• ‏اس اندھے کا کیا علاج ہے جو قدم قدم پر ٹھوکر کھاتا ہے اور اپنے آپ کو اندھا ماننے کے لئے تیار نہیں ہے
    صنف نازک سے بس صنف کے بعد والے لفظ جیسا کا ہی کام لیا جائے تو بہتر ہے
    نادر علی
    نادر علی
    یہ آج کل کی لڑکیاں بھی نا ۔ تھوڑا سا کام کہہ دو تو جان پر بن آتی ہے ان کے۔
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    اور اگر صنف کرخت سے بس صنف کے بعد والا ہی کام لیا جائے تو بھی صنف نازک کو اعتراض ہوتا ہے۔۔۔ :)
    جاسمن
    جاسمن
    ہاہاہا۔ لیکن یہ ہونا نا ممکن ہی لگتا ہے۔
    کل سے گلا خراب ہے لگتا ہے زیادہ بیمار ہونے والی ہوں
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    چند دن پہلے مجھے بھی ایسا ہی لگتا تھا۔ ہلکا ہلکا خراب تھا جو اس بات کی نشانی تھی کہ اب زبردست قسم کا نزلہ زکام ہونے والا ہے۔ لیکن اسی دن دکان پر ایک دوست آگئے انہوں نے کوکا کولا کی بوتل منگوالی۔ میں نے گلے کی ضد میں دو گلاس ٹھنڈے ٹھار پیئے۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دوسرے دن جب سوکر اٹھا تو گلے کی خرابی کا دور دور تک نام و نشان نہ تھا۔ :)
    حمیرا عدنان
    حمیرا عدنان
    تجمل بھائی جو کوکا کولا پینے کا مزا گلا خراب
    ہونے پہ آتا ھے وہ کبھی بھی نہیں آتا اور آپ کا تو ڈبل فائدہ ہو گیا بوتل بھی مفت میں مل گئی اور ڈاکٹر کی فیس کے پیسے بھی
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    جی بالکل۔ شاید اسے ہی کہتے ہیں کہ

    ہینگ لے نہ پھٹکڑی، رنگ بھی چوکھا آئے۔
    :)
    ‏شام رات سے زیادہ غمگین ہوتی ہے شام خوف اور گمان سے بھری چلی آتی ہے
    نادر علی
    نادر علی
    ‏رہبری پر ایمان رکھنے والے اگر ڈوب بھی جائیں تو بزدل نہیں کہلاتے

    ‏شام رات سے زیادہ غمگین ہوتی ہے شام خوف اور گمان سے بھری چلی آتی ہے

    کچھ سمجھ نہیں آیا
    حمیرا عدنان
    حمیرا عدنان
    یہ باتیں تو میرے پلے بھی نہیں پڑیں کیونکہ یہ باتیں تو محترمہ بانو قدسیہ کی ہیں
    نادر علی
    نادر علی
    اب تو سوچنا پڑے گا۔۔۔
    اب بٹیا کا ہاتھ کیسا ہے؟ اور ننھے میاں کیسے ہیں ہمارے؟ گھر میں سب ٹھیک ٹھاک؟
    حمیرا عدنان
    حمیرا عدنان
    الحمداللہ میں بھی ٹھیک ہوں اور آیان بھی ماشاءاللہ سے ٹھیک ٹھاک ہے تھوڑی گھر کی مصروفیات زیادہ ہیں چھوٹے دیور کی شادی ہے کچھ دن کے بعد تو بس ایسے ہی ٹائم بزی بزی گزار رہا ہے
    عبد الرحمن
    عبد الرحمن
    ماشاء اللہ بہت خوشی ہوئی جان کر۔ اللہ سدا سلامتی رکھے۔ آیان میاں کو بہت پیار۔ شادی کی مصروفیات بھی خوب ہوتی ہیں۔ بہت مبارک باد میری طرف سے۔ شادی میں خوب انجوائے کیجے گا۔ :)
    ‏قلفی کھانے میں تو مزہ دیتی ھے مگر یہ جب پگھل کر گرنا شروع ھوتی ھے تو لباس داغ دار کردیتی ھےجوقابل استعمال نہیں رھتا
    آج پیاز کاٹتے ہوئے انگلی کٹ گئی تھوڑی سی
    عورت مغرب کی ہو یاں مشرق کی عمران خان کے ساتھ نہیں چل سکتی... نثار کھوسہ
    آج ہم دونوں نے پہنا ہے کالا رنگ! اس نے میرے تل کا رنگ! میں نے اس کے دل کا رنگ!
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    ۔۔۔ احتجاج ۔۔۔ شوہرانِ مظلوم و مجبور کے دل کو کالا کہنا ظلم عظیم ہے۔ ظلم اس لئے کہ ظلمات، رات، سیاہی، کالک؛ سب ظلمت کے روپ ہیں۔
    لمبے عرصہ کے بعد آج کویت میں زور دار قسم کی بارش ہو رہی ہے اور میں بارش کا نظارہ کر رہی ہوں
    ع
    عندلیب
    صرف نظارے پر اکتفا کیا؟
    حمیرا عدنان
    حمیرا عدنان
    رات کو تو صرف نظارے پر اکتفا ہی کیا لیکن آج تو صبح صبح ہی بارش کا موسم بنا ہوا ہے
    ع
    عندلیب
    بارش انجوائے کیجیے پھر تو۔۔۔
    یہ مرد کا المیہ ہے کہ وہ عورت سے ہمیشہ محبت کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے لیے پُر کشش حُسن ہی ہوتا ہے، جو سدا نہیں رہتا
    ادب دوست
    ادب دوست
    جس طرح ہاتھی کے پاوں میں سب کا پاوں ہوتا ہے اسی طرح استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی نے تبصرے میں دنیا کے تمام مردوں کا درست موقف سمو لیا ہے
    حمیرا عدنان
    حمیرا عدنان
    استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کی بات میرے پلے تو نہیں پڑی شاید اس لیے کہ میں نالائق ہوں....
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    ۔۔۔ بھول جائیے!
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top