کلک 2010 میں لفظ’’ہ‘‘اور ’’ک‘‘ کا مسئلہ حل

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں نے کلک 2010 میں لفظ ’’ہ‘‘ اور ’’ک‘‘ کا مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔ ونڈوز میں کنٹرول پینل میں جا کر Regional and Language Opetion میں جا کر فارسی کی بورڈ کو ایڈ کر لیا جائے تو لفظ ہ اور ک لکھا جاسکتا ہے۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
برادرم، يه الفاظ تو عربي كي بورڈ کے ذرىعے بھى لکھے جاسکتے هىں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی عربی کی بورڈ میں بھی لکھے جاسکتے ہیں ۔لیکن پہلے ساتھی کلک 2000 میں فارسی کی بورڈ پر ہی کام کرتےرہے ہیں ان کی آسانی کے لئے اس کی بورڈ کو استعمال کرنے کو کہا ہے۔
میں نے ایک تجربہ کیا تھا کیونکہ بعض ساتھیوں کو یہ مسئلہ آرہا تھا کہ مندرجہ عنوان بالا والے الفاظ ان پیج کی بورڈ سے کلک 2010 میں نہیں لکھے جاتے۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
وعليكم السلام ورحمہ اللہ وبرکاتہ
معذرت۔۔۔۔۔میں نے ان پیج کی بورڈ استعمال نہیں کیا اس لئے مندرجہ بالا استعجاب کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
میرے خیال میں فارسی کی بورڈ سے ھ لکھا جاسکتا ہے اگر نہیں لکھا جا رہا تو ہ سادہ لکھ کر اس کی شکل تبدیل کر لیں کلک 2010 میں اس کے ٹول آپش میں جا کر
 

ناصح

محفلین
السلام علیکم : ذیشان بہائی آپ نے تو ہمارا مسئلہ ھی حل کردیا ۔ اللہ آپکو جزائے خیر عطاء فرمایئں۔ شکریہ والسلام
 
Top