ممبران پارلیمان کی قدرے بہتر نشستیں تو نیچے نظر آنے والے مرکزی ہال میں ہیں جن پر دن بھر بیٹھا جا سکتا ہے حالانکہ وہ مملکت خداداد کی کسی صوبائی اسمبلی کی پرتعیش نشستوں کے دس فیصد بھی آرام دہ نہیں ہیں. اوپر مہمانوں کی گیلری کی نشستیں ،جہاں میں کھڑا تھا، لکڑی کی ہیں. میں نے عملے سے سوال کیا تھا کہ...