محمد احسن سمیع راحلؔ

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • مِ زینت ان پہ وہ انتہائے شباب توبہ ارے توبہ
    کوئی جاتا ہے تو جائے جان سے ، انہیں تو خیالِ ادا رہے

    ہم کہ تشنہ رہ کے بھی میکدے سے بے آبرو نکلے
    رونقِ بزمِ رنداں ہو کے بھی شیخ صاحب پارسا رہے
    تری قربت اک سہانا خواب سہی، تاحشر باخدا رہے
    یہی آس ہے تو بندھی رہے ،یہ چراغ ہے تو جلا رہے

    رہے ان سے تعلق تو اپنا ،وفا رہے کہ جفا رہے
    کسی طور تو رسمِ ستم رہے ، دعا ہو یا مدعا رہے

    یہ میں نے کوشش کی ہے ایک ہی بحر میں لکھنے کی... اس بارے اپنی قیمت رائے کا اظہار فرما دیں... شکریہ
    وہی ہے طلب مثلِ کلیم، وہی لن ترانی کی گونج ہے
    ہائے یہ تشنگی ترے جلوؤں کی، سدا طورِ سینا سلامت

    برقِ تجلی کی آب و تاب وہی، ترا ستم رہے قائم
    مجھے چار تنکے ہی مبارک، مرا آشیانہ سلامت

    نہ ہو کوئی خوش نظر، نہ صدا لگائے کوئی طور پہ
    آج دکھا اپنی شانِ جلوہ گری، ترا دیوانہ سلامت

    علی گردشیں بھی ٹھہر جائیں ان کا تبسم دیکھ کے
    چاند چھپ جائے پسِ بادل، ان کا مسکرانہ سلامت
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ موجودہ صورت میں تو کوئی صلاح دینا کار از بس ہے. یہ اشعار کسی مروجہ بحر کے وزن کے قریب بھی نہیں معلوم ہوتے. میں اگر اپنی جانب سے کوئی بحر متعین کر دوں گا تو لامحالہ کئی مقامات پر آپ کے مضامین متغیر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے. اس کے علاوہ قوافی کا بھی مسئلہ ہے. مینا، سینا وغیرہ اگر مطلع میں قوافی متعین کردیے جائیں تو دیگر اشعار میں پروانہ، پیمانہ، دیوانہ وغیرہ بطور قافیہ نہیں آسکتے.
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    میرا مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ پہلے آپ علم عروض کی بنیادی شدھ بدھ حاصل کریں، اس کے بعد مشق کریں. عروض سے متعلق یہیں محفل میں بہت سا مواد مل جائے گا.
    ساقی ترا میکدہ سلامت،یہ ساغر و مینا سلامت
    تری جنبشِ نگاہ سلامت،یہ چشمِ بینا سلامت

    بےتاب کر دے اک جھلک،کوئی دیکھے تو سہی
    ترا چہرہ مانندِ شمع ، ترا پروانہ سلامت

    آباد رہے ان کی رونق، خوب بیٹھیں وہ سرِ محفل
    سکوت ہے اپنا ہم نشیں، ہمارا ویرانہ سلامت

    پسِ تحریر :جیسا کہ پہلے عرض کر چکا ہوں کہ اوزان اور بحور کے بارے کوئی علم نہیں... اسی نقطہ نظر سے رہنمائی فرمائیے گا... شکریہ
    السلام علیکم، شاعری کا شوق ہے مگر اوزان اور بحور کے حوالے سے بالکل ناواقف ہوں... ازراہِ کرم خاص توجہ فرمائیں اور اصلاح فرما دیں
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    آپ اپنی کارگزاری بھیج دیجئے یا محفل کے اصلاح سخن والے زمرے میں پوسٹ کردیجئے.
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top