ونڈوز سیون (7) انسٹالیشن میں مسئلہ کیا کوئی حل ہے؟؟؟

ijaz1976

محفلین
تمام ممبران اور ماہرین اردو محفل کو السلام علیکم!
میں نے اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز سیون انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن ہر دفعہ جب ونڈوز ایکسپینڈنگ Expanding Files والے آپشن پر پہنچتی ہے تو اس کے بعد دو فیصد یا چار فیصد یا چھ فیصد، بعض اوقات تو ایک فیصد پر ہی رکی رہتی ہے اور کافی دیر رکی رہتی ہے اور اس سے آگے نہیں بڑھتی، میں اب تک کافی کوشش کرچکا ہوں لیکن یہ مسئلہ سمجھ میں نہیں آیا، کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس مسئلہ کی وجہ کیا ہے اور اس کا کیا حل ہے۔
میری سسٹم سپیسی فکیشن یہ ہے:
اے ایم ڈی + 3500 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایم 2 ساکٹ
ریم 1 جی بی
ہارڈ ڈسک 160 جی بی
ڈی وی ڈی رائٹر
کچھ عرصہ پہلے پہلے میں نے ایک دفعہ ونڈوز سیون انسٹال کی تھی وہ ونڈوز سیون
الٹی میٹ ایڈیشن تھا لیکن اب انسٹالیش میں مسئلہ آرہا ہے حالانکہ میں نئی ڈی وی ڈی مارکیٹ سے لے کر آیا ہوں یہ بھی الٹی میٹ ایڈیشن ہے۔:confused:
 

سویدا

محفلین
شاید آپ کی ہارڈ ڈسک ریڈ نہیں‌کی جارہی ہے
آپ بایوس میں‌جاکر ہارڈ ڈسک آپشن چینچ ہوگا اور سسٹم آپ کی ہارڈ ڈسک ریڈ کرے گا
آپ بایوس میں‌جاکر ہارڈ ڈسک کے آپشن میں آئی ڈی ای کردیں‌
 

شازل

محفلین
میرے ساتھ ایسا مسئلہ ایک بار آیا تھا تو میں نے ونڈوز وسٹا کے اوپر ہی اسے اپگریڈ کرلیا تھا،
ونڈوز سات کی سورس کو ہارڈ ڈسک پر کاپی کرکے سیٹ اپ کو چلایا تھا
اس سے ایک فائدہ تو یہ ہو گا کہ جو ڈرائیورز سات پر کام نہیں‌کرتے وہ بھی کام کرنے لگ جاتے ہیں، لیکن یہ طریقہ ہے تھوڑا طویل لیکن سیف ہے
 

دوست

محفلین
میرے پاس تو ڈی وی ڈی سے بوٹ ہی نہیں کرتی سیون۔ نیز اس میں کئی ڈرائیورز نہ ہونے کی وجہ سے ایکس پی کو ہی ترجیح دی پھر میں نے۔
 

mwalam

محفلین
بھائی Windows 7 ٹھیک ٹھاک Heavy Weight قسم کا سسٹم ہے۔ اسکے لیئے آپکو ریم کم از کم 2GB ہونی چاہیے۔ میرے تین کمپیٹرز میں سے صرف میرے Apple Mac Mini پر انسٹال ہوتی ہے۔ کیونکہ اسمیں Intel Core 2 Due 2.26 GHZ پروسیسیر اور 2GB DDR3 ریم ہے۔
 

گرائیں

محفلین
میرے پاس ابنٹو کے ورچوئل باکس میں تو درست نصب ہوئی ہے۔ کیا آپ سی ڈی / ڈی وی ڈی بدل کر نہیں‌دیکھ سکتے؟
 

شازل

محفلین
بھائی windows 7 ٹھیک ٹھاک heavy weight قسم کا سسٹم ہے۔ اسکے لیئے آپکو ریم کم از کم 2gb ہونی چاہیے۔ میرے تین کمپیٹرز میں سے صرف میرے apple mac mini پر انسٹال ہوتی ہے۔ کیونکہ اسمیں intel core 2 due 2.26 ghz پروسیسیر اور 2gb ddr3 ریم ہے۔
بھائی صاحب آپ دو جی بی ریم کو کم ازکم کہہ رہے ہیں
ایک جی بی پر سسٹم بھاگنے لگتا ہے
دو جی بی پر تو اسے ہوا میں اڑنا چاہئے
 

ijaz1976

محفلین
پیارے بھائیو! ڈی وی ڈی کا مسئلہ نہیں ہے اور میرے سسٹم کی ایم بھی 1gb ہے اس لئے اس کا مسئلہ تو نہیں ہوسکتا، باقی رہا یہ مسئلہ کہ یہ ہارڈڈسک کو ریڈ نہیں کررہا تو ایسی تو کوئی بات نہیں کیونکہ اسی سسٹم میں آخر میں نے ونڈوز ایکس پی بھی تو کئی دفعہ انسٹال کی ہے، مجھے تو لگتا ہے کہ کوئی پرابلم ہے جب ونڈوز سیون کا سیٹ اپ رکتا ہے تو پھر ونڈوز ایکس پی بھی بوٹ نہیں ہوتی یعنی ونڈوز سیون بوٹ سیکٹر کو بھی متاثر کرتی ہے۔
برائے مہربانی اگر ونڈوز سیون انسٹال کرنے کا کوئی اور طریقہ کار ہو تو ضرور بتائیے
 

شازل

محفلین
ایک اور طریقہ غیرقانونی ہے
لیکن سو فیصد گارنٹی والی چیز ہے
چونکہ یہاں شیئر نہیں‌کیا جاسکتا تو میں معذرت خواہ ہوں
 

ijaz1976

محفلین
کوئی نہ کوئی دوست اس کا حل ضرور جانتا ہوگا، اب انتظار ہے کہ کب وہ اس تھریڈ کو وزٹ کرتا ہے
جزاک اللہ
 

شازل

محفلین
معذرت !
میں نے سمجھا کہ ڈی وی ڈی میں کوئی مسئلہ ہے یعنی سورس میں،
بعض اوقات پارٹیشنز میں کوئی مسئلہ ہوتو بھی وسٹا یا سات انسٹال نہیں‌ہو پاتی اگر ہو جائے تو بوٹ نہیں ہوتی،
اگر آپ ایک بار پھر سے نئے پارٹیشن بنا لیں تو امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا،
مجھے ایک جگہ سے ونڈوز سات کی ڈی وی ڈی ملی تھی جو کہ کنفرم تھی کہ اسمیں‌کوئی مسئلہ نہیں ہے،
 

ijaz1976

محفلین
ونڈوز سیون میں پارٹیشنز کے متعلقہ کیا مسائل ہوتے ہیں ذرا وضاحت کردیں کیونکہ میری ہارڈ ڈسک میں تو جگہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہی ہے میں اتنا سارا ڈیٹا کہاں لے کر جائوں گا؟؟؟
کوئی آسان حل بتائیں کہ ونڈوز سیون بھی انسٹال ہوجائے اور پارٹیشنز کو بھی نہ چھیڑنا پڑے۔
شکریہ
جزاک اللہ خیرا
 

ijaz1976

محفلین
معذرت !
میں نے سمجھا کہ ڈی وی ڈی میں کوئی مسئلہ ہے یعنی سورس میں،
بعض اوقات پارٹیشنز میں کوئی مسئلہ ہوتو بھی وسٹا یا سات انسٹال نہیں‌ہو پاتی اگر ہو جائے تو بوٹ نہیں ہوتی،
اگر آپ ایک بار پھر سے نئے پارٹیشن بنا لیں تو امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا،
مجھے ایک جگہ سے ونڈوز سات کی ڈی وی ڈی ملی تھی جو کہ کنفرم تھی کہ اسمیں‌کوئی مسئلہ نہیں ہے،

شازل بھائی اب تو میں نے تمام پارٹیشنز ڈیلیٹ کرکے نئے سرے سے Acronis Disk Director سے بنائی ہیں اور ڈی وی ڈی بھی تبدیل کرلی ہے، میں نے ہارڈ ڈسک پر ڈی وی ڈی کاپی کرکے سیٹ اپ چلایا سی ڈرائیور پر ونڈوز ایکس پی انسٹال ہے میں نے ڈی ڈرائیور سلیکٹ کی، سیٹ اپ چل پڑا اور تقریباً 27 فیصد فائلز Expand ہوئیں اس کے بعد سیٹ اپ نے ری سٹارٹ مانگا اور سسٹم کو ری سٹارٹ کردیا، اب کی دفعہ یہ فرق پڑا کہ ونڈوز سیون بوٹ ہوگئی کچھ دیر ونڈوز از سٹارٹنگ کی سکرین رہی اس کے بعد انسٹالیشن کی سکرین آئی یعنی انسٹالنگ لکھا ہوا آرہا تھا اور نہ کوئی بار نہ کوئی اور ایسا گراف دکھائی دے رہا تھا جس سے پتہ چلے کہ ونڈوز انسٹال ہو رہی ہے نہ ہی ہارڈ ڈسک کوئی ایکٹیویٹی شو کررہی تھی صرف Buzy والا کرسر اور ونڈوز انسٹالنگ لکھا ہوا آرہا تھا میں نے تقریباً بیس منٹ تک انتظار کیا لیکن کوئی فرق نہ پڑا تو میں نے سسٹم کو بٹن سے آف کردیا، اب کی دفعہ تو سسٹم بایوس والی سکرین پر ہی رک گیا، بہر حال میں نے سسٹم کو دوبارہ ری سٹارٹ کیا اور جب دوبارہ سسٹم ونڈوز انسٹالنگ والے مقام پر پہنچا تو سسٹم خود بخود ری سٹارٹ ہوگیا ایسا تقریباً تین یا چار مرتبہ ہوا تو میں نے سمجھ لیا کہ اب سیٹ اپ آگے نہیں چلے گا، میں نے ڈرائیوز کو فارمیٹ کرنے کے لئے (کیونکہ ونڈوز ایکس پی بھی بوٹ نہیں ہو رہی تھی) Acronis Disk Director چلایا تو وہ بھی چل کر بند ہوگیا یعنی پارٹیشنز کو ریڈ کرتے ہوئے بند ہوجاتا، بہرحال میں نے پیراگون پارٹیشن منیجر کے ذریعے سے پارٹیشنز کو فارمیٹ کرنے کے بعد دوبارہ اب ایکس پی کا امیج رائٹ کردیا ہے۔
حیرت کی بات ہے کہ نئی پارٹیشنز ہونے کے باوجود ونڈوز سیون کیوں انسٹال نہیں ہو رہی اور یہ پارٹیشنز کے ساتھ ایسی کیا چھیڑ چھاڑ کرتی ہے کہ پارٹیشنز کی تمام انفارمیشن ہی خراب ہوجاتی ہے۔ کل میری تمام پارٹیشنز ہی اڑ گئی تھیں انسٹالیشن ہینگ ہونے پر سسٹم ری سٹارٹ کرنے سےاور بڑی مشکل سے دو پارٹیشنز ریکور ہوسکیں۔
کیا کوئی اس مسئلہ کا حل بتا سکتا ہے؟؟؟
کسی بھی قسم کے تعاون کا ایڈوانس شکریہ
والسلام
 

شازل

محفلین
جھاڑو پھیر ہی دی ہے تو یہ بھی کرکے دیکھیں کہ جو ڈی وی ڈی میں نے آپکو پیغام میں بتائی ہے وہی انسٹال کرلیں
وہ میری کنفرم شدہ ہے
 

ابوعثمان

محفلین
میرے سسٹم کی سپیسیفیکیشن۔۔۔
پروسیسر:اے ایم ڈی۔۔3200+
ریم:768 ۔۔256اور کی ایک اور لگوا لوں تو 1جی بی ہوجائے گا۔
40جی بی ہارڈ ڈسک۔۔
اس میں ونڈوز7 انسٹال ہوجائے گی؟؟
سسٹم پر ایک سٹیکر نصب ہے۔جس پہ لکھا ہے۔
Designed for Window xp
Windows Vista Capable

شاید عارف کریم بھائی نے بھی ونڈوز7 انسٹال کی ہوئی ہے۔
ونڈوز7 کی کارکردگی کے بارے میں بہتر بتا سکیں۔
 
اعجاز بھائی السلام علیکم! آپکا کمپیوٹر ٹھیک ٹھاک ہے اس میں کوئی کمی ہے نہ ۲ جی بی ریم کی ضرورت ہے لیکن میرے خیال میں یہ صرف وینڈوز ۷ سی ڈی کی کچھ گڑبڑھ لگتاہے آپ سی ڈی تبدیل کرکے انسٹالیشن کی کوشش کریں انشاء اللہ خود بخود ٹھیک ہوجائیگا۔ کیونکہ میرے پاس بھی ۱ جی بی ریم ہے لیکن وینڈوز سیون اچھی طریقے سے چل رہی ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
ونڈوز سیون انسٹالیشن کا مسئلہ

اعجاز بھائی السلام علیکم! آپکا کمپیوٹر ٹھیک ٹھاک ہے اس میں کوئی کمی ہے نہ ۲ جی بی ریم کی ضرورت ہے لیکن میرے خیال میں یہ صرف وینڈوز ۷ سی ڈی کی کچھ گڑبڑھ لگتاہے آپ سی ڈی تبدیل کرکے انسٹالیشن کی کوشش کریں انشاء اللہ خود بخود ٹھیک ہوجائیگا۔ کیونکہ میرے پاس بھی ۱ جی بی ریم ہے لیکن وینڈوز سیون اچھی طریقے سے چل رہی ہے۔

پیارے بھائی اب تک میں نے تین سے چار مختلف ڈی وی ڈیز ٹرائی کی ہیں اور مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ میرا سسٹم ونڈوز سیون کی ریکوائرمنٹس کے بالکل مطابق ہے، اس کے علاوہ میں نے ونڈوز سیون اپ گریڈ ایڈوائزر کے ذریعے اپنے سسٹم کی کمپیٹ ایبلٹی بھی چیک کی ہے اور وہ سب ٹھیک ہے یہ سب اصل میں ونڈوز سیون میں موجود بگ کی وجہ سے ہے، انٹرنیٹ پر تلاش کے بعد پتہ چلا کہ میں اس مسئلہ میں اکیلا نہیں ہوں اور نیٹ پر موجود اکثر حل پر عمل کرکے چیک کرلیا ہے بایوس میں سیٹنگز سمیت لیکن وہی ڈھاک کے تین پاٹ اگر آپ کے پاس کوئی پکا حل ہے اس بگ کا تو بتائیں۔
شکریہ
جزاک اللہ
 
Top