ونڈوز ایکس پی کے لیے اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی نے کہا:
نبیل بھائی کیا میں جان سکتا ہوں کہ اس انسٹالر میں صرف اردو کی ہی سپورٹ وندوز میں شامل ہوسکے گی یا دائیں سے بائیں پڑھی جانے والی تمام زبانیں بمع تھائی کے؟

فرضی، یہ انسٹالر ہو بہو وہی کام کرتا ہے جو کہ کنٹرول پینل میں جا کر اور ونڈوز کی سی ڈی ڈال کر لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے کے دوران ہوتا ہے۔ لہذا اس میں وہ تمام فائلیں موجود ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
قیصرانی نے کہا:
نبیل بھائی، اگر ہو سکے تو اس میں ضروری ونڈوز کی فائلیں بھی شامل کردیں۔ چند دن پہلے آپ نے کہا تھا کہ میں سارہ کی مدد کردوں۔ لیکن ان کے پاس ونڈوز کی سی ڈی نہیں‌ تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے سسٹم پر بہت سے الفاظ کی جگہ باکسز دکھائی دیتے ہیں۔
قیصرانی

منصور، میں معذرت چاہتا ہوں، مجھے اس پیغام کا ربط دے دو جس میں میں نے سارہ کی مدد کرنے کی بات کی ہے۔ اگر ان کے سسٹم پر لینگویج سپورٹ کا مسئلہ ہے تو مذکورہ بالا انسٹالر اس کا حل ہے۔ یاد رہے کہ یہ انسٹالرصرف ونڈوز ایکس پی کے لیے ہے۔ اگر صرف فونٹس کا مسئلہ ہے تو انہیں یہاں سے فونٹس انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرکے رن کرنا چاہیے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

نبیل بھائی اس میں معذرت کی کیا بات ہے۔ یہ تو آپ مجھے شرمندہ کر رہے ہیں :(

سارہ کے کمپیوٹر میں اصل میں آف لائن اردو لکھنے کا مسئلہ تھا۔ آپ نے اور میں نے انہیں اردو ایڈیٹر لائٹ کا مشورہ دیا تھا۔ اور آپ نے کہا تھا کہ میں مدد کر دوں۔

مگر اردوایڈیٹر لائٹ اور فانٹس کی انسٹالیشن سے بھی ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا۔

پھر پہلے میں نے مینوئلی اردو سپورٹ کو انسٹال کرانے کی کوشش کی تھی۔ مگر ان کے پاس سی ڈی نہیں تھی۔ پھر اس انسٹالر کی مدد سے میں نے انہیں کہا تھا (کیونکہ میرے پاس یہ اردو سپورٹ انسٹال ہے مگر میں نے انہیں سمجھانے کے لیے خود سے یہی انسٹالر استعمال کیا تھا اور کوئی پرابلم نہ ہوا تھا)۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ان کے سسٹم پر کوئی فرق نہیں‌ پڑا۔

تو اس حوالے سے میں نے مندرجہ بالا پیغام لکھا۔ معذرت کہ میں اپنے پیغام کو واضح طور پر نہ لکھ سکا

قیصرانی
 
نبیل

تکنیکی معاون
منصور، سارہ کونسی ونڈوز استعمال کر رہی ہیں؟ اردو ایڈیٹر لائٹ کے چلنے کے لیے سسٹم پر ذیل کی چیزیں ضروری ہیں:

۔ مناسب فونٹ یعنی اردو نسخ ایشیا ٹائپ
۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 5.5 یا اس سے آگے کا کوئی ورژن

ونڈوز ایکس پی پر بائی ڈیفالٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر 6.0 انسٹالڈ ہوتا ہے تو یہ مسئلہ کم از کم اس پر نہیں ہونا چاہیے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہی تو عجیب بات ہے کہ فانٹس بھی انسٹال ہیں۔ ونڈوز ایکس پی ہے اور براوزر بھی 0۔6 ہے۔ اردو سپورٹ والا مسئلہ ہے۔ ویسے کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ کون سی فائلز کی ضرورت ہوگی، وہ میں انہیں بھیج دیتا ہوں اگر ممکن ہو تو

ویسے میں‌نے انہیں‌کہا ہے کہ ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کہیں سے ارینج ہو سکے تو شاید مزید آسانی ہو جائے

قیصرانی
 
نبیل

تکنیکی معاون
منصور، یہ اردو لینگویج سپورٹ کا مسئلہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اردو ایڈیٹر ونڈوز 98 پر بھی چلتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
منصور، یہ اردو لینگویج سپورٹ کا مسئلہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اردو ایڈیٹر ونڈوز 98 پر بھی چلتا ہے۔
مجھے بھی بہت حیرت ہے۔ کیونکہ جب وہ ٹائپ کرتی ہیں اردو ایڈیٹر پر تو باکسز بن جاتے ہیں۔ لیکن پوسٹ کرتے وقت محفل پر وہ نارمل دکھائی دیتے ہیں۔ یعنی کی کوڈز درست جنریٹ ہو رہے ہیں۔ لیکن ان کو پراپر شو نہیں‌کیا جا رہا ان کے پی سی پر کسی وجہ سے
قیصرانی
 
فرضی

محفلین
ٔٔٔٔٔ
فرضی، یہ انسٹالر ہو بہو وہی کام کرتا ہے جو کہ کنٹرول پینل میں جا کر اور ونڈوز کی سی ڈی ڈال کر لینگویج سپورٹ انسٹال کرنے کے دوران ہوتا ہے۔ لہذا اس میں وہ تمام فائلیں موجود ہیں۔

واہ نبیل بھائی پھر تو مزہ آگیا۔
 
الف عین

لائبریرین
کچھ ایسا ہی رحمت یوسف زئی صاحب کے یہاں بھی تھا۔ ونڈوز ایکس پی میں میں نے خود سپورٹ انسٹال کی، فانٹس انسٹال کئے، انٹر نیٹ اکسپلورر بھی ایکس پی میں ورژن 6 ہے لیکن جی میل میں اردو کے پیغامات جو میں نے بھیجے تھے، پڑھے نہیں جا سکے؟؟ ویسے محفل ٹھیک کام کر رہی تھی، اس کا ویب پیڈ بھی۔
 
احمد

محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکۃ
جہاں تک میرا علم ہے اس بارے میں میں نے کافی بار اردوکو اپنے پی سی پر انسٹال کیا ہے اور دوسرے کافی کمپیوٹر پر بھی انسٹال کر کے دیکھا ہے ۔۔۔ باکس کا مسئلہ اس وقت آتا ہے جب نئی ونڈوز انسٹال کی جائے اور کوئی اپڈیٹ نہ ہوئی ہو ۔۔۔
لیکن جیسے ہی آپ کی ونڈوز اپڈیٹ ہو گی باکس کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔۔۔
میرے خیا ل میں ونڈوز ایکس پی میں کچھ فائل کم ہیں جن کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہے ۔۔۔ آپ ونڈوز کو اپڈیٹ کر کے دیکھیں ۔۔۔
انشاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔ احمد
قیصرانی نے کہا:
نبیل نے کہا:
منصور، یہ اردو لینگویج سپورٹ کا مسئلہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اردو ایڈیٹر ونڈوز 98 پر بھی چلتا ہے۔
مجھے بھی بہت حیرت ہے۔ کیونکہ جب وہ ٹائپ کرتی ہیں اردو ایڈیٹر پر تو باکسز بن جاتے ہیں۔ لیکن پوسٹ کرتے وقت محفل پر وہ نارمل دکھائی دیتے ہیں۔ یعنی کی کوڈز درست جنریٹ ہو رہے ہیں۔ لیکن ان کو پراپر شو نہیں‌کیا جا رہا ان کے پی سی پر کسی وجہ سے
قیصرانی
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی احم، میں یہی پوچھنا چاہ رہا تھا کہ ونڈوز کی کونسی اپڈیٹ کی بات کر رہے ہیں آپ؟ کیا یہ کوئی سروس پیک ہے یا کوئی اور اپڈیٹ ‌ہے۔ عام طور پر مائیکروسوفٹ‌ کی تمام اپڈیٹس کے الگ آئی ڈی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے علم میں اس مسئلے سے متعلقہ کوئی خاص اپڈیٹ ہے تو اس کے بارے میں ضرور بتائیں۔
 
احمد

محفلین
نبیل بھائی میں نے جب بھی ونڈو انسٹال کی تھی اور اردو کو انسٹال کیا تو لکھتے وقت ڈبے ڈبے نظر آتے تھے ۔۔ جب ایس پی 2 تک اپ ڈیٹ ہوئی تو یہ مسئلہ حل ہو گیا
میرا کمپیوٹر خود کار اپ ڈیت پر سیٹ تھا جس کی وجہ سے معلوم نہیں کون سی اپ ڈیٹ سے یہ مسئلہ حل ہو ا ہے ۔۔۔ ویسا یہ حتمی بات ہے ایکس پی ایس پی 2 کے ساتھ یہ بلکل ٹھیک کام کرتا ہے ۔۔۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔۔ احمد
نبیل نے کہا:
جی احم، میں یہی پوچھنا چاہ رہا تھا کہ ونڈوز کی کونسی اپڈیٹ کی بات کر رہے ہیں آپ؟
 
منہاجین

محفلین
اردو ونڈوز سے کمپیوٹر تعلیم میں انقلاب کی توقع؟

یہاں غلطی سے شائع ہونے والا پیغام ادھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہیکرز کا کام جاری ہے کہ کس طرح‌ سے ونڈوز کے اپ ڈیٹ انسٹالیشن کے وقت ایتھنٹیکیشن کو سکپ کر سکیں۔ اور کافی حد تک اس پر کام بھی ہوا ہے۔ لیکن ابھی تک کوئی سو فیصد درست نتیجہ سامنے نہیں آیا :(
 
Top