نتائج تلاش

  1. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    181 یہ گیت سن کر سپاہی ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے جوانا نے دیکھا کہ یہ سب میری باتوں کو سمجھ گئے ہیں اور ان پر خوف چھا گیا ہے کچھ دیر تک خاموشی کا عالم طاری رہا پھر دفعتًہ تین کاہن یا طبیب جو اکٹھے کھڑے تھے اپنے سردار کے ساتھ آگے بڑھے اور جوانا کے سامنے جا کر کھڑے ہو گئے ان میں سے ایک کاہن نے جس...
  2. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    180 کے فولادی پر وار۔۔۔(غیر واضح لفظ) سورج کی شعاعوں میں چمکتے نظر آئے۔ اس وقت جوانا پھرتی سے آگے بڑھی اور چٹان کے بلند ترین مقام پر جا کر فوج کے سامنے کھڑی ہو گئی جہاں کہ سورج کی پوری روشنی اس پر پڑی تھی۔ جوانا کا ظاہر ہونا تھا کہ ایک ندائے تعجب فوج سے بلند ہوئی اور دفعتًہ ایک کمان کی آواز پر...
  3. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    179 تو اس صورت میں تمہیں نہایت احتیاط سے کام لینا ہو گا ایسا نہ ہو کہ تو کوئی نادانی کر کے سب کا بھانڈا پھوڑ دو۔ میں وقتاً فوقتاً تمہیں ہدایت کرتی جاؤں گی کہ تمہیں کیا کرنا چاہیے۔“ یہ باتیں سن کر پیٹر حیران رہ گیا۔ ادھر لیونارڈ اور فرانسسکو اہل ظلمات کی فوج کی طرف جو اب زیادہ دور نہ تھی محو و...
  4. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    178 بیسواں باب ایکا دیبی کا اوتار لیونارڈ نے ہراساں ہو کر اپنے ہمراہیوں پر نظر ڈالی اور بولا ”اب کیا ہوگا۔“ جوانا۔ ”ہو گا کیا! سوا نے مجھے اور آٹر کو جو پٹی پڑھائی ہے اس پر ہم دونوں عمل کریں گے اگر قسمت نے۔۔۔(غیر واضح لفظ) کی...
  5. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    177 جم رہی تھی اور ان کی ترتیب سے معلوم ہوتا تھا کہ شہر میں گلی کوچوں کا چھا انتظام ہے۔ دو مکان بناوٹ کے لحاظ سے اوروں میں ممتاز تھے ان میں سے ایک عمارت دوسرے کی نسبت ذرا بلندی پر واقع تھی ان کے اس طرف ذرا اور بلند ترشے ہوئے پتھر کا ایک ستون نما سیاہ تودہ کھڑا تھا۔ لیونارڈ نے اس کی طرف انگلی...
  6. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    176 متوازی قوس قزح کی طرح محراب بناتا چلا گیا تھا۔ اس کے بیچ میں ایک عظیم الشان چوٹی تھی جو برف سے مستور دور آسمان سے باتیں کرتی معلوم ہوتی تھی۔ اس چوٹی کے دونوں طرف پہاڑوں کا سلسلہ موج دریا کی طرح خم کھاتا ہوا اتنی دور تک پھیلا ہوا تھا کہ نگاہ کام نہیں کر سکتی تھی میدانوں میں سردی کی شدت کے...
  7. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    175 تمام دن وہ سفر کرتے رہے جب شام ہوئی تو ایک اچھی جگہ دیکھ کر فروکش ہوئے۔ دن بھر کی تکان نے انہیں چور کر دیا تھا۔ جاڑے اور کہر سے ان کے بدن ٹھٹھرے جاتے تھے لیونارڈ نے دل میں سوچا کہ اگر ہماری یہی حالت رہی تو ہم بہت دن تک زندہ نہیں رہ سکیں گے۔ اور اس نے سوا سے پوچھا ”سوا تم کہتی تھیں کہ اہل...
  8. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    174 تمام دن سفر کرتے رہے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جنگل میں غول جا رہے ہیں دور سے دریا کی روانی کی سریلی آواز آتی تھی۔ رستہ میں انہیں کچھ بڑے بڑے سفید بیلوں کے گلے ملے جن کے تمام جسم پر لمبے لمبے بال تھے۔ غروب آفتاب کے وقت لیونارڈ نے اپنی رائفل سے ایک بیل کا شکار کیا جس کا قد سترہ ہاتھ اور دیکھنے...
  9. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    173 لیکن اب پلٹنے کا وقت نہ رہا تھا اور یہ سوچ کر وہ بول اٹھا ہر چہ بادا باد ما کشتی در آب انداختیم انیسواں باب منزل مقصود ایک گھنٹہ کے بعد وہ اس قدرتی دیوار پر جو ان کے سد راہ تھی چڑھنے لگے۔ اس...
  10. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    172 جوانا۔ ”اچھا پیٹر جاؤ۔ اے میرے باپ ماووم کی رعایا جو مجھے پریشان حالی میں چھوڑ کر جا سکتے ہو سب جاؤ۔ پیٹر یاد رکھ کہ جہاں تو مرد ہو کر جاتے ہوئے ڈرتا ہے وہاں میں ایک عورت نجات دہندے کے ساتھ اکیلی جاؤں گی لیکن اتنا تجھے یاد رہے کہ پیشن گوئی میری درست نکلا کرتی ہے۔ میں نے پیلے بھتنے کے برے...
  11. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    171 لیونارڈ۔ ”کہو پیٹر کیا معاملہ ہے؟“ پیٹر۔ ”نجات دہندے ہم یہ عرض کرتے ہیں کہ ہم آپ کے اور راعیہ کے ہمراہ تین مہینے سے ہیں۔ اور اس عرصہ میں سخت سخت تکلیفیں اٹھا کر ہم نے نہایت وفاداری اور نمک حلالی سے آپ کی خدمت کی ہے مگر ہم نے سنا ہے کہ اس پہاڑ کے دوسری جو ملک ہے، وہاں شدت کی سردی ہے اور ہر...
  12. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    170 کا قائل ہوں اگر ہمیں مرنا ہو گا تو یورپ کے مہذب اور متمدن شہروں میں بھی مر جائیں گے اور جینا ہو گا تو ان وحشیوں میں بھی جن کا نام اہل ظلمات ہے، خدا ہمارا یار و ناصر ہو گا۔ اچھا اب خدا حافظ میں تو سوتا ہوں۔“ دوسرے دن علی الصباح لیونارڈ کچھ شور و غل سن کر بیدار ہوا۔ کمبل سے باہر سر نکال کر...
  13. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    169 سلامتی کی طرف سے اطمینان ہو جائے تو میرے ساتھ یہ چڑیل کوئی کسر باقی نہ رکھے گی۔“ فرانسسکو ( وثوق سے) ”بھئی تم نے سچ کہا ہے یہ بڑھیا واقعی چڑیل ہے“ ۔۔۔(غیر واضح لفظ) میں چڑیلوں کا ذکر آیا ہے۔ گزشتہ رات میں نے اسے دعا مانگتے ہوئے دیکھا اس کو معلوم نہ تھا کہ میں اس کے قریب کھڑا ہوں جگہ اجاڑ...
  14. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    168 اس کالے بونے کی طرح۔ ان کے ظاہر ہونے پر موجودہ بادشاہوں کی بادشاہت چھن جائے گی اور ماں بیٹے مل کر حکومت کی باگ اپنے ہاتھ میں لیں گے۔ اور ہر طرف امن نظر آئے گا۔“ ”راعیہ آپ میرے ملک کی زبان تو جانتی ہیں کیوں کہ میں نے ان کو بچپن میں سکھا دی تھی۔ آپ کو وہ مقدس گیت بھی اتا ہے جو ایکا اپنے مبعوث...
  15. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    167 چڑھا دیتے ہیں۔ تمہارا بھی یہی حال ہو گا۔“ لیونارڈ۔ ”اچھا تو پھر تمہاری کیا مرضی ہے۔“ سوا۔ ”میں کہتی ہو کہ اگر تم اپنی یا جوانا کی خیر منایا چاہتے ہو تو جہاں سے آئے ہو وہیں واپس چلے جاؤ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ وہاں جواہرات موجود ہیں مگر ان کے لیے جو کوئی کوشش کرے گا وہ موت کا دم بھرے گا۔“...
  16. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    166 جب شام کا کھانا کھا چکے تو اتنے میں چاند نکل آیا۔ انہوں نے اس پہاڑ کی طرف نگاہ کی جوانا لیونارڈ اور فرانسسکو یاس اور تعجب کے عالم میں ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے کیوں کہ ایک تو دریا کو عبور کرنا اور پھر پہاڑ پر سے ہو کر دوسری طرف جانا بہت مشکل نظر آتا تھا اور دوسرا یہ معلوم نہیں تھا کہ پہاڑ...
  17. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    165 اٹھارہواں باب سوا کی دھمکی جوانا۔ کو سفر ظلمات میں لیونارڈ کے ہمراہ چلنے کا مصمم ارادہ کیے ہوئے تین مہینے گزر چکے تھے۔ شام کا وقت تھا۔ لیونارڈ ۔ جوانا ۔ فرانسسکو ۔ آٹر ۔ سوا اور پیٹر اور نو آبادی کے پندرہ اور آدمی جو بردہ...
  18. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    164 لیونارڈ نے فرانسسکو کی یہ باتیں سنیں اور ہاتھ بڑھا کر پادری کے نازک ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا اور کہا ”تم ایک نہایت پاک باطن اور سچے دل والے شخص ہو۔ میں کیا احمق ہوں۔ اس کی کیفیت کس قدر مجھ کو معلوم تھی اور میں تم پر ناحق شبہ کرتا تھا۔ شادی کے جواز اور حقیقت کی نسبت جو تمہارا خیال ہے۔ مجھے اس...
  19. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    163 لیونارڈ۔ ”آپ ایسے موہوم معاملہ میں کیوں پڑتے ہیں۔ زندگی کی شاہراہ آپ کے سامنے کھلی پڑی ہے۔ ابھی آپ نو عمر ہیں اور دنیا میں آپ نام پیدا کر سکتے ہیں۔ اس سفر سے آپ کو کچھ فائدہ نہ ہو گا بلکہ اور الٹا یہ شاید یہ منجر بہ ہلاکت ہو یا ( ایک پرمعنی لہجہ میں) ایسا داغ حسرت آپ کے دل پر رہ جائے جو مٹ...
  20. لاريب اخلاص

    ٹائپنگ مکمل سیر ظلمات

    162 فرانسسکو نے ادا کیں۔ اس واقعہ کو تین دن گزر گئے اور اسی اثناء میں لیونارڈ کی جوانا سے کوئی بات نہ ہوئی باپ کے مرنے سے جو صدمہ کہ اس کی روح کو پہنچا اس کا اثر اس پر صاف ظاہر تھا۔ اس کے چہرے پر زردی چھائی ہوئی تھی اور خاموشی کا عالم اس پر طاری تھا۔ اس حالت میں اس سے کوئی ہمکلام نہ ہوتا اگر وہ...
Top