اردو محفل فورم

زیرک
زیرک
میں نے امارات ائیر سے بکنگ کروائی ہے جاتے وقت 2 گھنٹے 55 منٹ اور ریٹرن فلائٹ پر دبئی ائیرپورٹ پہ 1 گھنٹہ 45 منٹ کا سٹے ہیں۔ کیا اس سٹے کے دوران دوسری فلائٹ آسانی سے پکڑی جا سکتی ہے؟ انفارمیشن ذرا اپ ٹو ڈیٹ ہونی چاہیے۔
La Alma
La Alma
جاتے ہوئے تو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ واپسی پر وقفہ کم ہے۔ اگر آپ کی فلائٹ دوبئی ٹائم پر پہنچ گئی تو امید ہے آپ کنکٹنگ فلائٹ پکڑ لیں گے ۔ لیکن اپنا سامان ڈائرکٹ اپنی منزل تک کے لیے بک کروائیں ۔ کنکٹنگ فلائٹ کے لیے آن لائن چیک ان بھی کر سکتے ہیں تاکہ وقت بچ جائے۔
زیرک
زیرک
چیک سامان تو منزل پہ ہی ملے گا، وہ راستے میں نہیں ملا کرتا، ہاتھ کا سامان البتہ کم رکھنے کی کوشش ہو گی تاکہ وقت بچ جائے، واپسی پر صبح 5:45 آمد اور وہاں سے 7:25 پہ واپسی کی فلائٹ ہے امید ہے صبح کے وقت رش کم ہو گا۔
زیرک
زیرک
ویسے لیٹ ہونے پر امارات ائیرلائن کے کمپنسیشن اصولوں کے مطابق فی مسافر €600 جرمانہ وصول کر سکتا ہے، ویسے میرا ٹریول ایجنٹ ہی کوئی نالائق بندہ نکلا ہے اس نے ٹکٹ پر واپسی کا وقت صبح کا 5:45 لکھا ہے جبکہ فلائٹ ہسٹری چیک کی تو پتہ چلا کہ یہ اصل میں 5:25 ہے اور اوسطا یہ فلائٹ وقت سے پہلے ہی پہنچ جایا کرتی ہے۔ چلیں اب ہماری قسمت کیا دکھاتی ہے یہ تو 7 نومبر کو پتہ چلے گا۔
زیک
زیک
اگر فلائٹ لیٹ نہ ہو تو یہ وقت کافی ہے
Top