اردو محفل فورم

ہادیہ
ہادیہ
چنگا ہویا۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ہادیہ چنگاتے ھویا ۔ ۔ ۔ پر پھر اینی پوسٹ لگی تہ پھر پنگا ھویا ۔ ۔ ۔ :)))
ہادیہ
ہادیہ
سمجھ نہیں آئی انکل؟ڈی
عارف کریم صاحب کی برکت ہی اتنی ہے۔ تھریڈ لاک ہی ہوجاتا ہے۔ کیا چکر ہے ویسے یہ:ڈی
محمد وارث
محمد وارث
مجھے افسوس ہوا کہ آج بہت سارے محفلین، انتظامیہ نے معطل کر دیے، زیدی صاحب بھی شامل ہیں، دیگر جن کا ابھی تک مجھے علم ہوا ہے اُن میں عارف کریم، سید لبید غزنوی، سید عمران، اے خان شامل ہیں، شاید کچھ اور بھی ہوں۔
محمد وارث
محمد وارث
ڈاکٹر فاخر رضا بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
فہد اشرف
فہد اشرف
تو یوں ہوئی ہے صفائی؟ یہ لوگ کچھ میعاد کے لیے معطل ہوئے ہیں یا تا عمر؟
محمد وارث
محمد وارث
معطلی کی مدت کا مجھے علم نہیں ہے، ناظمین کو علم ہوگا یقینا۔
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
ایسا کیا ہو گیا ؟؟؟ کون سا دھاگہ تھا محمد وارث سر
محمد وارث
محمد وارث
اوم پوری کی موت پر تاسف والا
زیک
زیک
لگتا ہے لڑی پٹری سے مزید اتر گئی تھی۔ میں نے جب آخری بار دیکھا تھا تو اتنا برا حال نہ تھا
ربیع م
ربیع م
شاید 16 تاریخ تک معطل ہوئے ہیں
لاریب مرزا
لاریب مرزا
محمد وارث آپ نے وہ دھاگہ پڑھا تھا؟؟ سب کیوں معطل ہو گئے؟؟ پہلے بھی تو دو تین دفعہ دھاگوں میں اتنی اتنی لڑائیاں ہوئیں لیکن کوئی معطل نہ ہوا تھا۔ معطلی کا کیا معیار ہے؟؟
ہادیہ
ہادیہ
اوہو۔۔واقعی افسوس ہوا ہے مگر بحث تو سید لبید غزنوی، اکمل زیدی،عمر اثری، اور بھی ایک دو ممبرز کے درمیان ہو رہی تھی۔ اے خان کو کیوں کیا گیا؟
ہادیہ
ہادیہ
عارف کریم کو نہیں کیا گیا۔ ان کے نام کے ساتھ تو "محفلین" ہی لکھا آرہا ہے جب کہ باقی محفلین کے ساتھ معطل لکھا ہوا ہے۔
محمد وارث
محمد وارث
لاریب مرزا معطلی کا معیار تو ناظم ہی بتا سکتے ہیں۔ مجھے تو یہ impulsive decision لگ رہا ہے۔
ہادیہ اے خان کی معطلی کی واقعی سمجھ نہیں آئی۔ عارف کریم نے مجھے فیس بُک پر میسج کر کے بتایا تھا کہ وہ بھی معطل ہیں لیکن ان کے نام کے ساتھ لکھا نہیں آ رہا۔
زیک
زیک
اب عارف کے نام کے ساتھ بھی آ رہا ہے
لاریب مرزا
لاریب مرزا
انتظامیہ بغیر کسی وجہ کے تو معطل نہیں کرے گی نا۔ شاید بات کچھ حد سے گزر گئی ہو گی۔ ہم نے تو پہلی دفعہ اس طرح "معطلِ عام" دیکھا ہے۔ :پ
بس اے خان کی معطلی کا افسوس ہے۔ :)
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
اب تو کچھ ایسی فیلنگ آنی شروع ہو گئی ہے کہ کسی وقت بھی محفل سے یہ پیغام ملے گا کہ سوری ۔۔
--
آپ کے سسٹم میں موجودہ سہولت میسر نہیں ہے :(
Top