شرح دیوانِ غالب [اردو]
غزل نمبر ☜ 01، شعر نمبر 03
جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے
سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
لغات :
جذبۂ بے اختیار : ایسا جذبہ جو زِخودرفتگی کا باعث ہو
شوق : فرہنگِ آصفیہ، صفحہ 192 جلد 03 میں شوق کے ذیل میں ہے کہ :
خواہش، آرزو، نفس کی آزمندی، ہوسِ انسانی، اِچھّا، تمنّا،...