مطلع میں...
  17. A

    غزل برائے اصلاح: میں ایک خواب نیند میں کھو کر چلا گیا

    مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن میں ایک خواب نیند میں کھو کر چلا گیا اک اور اپنا روز یوں سو کرچلا گیا جانے دُعا وہ کس کی تھی جو کام کرگئی اک حادثہ قریب سے ہو کرچلا گیا خوابوں کے گلشنوں میں ہیں کانٹے اُگے ہوئے یہ کیا تُو میری نیند میں بو کر چلا گیا! میری سُنی نہ ایک، بس اپنی کہے گیا ساتھی بھی درد...
  18. A

    غزل: تماشا اب اپنا بناتے نہیں ہیں

    اب آپ جیسے شَہسوار بھی اِسی فورم پہ طبع آزمائی کریں گے، تو مجھ جیسے گٹھنوں کے بل رینگنے والے طفلِ مکتب کہاں جائیں گے؟ حضور آپ اپنے لیئے محفل کے کسی اور گوشے کا انتخاب فرمائیے اور محفل کے اِس حصے کو بارونق رکھنے کی ذمہ داری مجھ جیسوں پر ہی چھوڑ دیجیئے۔ علامہ صاحب فرما گئے ہیں: " تُو شاہیں ہے...
  19. A

    غزل برائے اصلاح

    اُستادِ محترم، آداب آپ کے وقت اور توجہ کے لیئے بےحد شکریہ۔ حضرت میرا ماننا ہے کہ اگر شعر اپنا مُدعا خود بیان نہ کر سکے تو اُسے شعر کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ میں عرض تو کر سکتا ہوں کہ کیاکہنے کی کوشش کی گئی، لیکن چونکہ شعر خود واضح نہیں کر رہا ، جیسا کہ آپ نے ارشاد فرمایا، تو بہتر یہی ہے کہ اس...
  20. A

    غزل برائے اصلاح

    جناب احسن صاحب، آداب آپ نے اور ارشد چوہدری صاحب نے قافیے کے جس مسلے کی نشاندی کی تھی، اُسے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ مطلع تو آپ نے ہی دُرست کروا دیا تھا جسکی موجودہ شکل یہ رہی: میں اس طرح نصیب کے ہاتھوں بکھر گیا جس نے مجھے قریب سے دیکھا وہ ڈر گیا اس کے علاوہ آپ نے درج زیل اشعار کے بارے بھی...
Top