اردو محفل فورم

نکتہ ور
نکتہ ور
یہ غصہ ہے یا حسد؟
دل پر مت لیجیے۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
نکتہ ور بھیا۔۔۔اسے ایک شکوہ یا شکایت سمجھیں اوپر دیے ہوے خدشے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔۔۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
اور رہی بات دل پر نہ لینے کی تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا ہم تو لینگے دل پر۔۔۔ورنہ یہاں ذکر ہی نہیں کرتے۔۔۔
عثمان
عثمان
سوالات کی نوعیت بتائیں، میں سوال تیار کرتا ہوں۔
محمدظہیر
محمدظہیر
انٹرویو پینل کی طرف سے میں معذرت خواہ ہوں، میری ذمہ داری تھی کہ جوں ہی آپ پچھلے سوالات کے جوابات دے دیں بقیہ سوالات کر لوں لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا
فرقان احمد
فرقان احمد
زیدی صاحب! ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ آپ پہلے ہی منے میاں بن گئے۔ ذرا صبر کریں اور تابڑ توڑ سوالات کے لیے تیار رہیے۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
محمدظہیر سر جی بعد دعاء شفایابی عرض اتنی ہے میں تاخیر کی وجہ سے نہیں بلکے کچھ لیے دیے انداز کی وجہ سے مجبور ہوگیا یہ لکھنے پر۔۔۔بہرحال جو محسوس کی گوش گذار کردیا۔
محمدظہیر
محمدظہیر
جزاک اللہ خیرا
نور وجدان
نور وجدان
چلیں آپ کی شکایت دور کرتے ہی::)
ہادیہ
ہادیہ
ایویں ناراض نہیں ہوتے ۔ آپ بھی بڑے ہوجائیں اب:ڈی
زیک
زیک
آپ کا انٹرویو ہو کیوں رہا ہے؟ ایسا کیا کارنامہ سرزد ہوا آپ سے؟
مریم افتخار
مریم افتخار
محترمی! جب میں نے اپنے انٹرویو والے سوالات دیکھے تھے تو پہلا تاثر یہی تھا کہ ہلکے پھلکے اور لیے دیے ہیں لیکن جب لکھنے بیٹھو تو...... اف!
مریم افتخار
مریم افتخار
عمومی طور پر لوگ بھی ثقیل کی بجائے ہلکا پھلکا مختلف چیزوں پر ہمارا جاننا جاننا چاہتے ہوتے ہیں. بہرحال مجھے شرمندگی ہوئی کہ ایسی صورت حال کا سامنا ہوا.
مریم افتخار
مریم افتخار
معذرت خواہ بھی ہوں اور ان سوالات کے جوابات دے دیجیے اور پھر تیار رہیے میں ایولیوشن والی بحث کا رخ ادھر موڑ رہی ہوں. :D
(مذاق برطرف، مزید خوبصورت سوالات بنانے کی کوشش کی جائے گی.)
اکمل زیدی
اکمل زیدی
بہت شکریہ آپ سب کا اتنے پرخلوص توجہات پر ۔(بغیر کسی ناراضگی کے) بس عرض اتنی سی ہے کہ میرے انٹرویو کو حذف کردیا جائے۔۔کوئی کارنامہ انجام دونگا تو پھر شوق سے انٹرویو کے لیے دستیاب ہو جاؤنگا بہت قابل لوگ ہیں جو اس بات کے اہل ہیں کہ ان کے بارے میں جانا جائے یک بار ہی نہیں بار بار انٹرویہ کیا جائے۔(اسے ظنز نہ سمجھا جائے) بہت شکرگذرار رہونگا اگر اصرار نہ کیا جائےمجھے۔
مریم افتخار
مریم افتخار
اکمل بھیا! ایسے تبصرہ جات کی حیثیت 'تندئ باد مخالف' سے زیادہ نہیں ہوتی جن کو چن چن کر آپ دل پر لگاتے ہیں اور بقیہ محفلین کی بھاری نفری کی محبتوں سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں.
Top