ماوراء

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • میں نیٹ پر خواجہ دِل محمد صاحب کے حوالے سے تلاش کر رہا تھا۔ جس میں آپ نے ایک سرجن کے متعلق اُنکا مشاہدہ نگاہ بیان کیا ، جو میں پہلے بھی کہیں سن چکا تھا۔
    میں اُن کی کتب کو تلاش کر رہا ہوں، اُنکی وفات کے پچاس برس بعد مجھے اُنکی کوئی کتب نہیں مل پا رہی، اُردو بازار لاہور، پنجاب یونیورسٹی لائبریری سے بھی پتہ کروا چکا ہوں مگر ہنوز ناکام رہا ہوں۔ میرے علم میں جو کتب ہیں وُہ درج کر رہا ہوں۔ اگر آپ کہیں سے اس سلسلے میں مدد فرما دے تو میں مشکور رہوں گا۔

    پریت کے ریت ۔۔۔۔دوہے
    آئینہ اخلاق ۔۔۔ پچاس اخلاقی نظمیں
    دَِل کی گیتا۔۔۔۔منظوم ترجمہ
    جپ جی صاحب۔۔۔۔۔منظوم ترجمہ
    سکھ منی صاحب۔۔۔۔منظوم ترجمہ
    روحانی نغمے۔۔۔۔۔۔شاعری 1955ئ
    صد پارہ دِل۔۔۔۔۔۔۔۔رباعیات 1946ئ

    اُنکے دونوں صاحبزدگان بھی بقید حیات نہیں، ورنہ خواجہ بکڈپو کے خواجہ گلزار احمد صاحب ہی سے کچھ معلومات حاصل ہو پاتی۔

    مزید اگر اُن سے متعلق کچھ معلومات آپکے علم میں ہو تو ضرور آگاہ فرمائیے گا۔ میرا ای میل پتہ farrakhnoor@hotmail.com ہیں۔ میں آپکے جواب کا منتظر رہوں گا۔

    والسلام
    فرخ نور
    جی بٹیا آپ ذرا سا فرصت پا لیں اور ہم بھی۔ پھر اطمینان اور تفصیل سے چند موضوعات پر آپ سے گفتگو کرنی ہے۔ ان شاء اللہ۔
    بٹیا آپ سی نیم کے حوالے سے زیادہ پریشان نہ ہوں کیوں کہ میں نے ان کاموں کے لئے ایک عدد ڈومین نیم خرید لیا ہے۔ اور اس وقت ووٹنگ اور بلاگر ریجسٹریشن کے لئے ایپلیکیشن پر کام کر رہا ہوں۔ جو ڈومین نیم خریدا ہے اس کا نام اردو لاگ ہے http://www.urdulog.com یہاں میں کافی سہولت سے ساری چیزیں اکٹھا کر دوں گا۔ آپ چنداں فکر مت کیجئے۔ میں بلال بھائی سے رابطے میں ہوں۔ اور ہاں آپ کو گوگل وائس پر ایک بار اطلاع بھی دی تھی کہ ایس ایم ایس می کا وجٹ بھی تیار کر لیا ہے۔ آپ اپنی حالیہ مصروفیات سے فرصت پا لیں تو اس کے حوالے سے گفتگو کر لیں‌گے ان شاء اللہ۔ ان دنوں میری مصروفیات بھی امتحان کی وجہ سے کسی اور جانب ہوں گی۔ ان شاء اللہ 17 دسمبر کے بعد کئی کام سمیٹنے کا ارادہ ہے۔

    آپ بہت بہت خوش رہیں اور مسکراتی رہیں۔

    والسلام
    السلام علیکم۔۔ماوراء کیسی ہو۔۔۔؟ خیریت سے پاکستان پہنچ گئی ہو ماشا اللہ۔۔کیسے دن گزر رہے ہیں ؟ اور پاکستان کے حالات کیسے ہیں؟ میرا بھی ارادہ بن رہا ہے اب پتا نہیں عمل کب کرتی ہوں۔۔
    بہت شکریہ جناب۔ آپ کو درخواست ارسال کر دی ہے۔ قبول کر لیجئیے گا۔
    اچھا، میری عرب امارات میں پتہ نہیں کس سے پہلے بات ہوئی تھی؟۔ ویسے مجھے آپ کی فلکر والی تصاویر سے یورپین ہونے کا پتا تو تھا، پتہ نہیں عرب امارات کیسے ذھن میں آگیا؟
    خیر، اب فیس بک پر دیکھتے ہیں۔:)
    آپ کی بات پڑھتے وقت ایک پرانی غزل سُن رہا تھا۔
    "مجھ سے تُو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنے"
    "یہ تری سادہ دلی، مار نہ ڈالے مجھکو"
    (مسرت شاہین کی آواز میں)

    بھئی بندہ کوئی حال چال ہی پوچھ لیتا ہے۔۔۔ :)
    عربوں میں‌کیا یہ روایات نہیں ہوتیں؟ :confused:

    ویسے آجکل ہو کیا رہا ہے، بلاگنگ کے سوا؟
    انشا اللہ ضرور۔۔رمضان کا مہینہ ہے اور طاق راتیں بھی شروع ہو چکی ہیں تم بھی دعاؤں میں ضرور یاد رکھنا۔۔کیا پاکستان لمبا رہنے کا ارادہ ہے۔۔؟؟ میرا بھی جانے کا ارادہ تھا لیکن کسی وجہ سے کینسل ہوگیا۔۔ابو اور بھابھی چکر لگا آئے تھے
    معاذ تو اب ہاتھ ہی نہیں آتا۔۔جب سے چلنا شروع کیا ہے کبھی ادھر ٹکریں مارتا ہے کبھی ادھر۔۔افطاری کے وقت کار سیٹ میں باندھنا پڑتا ہے lol
    وعلیکم السلام ماوراء۔۔۔ گھر میں سب خیریت ہے الحمد للہ۔۔میری اپنی طبیعت رمضان میں تھوڑی خراب ہو گئی تھی تو کچھ دن بیڈ ریسٹ کر رہی تھی اب ٹھیک ہوں الحمد للہ۔۔قرآن پڑھنے میں ہی زیادہ ٹائم گزر رہا ہے اس لیے اس طرف کم کم آنا ہوتا ہے ۔۔تمہاری طرف سب خیریت ہے؟؟عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں؟
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top