• مجھے اپنے سوال کا جواب نہیں ملا نا ہاں نا نہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    کیا اسلامی ممالک اور پاکستانی صوبوں پر کوئی گعوپ نا بنایں راے سے جلد آگاہ کریں شکریہ
    وعلیکم السلام ، جی ہاں یہ غلط لکھ دیا تھا یہاں درست لفظ "شفقت" تھا ۔ درستگی کر دی ہے ۔ نشاندہی کے لیے بہت شکریہ
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلامُ علیکم،

    آپ نے "پیار سے رہیے" نظم جو کہ یہاں پر ارسال کی ہے، اس میں دوسرا شعر یہ لکھا ہے

    "کیجیے چھوٹوں سے نفرت کیجیے
    جو بڑے ہیں اُن کی عزت کیجیے"

    یقینا اس میں لکھنے میں غلطی ہوئی ہے، محبت کی جگہ نفرت لکھا گیا ہے۔

    والسلام، نوید
    لاہور سے اے حمید صاحب کی شدید علالت کی خبر آئی، ان کے صاحبزادے سے رابطہ کیا اور پھر عطاء الحق قاسمی سے کچھ باتوں کا علم ہوا، قلم اٹھایا اور اپنے محبوب مصنف پر مضمون لکھ ڈالا، قلم کا قرض اتار دیا، آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں:

    http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=12711

    خیر اندیش
    راشد اشرف
    کراچی سے
    عرض کروں کہ پچھلے دنوں اور ان دنوں، یہ کتب زیر مطالعہ رہی ہیں:

    1- ہوک - سکے دار (لاہور کے نگار خانوں سے واپستہ ایک اداکار کی دلچسپ خودنوشت جس کی فوٹو کاپی لاہور سے منگوائی گئی کہ عرصے سے نایاب ہے)

    2- قید یاغستان از محمد اکرم صدیقی (کاش کہ کسی دوست نے یہ پڑھی ہو اور تبادلہ خیال ہوپائے)

    3- یاد ایام از مولانا عبدالرزاق کانپوری (آتش فشاں لاہور سے 1993 میں شائع ہوئی تھی اور اب منیر احمد منیر اسے دوبارہ شائع کرنے کی ٹھانے ہوئے ہیں)

    4-یادوں کا سفر از اخلاق احمد دہلوی
    جب کبھی شاعری یا نثر کے سلسلے میں مدد کی ضرورت پڑی، محمد وارث صاحب ہی کام آئے یا پھر ہمارے ایک مربی جناب فرخ منظور!

    خودنوشت سوانح عمریوں کو مجتمع کرنے کے کام کا بیڑہ چار ماہ قبل اٹھایا تھا، دیکھتا ہوں کہ برادرم وارث کو بھی اس صنف ادب میں دلچسپی ہے۔ (یادوں کے انمول خزانے از حافظ لدھیانوی میری بھی پسندیدہ کتاب ہے جناب) کراچی کی لائبریریوں کی خاک چھانی، مشفق خواجہ مرحوم کے نجی کتب خانے سے راہنمائی حاصل کی جہاں ہمارے کرم فرما عقیل عباس جعفری اور زاہد کاظمی ہمیں لے گئے تھے، لاہور سے کتابیں منگوائی گئیں، راقم کے نجی کتب خانے میں موجود خودنوشت سوانح عمریوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی! ان کتب کے سراوراق بمعہ نام مصنف و ناشر و سن اشاعت غیر تجارتی ویب سائٹ پر محفوظ کیے گئے ہیں اور ان میں اضافہ جاری ہے:

    http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
    http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-2/
    آداب
    براہ کرم کچھ یادیں کچھ باتیں کا سن اشاعت اور ناشر کا نام بتادیں
    ای میل کردیں تو ممنون رہوں گا
    راشد
    zest70pkgmail.com
    السلام علیکم
    سیدہ شگفتہ بہنا
    اللہ تعالی آپ کوسدا اپنی امان میں رکھے آمین
    کافی عرصے سے آپ سے رابطہ نہیں ہوا ۔
    ای بکس بارے کیا سوچ ہے آپ کی ؟
    اللہ حافظ
    بے شمار دعائیں شگفتہ بٹیا کے لیئے۔ اللہ آپ کو مکمل صحت اور ذہنی سکون سے نوازیں۔

    والسلام
    سیدہ بہن میں نے نظم پیش کی تھی آپ کی توجہ کا طالب ہوں۔ ربط میرے دستخط میں
    وعلیکم السلام

    مجھے اس تھریڈ میں پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لیے یہاں لکھ رہا ہوں۔


    یہ تو کافی پہلے لکھا تھا۔
    اور اب تو دماغ سے پوری کہانی ہی آؤٹ ہے۔
    پہلے بھی بس بنا کچھ سوچے سمجھے لکھنا شروع کیا تھا۔
    ابھی تو ویسے ہی گھن چکر بنا ہوا ہے۔
    تو میرا نہیں خیال کہ میں فی الوقت مکمل کرسکتا ہوں:sad:
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top