اردو محفل فورم

فرقان احمد
فرقان احمد
ڈاکٹر صاحب کا یہ شعر سنیے۔ کیا جاندار شعر ہے!
دنیا ہے ایک بحر تو ہستی حباب ہے ۔۔۔ اک نقش ہے یہ زیست جو بر روئے آب ہے
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
شاعری اچھی ہے، بس بھرمار نے کام خراب کیا ہے۔ جنھوں نے شاعری کا زمرہ نظر انداز کیا ہوا ہے، انھیں سرورق کیسا نظر آ رہا ہو گا۔
فرقان احمد
فرقان احمد
تابش بھائی اگر ہم غلطی پر نہ ہیں تو شاید آپ کو چاہنے کے باوجود یہ سہولت میسر نہ ہو گی۔ :)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
اس طرح محفل کی طنابیں اکھڑتی کبھی نہیں دیکھیں ۔ رہ رہ کر سخت جھکڑ چل رہے ہیں ۔ خلیل بھائی کتنی کیلیں ٹھوکیں گے ؟ نہ جانے کب یہ طوفان تھمتا ہے ۔
فرقان احمد
فرقان احمد
ایک سو انیسویں غزل کے مطلع میں یہ عقدہ کھلا کہ مسئلہ ہے کیا؟
سنیے ۔۔۔
اک حشر ہے بپا دل حسرت مآب میں
۔۔۔۔ ممکن نہیں سکون جہان خراب میں
مریم افتخار
مریم افتخار
اور جنہوں نے شاعری کے زمرے کی ہر نئی لڑی کے لیے نوٹیفکیشنز آن کی ہوئی ہیں، ان سے پوچھیے. (:)
فرقان احمد
فرقان احمد
تابش بھائی!خدارا اب کوئی بند باندھیے۔ اپنے اختیارات کو بروئے کار لائیے۔ :)
فرقان احمد
فرقان احمد
ویسے یہ اپنی نوعیت کا انوکھا ہی قصہ ہے۔ فی الوقت ایک سو سترہ لڑیاں، ایک سو سترہ مراسلے! :) کئی ریکارڈز خطرے میں ہیں!
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
کل تک کے لیے روک دیا ہے۔
فرقان احمد
فرقان احمد
مشکل فیصلہ تھا۔ تاہم، شاید اور کوئی حل نہ بچا تھا۔
عرفان سعید
عرفان سعید
ظلم کیا! محفل کے شاہد آفریدی کی اننگ ہی ڈکلیئر کر دی!
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
ہٹا دیا ہے تعطل، کچھ اور تجربات کا موقع ملا ہے مجھے بھی۔ :p
سید عاطف علی
سید عاطف علی
ایک دن میں لڑاں شروع کر نے کی تعداد پر کوئی حد لاگو نہیں ہو تی محفل میں ؟
عرفان سعید
عرفان سعید
کورونا غزلیات کا زور کم ہونے تک محفلین کا لاک ڈاون کر دیں۔ :)
فرقان احمد
فرقان احمد
یہ قرنطینہ مرکز ہے۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ہا ہا ہا ہا! کیا مزیدار گفتگو ہوئی ہے ۔ میں نے مِس کردیا۔ زندہ رہیں سب دوست! شاد و آباد رہیں!
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
غزل باری! :) :) :)
بہت خوب فرقان بھائی!
عرفان سعید
عرفان سعید
ڈاکٹر صاحب کا دوسرا مجموعۂ کلام زیرِ ترتیب ہے۔ کسی وقت بھی غزل باری شروع ہو سکتی ہے۔
جاسمن
جاسمن
غزل باری :D
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
بوٹ نے آگے بوٹ رکھا لینا ہے۔ اور سے اور ہوئے سستی کے عنوان جاناں
Top