181
یہ گیت سن کر سپاہی ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے جوانا نے دیکھا کہ یہ سب میری باتوں کو سمجھ گئے ہیں اور ان پر خوف چھا گیا ہے کچھ دیر تک خاموشی کا عالم طاری رہا پھر دفعتًہ تین کاہن یا طبیب جو اکٹھے کھڑے تھے اپنے سردار کے ساتھ آگے بڑھے اور جوانا کے سامنے جا کر کھڑے ہو گئے ان میں سے ایک کاہن نے جس...