ہو کچھ یوں کہ ابھی میں، ادھار کا موٹرسائیکل اور ہیلمٹ لے کر بائیک پر سوار ہوا ہی تھا۔ ابھی کک نہیں ماری تھی کے موبائل میں نوکیا کی سرکاری بل بجنا شروع ہو گئی۔ جینز کی جیب سے بڑی مشکل سے فون نکالا ، تو کیا دیکھتا ہوں جناب الف نظامی صاحب کی کال ہے۔ میں نے السلام علیکم کیا تو دوسری طرف سے وعلیکم...