• محمد شمع محفل بود
    محمد شمع محفل بود
    محمد شمع محفل بود
    شب جائے کہ من بودم۔۔۔
    (امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ)
    اللٰھم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان بصحۃ و عافیۃ۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    جزاک اللہ خیرا کثیرا
    الشفاء بھیا
    علامہ ابن حجر ہیتمی ؒ نے ’’ماہ رجب ‘‘ کے شروع ہونے پر اس دعا کے پڑھنے کو سنت اور حافظ ابن رجب حنبلیؒ نے مستحب قراردیا ہے۔۔
    ’’اے اللہ! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا دے۔‘‘آمین الہی آمین
    جاسمن
    جاسمن
    آمین!
    شیطا ن نے کہا: اے میرے رب! تیری عزت و جلال کی قسم!جب تک تیرے بندوں کی روحیں ان کے جسموں میں ہیں ، میں انہیں بھٹکاتا رہوں گا۔
    اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میری عزت و جلا ل کی قسم! جب تک وہ مجھ سے استغفار کریں گے ، میں انہیں بخشتا رہوں گا۔ (مسند امام احمد)
    سانس ہے تو چانس ہے۔۔۔
    اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول فرماتا ہے جب تک غرغرہ اور حالت نزع شروع نہ ہو جائے۔ (سنن ترمذی)
    یہ گزرتا لمحہ واقعی بہت قیمتی ہے ، آئیے توبہ کے ذریعے اس کو انمول بنا دیں۔۔۔ استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ۔۔۔
    بندہ اگر اپنے اندر غور کرے تو جان لیتا ہے کہ ، میں تو اپنے رب کا اک شاہکار ہوں۔ سبحان اللہ۔۔۔
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    لاریب!
    جاسمن
    جاسمن
    بے شک! یہ ساری کائنات اور اس میں ایک ننھا سا قطرہ، ذرہ بھی شاہکار ہے رب کا۔
    الحمدللہ رب العالمین ۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ہم غور وفکر ہی تو نہیں کرتے۔ حالانکہ قرآن بار بار دعوت دیتا ہے کہ اللّٰہ کی تخلیقات کو نگاہِ تدبر سے دیکھو تاکہ اس کی کبریائی کا اندازہ ہوسکے۔
    تیری محفل بھی گئی، چاہنے والے بھی گئے
    شب کی آہیں بھی گئیں، صبح کے نالے بھی گئے
    دل تجھے دے بھی گئے، اپنا صِلا لے بھی گئے
    آ کے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے
    آئے عُشّاق، گئے وعدۂ فردا لے کر
    اب اُنھیں ڈھُونڈ چراغِ رُخِ زیبا لے کر۔۔۔
    جاسمن
    جاسمن
    واقعی!!!
    الشفاء
    الشفاء
    جی۔ دراصل کیفیت آخری لائن والی تھی لیکن اس کے لیے پورا بند لکھنا پڑا۔۔۔:)
    کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہر سال انہیں ایک بار یا دو بار کوئی نہ کوئی مصیبت پیش آجاتی ہے، پھر بھی یہ لوگ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں۔سورۃالتوبہ آیت 126۔
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ تمام محفلین کو محفل کی سترھویں سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ عزوجل سب کو عفو و عافیت سے رکھے۔آمین۔۔۔
    گُلِ یاسمیں
    گُلِ یاسمیں
    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔تمام محفلین کی طرف سے سترھویں سالگرہ خیر مبارک۔خیر و عافیت اورسلامتی رہے ۔آمین ثم آمین
    سیما علی
    سیما علی
    وعلیکم السلام بھیا
    سلامت رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں آپکے لئے ۔
    ماہ ذی الحجہ کے پہلے دس دن اجروثواب کے لحاظ سے سال کے دس بہترین دن ہیں۔ ان دنوں میں تسبیح، تہلیل اور تکبیر کا خاص طور پر اہتمام کرنا چاہیے کہ ان دنوں میں اعمال صالحہ کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔۔۔
    اے مدینے کے تاجدار تجھے اہل ایماں سلام کہتے ہیں ۔ تیرے عُشاق تیرے دیوانے جان جاناں سلام کہتے ہیں ۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    وَمَآ أَرْسَلْنَٰكَ ا ِّلَّا رَحْمَةً لِّلْعَٰلَمِينَ
    وَمَآ أَرْسَلْنَٰكَ ا ِّلَّا رَحْمَةً لِّلْعَٰلَمِينَ
    خدا خود میر مجلس بود اندر لامکاں خسرو۔محمد شمع محفل بود شب جائے کہ من بودم۔۔۔ صل اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم۔
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔ کیسے ہیں احباب :)
    جاسمن
    جاسمن
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
    بھائی! آپ کیسے ہیں؟
    پاکستان خیریت سے منتقل ہو گئے؟ کافی طویل عرصے بعد یہاں آئے ہیں۔ گھر میں سب خیریت ہے؟
    الشفاء
    الشفاء
    الحمدللہ۔ اللہ کا بہت کرم ہے۔ ایک نیا سیٹ اپ بنانے میں بہرحال وقت لگتا ہے اسی میں مصروف ہیں۔ اللہ عزوجل آسانی فرمائے۔ آپ لوگ بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ کو اور آپ کے پیاروں کو صحت و عافیت سے رکھے۔ آمین۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    بھیا پروردگار آسانیاں فرمائیں آپکے لئے اور آپکے اہلِ خانہ کے لئے ۔۔بہت ڈھیر ساری دعائیں ۔مالک سے حضور دعا ہے اللہ آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔۔۔
    پاکستان ہجرت کرنے کی تیاریاں ۔۔۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    اللہ کریم آپ کو اور اہل خانہ کو دونوں جہاں میں سرخروئی عطا فرمائے ۔ آپ کس ملک میں قیام پذیر ہیں ان دنوں؟
    محمداحمد
    محمداحمد
    اللہ تعالیٰ آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین
    الشفاء
    الشفاء
    دعاؤں کے لیے ممنون ہوں۔ سعودی عرب ریاض میں مقیم ہیں اور اس وقت شہر خوباں مدینۃ المنورہ میں ہیں الحمدللہ۔۔۔
    الوداع ماہ رمضاں الوداع۔۔۔ یا اللہ یہ رمضان ہمارے لیے مبارک فرما اور ہمیں صحت و عافیت کے ساتھ بار بار ماہ رمضان عطا فرما۔ آمین۔۔۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top