ونڈوز سیون (7) انسٹالیشن میں مسئلہ کیا کوئی حل ہے؟؟؟

جیہ

لائبریرین
کل ،میں نے ڈی وی ڈی سے وینڈوز 7 انسٹال کیا اور آسانی سے انسٹال ہو گیا وہ بھی صرف 30 منٹ میں۔ ایکپینڈنگ فائلز میں 0 سے 5 فی صد تک زیادہ وقت لیا ۔
 

ابوشامل

محفلین
کل ،میں نے ڈی وی ڈی سے وینڈوز 7 انسٹال کیا اور آسانی سے انسٹال ہو گیا وہ بھی صرف 30 منٹ میں۔ ایکپینڈنگ فائلز میں 0 سے 5 فی صد تک زیادہ وقت لیا ۔
ارے واہ ونڈوز 7 کا سفر سوات تک پہنچ گیا؟؟؟ ویسے میں نے گزشتہ سال بیٹا ورژن 3 ماہ استعمال کیا تھا، اس کے بعد اب گزشتہ دو ماہ سےپائریٹڈ ورژن استعمال کر رہا ہوں۔ گو کہ نوبت کم ہی آتی ہے، اب زیادہ تر اوبنٹو لینکس پر ہی رہتا ہوں۔ لیکن پھر بھی کچھ ان پیج فائلوں کی وجہ سے ونڈوز کا رخ کرنا پڑتا ہے اور ہاں آفس 2007ء کا کوئی مقابلہ نہیں، اوپن آفس مجھے بہت برا لگتا ہے، اس لیے ورڈ وغیرہ پر کام کرنے کے لیے بھی ونڈوز کی طرف جاتا ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
فہد بھائی۔ سوات اتنی دور جگہ تو نہیں۔ یہاں تو ریلیز کے دوسرے دن ہی سافٹوئیر دستیاب ہو جاتے ہیں۔ میرا بھی پائریٹڈ ورژن ہی ہے۔:blushing:
میں بھی آفس 2007 کو ہی ترجیح دیتی ہوں
 

dxbgraphics

محفلین
فہد بھائی۔ سوات اتنی دور جگہ تو نہیں۔ یہاں تو ریلیز کے دوسرے دن ہی سافٹوئیر دستیاب ہو جاتے ہیں۔ میرا بھی پائریٹڈ ورژن ہی ہے۔:blushing:
میں بھی آفس 2007 کو ہی ترجیح دیتی ہوں

میں تو ونڈوز سیون کو ٹرائل ورژن کی ریلیز کے دوسرے دن سے اب تک استعمال کر رہا ہوں۔
اور آفس 2010 بھی ریلیز کے دوسرے دن سے ابھی تک استعمال کر رہا ہوں۔
 

زہیر

محفلین
تمام ممبران اور ماہرین اردو محفل کو السلام علیکم!
میں نے اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز سیون انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن ہر دفعہ جب ونڈوز ایکسپینڈنگ expanding files والے آپشن پر پہنچتی ہے تو اس کے بعد دو فیصد یا چار فیصد یا چھ فیصد، بعض اوقات تو ایک فیصد پر ہی رکی رہتی ہے اور کافی دیر رکی رہتی ہے اور اس سے آگے نہیں بڑھتی، میں اب تک کافی کوشش کرچکا ہوں لیکن یہ مسئلہ سمجھ میں نہیں آیا، کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس مسئلہ کی وجہ کیا ہے اور اس کا کیا حل ہے۔
میری سسٹم سپیسی فکیشن یہ ہے:
اے ایم ڈی + 3500 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایم 2 ساکٹ
ریم 1 جی بی
ہارڈ ڈسک 160 جی بی
ڈی وی ڈی رائٹر
کچھ عرصہ پہلے پہلے میں نے ایک دفعہ ونڈوز سیون انسٹال کی تھی وہ ونڈوز سیون
الٹی میٹ ایڈیشن تھا لیکن اب انسٹالیش میں مسئلہ آرہا ہے حالانکہ میں نئی ڈی وی ڈی مارکیٹ سے لے کر آیا ہوں یہ بھی الٹی میٹ ایڈیشن ہے۔:confused:

میری خیال میں آپ کی سی ڈی کا کچھ مسئلہ ہے کیونکہ میرے پاس بھترین چل رہی ہے اور بایوز میں ساٹا ہی رکھیں سیٹنگ۔آی ڈی ای سے کمپیوٹر کی رفتار ادھوری ہوجاتی ہے
 
Top