زیرک

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ٭نہیں ایسا کہ کچھ ماحول بدلا٭ نئے حاکم نے بس کشکول بدلا٭ تماشہ اور تماشائی وہی ہیں٭ پرانے سُر پہ لیکن ڈھول بدلا
    ٭٭مل جا مِرے حریف سے، پروا نہ کر مِری٭ اے دوست فائدہ مِرے نقصان سے اٹھا٭٭ اس شعر نے آج کی نفسا نفسی کی خوب ترجمانی کی ہے
    ٭امارات ائیرلائن سے سفر کا تجربہ رکھنے والے دوست کیا دبئی ائیرپورٹ سے کنکٹنگ فلائٹ پروسیجر بارے کچھ انفارمیشن دے سکتے ہیں۔
    زیرک
    زیرک
    شکریہ زیک جی، میں نے ریٹرن فلائٹ ہسٹری کی ہے، کنکٹنگ ٹائم قریب قریب 2 گھنٹے بن ہی جاتا ہے، ٪75 فلائٹس وقت سے پہلے ٪15 وقت پر اور ٪10 فلائٹس 5:25 ریٹرن ٹائم کے حساب سے لیٹ ہوتی ہیں جن کا اوسط ٹائم 6 منٹ بنتا ہے جو میرے خیال میں کافی ہے۔
    زیرک
    زیرک
    ٭اگر آپ کی فلائٹ امارات ائیرلائنز سے ہے تو A380 کیلئے زیادہ تر Concourse A استعمال ہوتا ہے، کنکٹنگ فلائٹ جو A380 سے ہی ہو وہیں Concourse A سے ہی مل جاتی ہے، لیکن اگر کنکٹنگ فلائٹ امارات کسی اور جہاز کے ذریعے ہوتو اس کیلئے Concourse B or C استعمال ہوتا ہے، دیگر ائیرلائنز کے لیے Concourse C وغیرہ استعمال ہوتے ہیں۔
    زیرک
    زیرک
    Concourse A سےConcourse A میں کنکٹنگ فلائٹ کی صورت میں ٹینشن کی ضرورت نہیں کیونکہ وہیں سے مل جائے گی۔Concourse A سے Concourse B or C میں جانے کےلیے AMT Train تیز رفتار ذریعہ ہے کیونکہ یہ دونوں آپس میں لنک نہیں ہیں۔ Concourse B or C آپس میں ملے ہوئے ہیں جہاں پیدل آیا جایا جا سکتا ہے،
    ٭ابھی اڑتے نہیں تو فاختہ کے ساتھ ہیں بچے٭٭ اکیلا چھوڑ دیں گے ماں کو جس دن پر نکل آئے
    ٭٭سجدے میں ذرا عجز و ندامت بھی تو لاؤ٭٭ یوں ناک رگڑنے کو عبادت نہیں کہتے
    ٭٭قسمے مینوں دِل توں ودھ کے٭٭٭ دِسدی ہور مسیت ای کوئی نئیں٭٭٭ ارشاد سندھو
    ٭زہر کی آنکھوں میں روشن صورتیں دو ہیں عدیم٭ شکل ایک سقراط کی، اور ایک چہرہ ہِیر کا٭ عدیم ہاشمی
    ٭٭اس کے غم میں کیا سبھی کو معاف٭٭٭ کوئی شکوہ بھی اب کسی سے نہیں٭٭ جون ایلیا
    ٭٭پہلے قیمت گرائی جاتی ہے٭٭٭ پھر وہ ہم کو خرید لیتے ہیں٭٭٭ عاطف جاوید عاطف
    ٭حکومت کو جلد بنیادی عوامی مسائل پر توجہ دینا ہو گی، کیونکہ جب بھوک دروازے پہ دستک دیتی ہے تو عقیدت مندی کھڑکی کی رستے بھاگ جایا کرتی ہے۔
    ٭ہمارے بچپن میں 3G، 4G نہیں ہوتے تھے، صرف استاد G یا ابا G ہوتے تھے، ایک ہی تھپڑ میں سارا بگڑا نیٹ ورک سدھر جاتا تھا۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    اگرکبھی کسی کا نیٹ ورک بگڑ جائے تو ہمیں سدھارنے کا موقع دیجیے گا ۔
    :) :) :)
    زیرک
    زیرک
    نیٹ ورک ٹھیک کرنے والے ابھی ماشاءاللہ حیات ہیں، نیٹ ورک ان کی موجودگی کی وجہ سے بے قابو نہیں ہوتا کیونکہ گوشمالی کا خطرہ جو لاحق رہتا ہے۔
    ٭خوش گمانی کا یہ عالم ہے کہ ہر بات کے بیچ٭٭ ہاں کا دھوکہ ہو ہمیں اس کی نہیں پر صاحب
    ٭٭یزید موسمِ عصیاں کا لاعلاج مرض٭٭ حسینؑ خاک سے خاکِ شفا بناتا ہے٭٭٭ غلام محمد قاصر
    ٭٭فقط یہ معجزہ کرب و بلا میں دیکھا گیا٭٭ جہاں پہ پیاس سے کھائی شکست پانی نے
    ٭کہیں خوف اور کہیں غالب ہے رجا زاہد٭٭ تیرا قبلہ ہے جدا ،میرا جدا اے زاہد
    ٭حصے میں جب سے آیا ہے سوزِ غمِ حیات٭ ہوتا ہے کیسا دردِ جگر، جانتے ہیں ہم
    ٭”جو چیز ضرورت سے زائد ہو وہ زہر ہے؛ جیسے اقتدار، دولت، لالچ، انا، بھوک، کاہلی، محبت، نفرت، امید“۔ مولانا رومی
    جاسمن
    جاسمن
    سوچنے پہ مجبور کرتی تحریر۔
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    خوشی کی بات دیکھیے کہ ضرورت کی حد تک کاہلی کے رومی بھی قائل تھے۔ سبحان اللہ
    زیرک
    زیرک
    کاہلی کو آج کل کی میڈیکل زبان میں ریلیکسیشن کا نام دیا جا سکتا ہے، جو کہ ڈاکٹروں کے نزدیک انسانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top