فہد اشرف اگست 11، 2017 اس کی امّت میں ہوں مَیں، میرے رہیں کیوں کام بند// واسطے جس شہ کے غالبؔ! گنبدِ بے در کھلا- غالب
فہد اشرف جولائی 26، 2017 بس ایک ہم ہی لیے جائیں درس عجز و نیاز// کبھی تو اکڑی ہوئی گردنوں میں بھی خم آئے. ابن صفی
فہد اشرف جولائی 25، 2017 کئی شعر اس کی نگاہ سے مرے رخ پہ آ کے غزل بنے// وہ نرالا طرز پیام تھا جو سخن کی حد سے گزر گیا
فہد اشرف مئی 23، 2017 مجھے وہ خواب پھر سے دیکھنا تھا // میں خود پہ نیند طاری کر رہا تھا . لیاقت جعفری
فہد اشرف مئی 19، 2017 بے دلی ہائے تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق// بے کسی ہائے تمنّا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں.
فہد اشرف مئی 18، 2017 کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائی// ہمیں قتل ہو رہے ہیں ہمیں قتل کر رہے ہیں. عبیداللہ علیم
فہد اشرف مئی 17، 2017 وہ کلیم تھے! جو بہل گئے، تیری برق زیرِ نقاب سے// جو تجلیوں سے ہو مطمئن، وہ میرا مزاجِ نظر نہیں. احسان دانش
وہ کلیم تھے! جو بہل گئے، تیری برق زیرِ نقاب سے// جو تجلیوں سے ہو مطمئن، وہ میرا مزاجِ نظر نہیں. احسان دانش