اردو محفل فورم

مقدس
مقدس
What happened Zahir bhai
فہد اشرف
فہد اشرف
ارے واہ آپ 6 سال سے ہیں! ویسے جا کیوں رہے؟
لاریب مرزا
لاریب مرزا
جب کوئی محفل سے جاتا ہے تو افسوس ہوتا ہے، گو کہ ایک دن ہم بھی چلے جائیں گے :) جہاں رہیے خوش رہیے..
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
اللہ حافظ و ناصر۔سدا خوش و آباد رہیں۔آمین
لاریب مرزا
لاریب مرزا
ایک منٹ ایک منٹ، ہمیں یاد آیا کہ ایک دفعہ ہماری اور آپ کی لڑائی ہو گئی تھی ہمارے ایک دھاگے میں، قائداعظم کا موضوع تھا.. ہم آپ کی باتوں سے شدید ہرٹ ہوئے تھے اور ناپسندیدہ کی ریٹنگ سے بھی نوازا تھا.. غم و غصہ ایک سوچ کے تحت اسی وقت ختم کر دیا تھا.. لیکن ظاہر ہے آپ بھی ہرٹ ہوئے ہوں گے ہمارے رویے سے، سوری فار دیٹ :) خوش رہیے!
فرقان احمد
فرقان احمد
ظہیر! محفل کی رعنائیاں آپ کو پھر سے اس طرف آنے پر مجبور کر دیں گے، امید تو یہی ہے۔
ع
عندلیب
میرا نہیں خیال کہ آپ کو محفل چھوڑ کر جانا چاہیے۔ اختلافات تو ہوتے ہی رہتے ہیں۔ ایسی باتوں کو نظر انداز کرنے میں ہی سمجھداری ہے۔ ورنہ آپ میں اور دوسروں میں کیا فرق رہ جائے گا۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
افسوس ہوا۔ آپ کو بات سمجھانے کی کوشش تو کی تھی۔ اتنی سی بات پر ناراض نہیں ہوا کرتے۔ :-(
سین خے
سین خے
اففف دو دن نہیں آوَ تو کیا سے کیا ہو جاتا ہے۔ ظہیر بھائی مجھے تو آپ کی کمی بہت محسوس ہوگی۔ آپ کی شراکتیں ہمیشہ بہترین رہی ہیں۔ میری درخواست ہے کہ آپ اس فیصلے پر نظرِ ثانی کیجئے گا اور دوبارہ محفل میں آئیے گا۔ آپ کے آنے کا انتظار رہے گا۔
ہادیہ
ہادیہ
ہر ممبر ناراض ہوکر چلا جاتا ہے۔ کسی دن ہم بھی ناراض ہوکر چلے جائیں گے۔۔:(
سین خے
سین خے
ہادیہ لیں جی اب آپ کیوں بھلا جانے کے لئے پر تولنا شروع ہو گئی ہیں۔ اچھے بچوں کی طرح یہیں بیٹھی رہئیے گا ورنہ آپ کے کان کھینچے جائیں گے۔ :P
ہادیہ
ہادیہ
ظہیر بھائی کے نہیں کھینچے کسی نے۔۔اسی لیے چلے گئے ۔۔ :(
آہستہ آہستہ سب اچھے ممبرز جارہے ہیں۔۔ اچھا نہیں لگتا ۔غصہ آتا ہے۔
سین خے
سین خے
ہادیہ اس معاملے کو ایڈریس کرنے کی ضرورت تو بہت ہے پر آجکل میرے پاس وقت کی شدید کمی ہے۔ میں نے اس موضوع پر بات کرنے کا سوچا تو ہے۔ جیسے ہی وقت ملتا ہے تو کچھ کرتی ہوں۔ آپ مایوس نہ ہوں ہر مسئلے کا حل ہے۔ اس کا بھی حل نکل ہی آئے گا :)
ہادیہ
ہادیہ
شکریہ سسو:)
ان شاٰء اللہ ! ضرور ۔۔منتظر:)
فرقان احمد
فرقان احمد
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب ٭٭٭ آج تم یاد بے حساب آئے!
ہادیہ
ہادیہ
یاد کرنے سے کوئی واپس نہیں آتا۔۔ میرا بس چلے سب کا گلا دبا دوں جو کسی ایک کے برا کرنے پہ چھوڑ گئے سب کو۔۔ بڑے بڑے دعوے کرتے تھے ۔۔ محفل گھر ہے محفل یہ ہے ۔۔ مگر بعد میں کچھ بھی نہیں۔۔ یہ کوئی بات ہے بھلا؟ اگر یہ "انا" نام کی چیز ختم ہوجائے تو سب معاملات آسان ہوجائیں۔۔
محمدظہیر
محمدظہیر
کس نے کہا یاد کرنے سے کوئی دوبارہ نہیں آتا :)
فرقان احمد
فرقان احمد
خوش آمدید! اب سلام دعا ہو چکی، مراسلات کرنے شروع کر دیجیے تاکہ ہماری ناراضگی دور ہو سکے۔ :)
ہادیہ
ہادیہ
واہ واہ۔۔۔ ظہیر بھائی آگئے واپس۔۔ کیسے ہیں ؟ خوش آمدید:) ۔۔ آپ کو دیکھ کر خوشی اور حیرانگی ہوئی۔۔
ہادیہ
ہادیہ
میں نے یہ لاسٹ کمنٹ غصے میں کیا تھا۔ اس سے پہلے سارے روندھو کیے تھے ۔۔ پھر ڈیلیٹ کردیے تھے۔۔ کیونکہ مجھے وجہ نہیں معلوم تھی کہ آپ کیوں اور کس سے ناراض ہوکر گئے ہیں۔۔ خیر پرانی باتیں۔۔ خوش رہیں۔۔:)
Top