تیز رفتاری؟

زیادہ سے زیادہ کتنے کلومیٹر فی گھنٹہ سپیڈ پر گاڑی چلائی ہے؟

  • 0 سے 25

    Votes: 2 6.5%
  • 26 سے 50

    Votes: 1 3.2%
  • 51 سے 75

    Votes: 0 0.0%
  • 76 سے 100

    Votes: 5 16.1%
  • 101 سے 120

    Votes: 2 6.5%
  • 121 سے 140

    Votes: 4 12.9%
  • 141 سے 160

    Votes: 3 9.7%
  • 161 سے 180

    Votes: 2 6.5%
  • 181 سے 200

    Votes: 5 16.1%
  • 200 سے زیادہ

    Votes: 7 22.6%

  • Total voters
    31
آج ہی سکوٹر پر لائلپور سے شاہکوٹ آ رہا تھا تو relive آن کردیا۔۔
یہ ایپ قابل بھروسہ نہیں چونکہ اس نے ایک دفعہ مجھے 100+ کروا دیا تھا بائیک پر۔۔

خیر میں نے اب اپنا ووٹ 160-180 سے 180-200 کر دیا ہے۔
میرے مطابق تو میں 200 سے اوپر گیا تھاتاہم کزن کا کہنا ہے نہیں 196 پر ہی پہنچے تھے۔

محفل کے اختتام سے پہلے 200+ والا ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش رہے گی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ سپیڈ سے ڈرائیو کرنے والے دو محفلین کو اس رفتار کی کوئی داستان بھی بیان کرنی چاہیئے۔
ایک مرتبہ مدینہ منورہ سے واپس آتے ہوئے کافی تیزی سے چلا آرہا تھا کہ کچھ تھکن محسوس ہوئی ۔سوچا سڑک کے ایک طرف روک کر کچھ منٹ آنکھوں کو آرام دے لوں اور رفتار آہستہ کرنی شروع کی ۔ شاید ایک سو ستر سے کم ہوتے ہوتے کوئی پچاسی تک آگئی تھی کہ احساس ہوا گاڑی کافی سست ہو چکی ہے سو سڑک سے اتار دی ۔ میری گاڑی میں کوئی ٹریکشن کنٹرول وغیرہ نہیں تھا اور یہ یہ ایک بہت بڑی غلطی ثابت ہوئی اور گاڑی مجھ سے کنٹرول سے باہر ہو گئی ۔ سڑک سے کوئی تیس چالیس گز کے فاصلے پر باڑھ لگی تھی اس سے آگے نا ہموار پتھریلا صحرا تھا ۔ سڑک سے متصل زمین کسی قدر ڈھلوان اور ہموار تھی اور چھوٹے کنکروں یعنی نصف سینٹی میٹر سے بھری تھی ۔ گاڑی اس پر بے قابو ہو کر ادھر ادھر ہونے لگی شاید کوئی پانچ سیکنڈ یا کم تک میں گاڑی کو قابو کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن اس وقت تک کنٹرول نہ ہوئی جب تک کہ پتھروں سے ہٹ کر ریت میں اگلے پہیے کے ساتھ پھنس نہ گئی ۔ گاڑی جس دم رک گئی تو کچھ جان میں جان آئی ۔ بچیاں چھوٹی تھیں اور جوش میں کہنے لگیں ڈو اٹ اگین ڈو اٹ اگین ۔ میں ذرا جھنجھلا گیا تھا سو ڈانٹ کے چپ کرا یا ۔
موسم سخت گرمی کا تھا تو ہاتھ سے تپتنی ریت ہٹانا با وجود کوشش کے ممکن نہ تھا ممکن نہ تھا ۔اور کوئی ترکیب بھی سوجھ نہ رہی تھی سو سڑک کے کنارے آ گر کھڑا ہوا۔چ ند منٹ گزرے تھے ایک سو مقامی باشندے اپنی ایس یو وی میں گزرے اور چند ہی سیکنڈ میں ریورس کرتے نظر آئے ، آ کر پوچھنے لگے اور صورت حال کا اندازہ کرنے لگے۔ بقول ان کے کوئی خاص بات نہ تھی ۔ (جو کہ میرے لیے بہت خاص الخاص تھی)۔میرے پاس یا ان کے پاس کوئی بیلٹ بھی نہیں تھا ۔پھر انہوں نے کسی ٹرک کو رکوایا اس اس سے بیلٹ ادھار لی اور اپنی گاڑی میں لگا کر دوسرا انکڑا مجھے تھماتے ہوئی کہا کہ اپنی گاڑی میں لگاؤ ۔ میں نے کہا کہ مجھے تو لگانا نہیں آتا۔ سو ان میں سے ایک نے چند ہی منٹ میں مجھے ریت سے نکا باہر کھڑا کیا ۔پھر میری نیند تھکن اور سب کچھ کہیں دور چلا گیا ۔ذرا دیر کو میں نے گاڑی کچھ کم سپیڈ چلائی مگر کچھ ہی منٹ میں اپنی رفتار پر آگیا اور خیریت سے گھر پہنچا۔
میرے لیے یہ ایک بڑا سبق تھا ۔ شاید 2018 کی بات ہے ۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
یہ ایپ قابل بھروسہ نہیں چونکہ اس نے ایک دفعہ مجھے 100+ کروا دیا تھا بائیک پر۔۔

خیر میں نے اب اپنا ووٹ 160-180 سے 180-200 کر دیا ہے۔
میرے مطابق تو میں 200 سے اوپر گیا تھاتاہم کزن کا کہنا ہے نہیں 196 پر ہی پہنچے تھے۔

محفل کے اختتام سے پہلے 200+ والا ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش رہے گی۔
ڈبل سنچری کرنا ضروری ہے کیا؟
آپ بھی بابر اعظم کے آنر میں 196 تک ہی محدود رہیں۔ جیسے 1998 میں مارک ٹیلر نے اپنی اننگز 334 رنز پہ ڈکلیئر کر دی تھی ڈان بریڈمین کے احترام میں
 
ڈبل سنچری کرنا ضروری ہے کیا؟
آپ بھی بابر اعظم کے آنر میں 196 تک ہی محدود رہیں۔ جیسے 1998 میں مارک ٹیلر نے اپنی اننگز 334 رنز پہ ڈکلیئر کر دی تھی ڈان بریڈمین کے احترام میں

یہ بھی خوب کہی۔
چلیں کوشش رہے گی کہ ،اگر کبھی آٹو بان پر چلانے کا موقع ملا تویقیناً یہ ریکارڈ توڑا جائے گا بصورت دیگر یونہی قائم دائم رہے گا۔
یوں بھی سچ پوچھیں تو اب موٹروے اس قابل رہی بھی نہیں ۔۔
 
جیسے 1998 میں مارک ٹیلر نے اپنی اننگز 334 رنز پہ ڈکلیئر کر دی تھی ڈان بریڈمین کے احترام میں

ویسے مارک ٹیلر نےایک انٹرویو میں کلئیر کیا تھا کہ انہوں نے ڈان بریڈ مین کے آنر میں ایسا نہیں کیاتھا لیکن وقتی طور پر انہیں اس سے ملنے والی لائم لائٹ بہت بھلی معلوم ہوئی تو خموش رہے۔
 
زیک

فوٹوگرافر
یہ بھی خوب کہی۔
چلیں کوشش رہے گی کہ ،اگر کبھی آٹو بان پر چلانے کا موقع ملا تویقیناً یہ ریکارڈ توڑا جائے گا بصورت دیگر یونہی قائم دائم رہے گا۔
یوں بھی سچ پوچھیں تو اب موٹروے اس قابل رہی بھی نہیں ۔۔
میری کار کی ٹاپ سپیڈ 275 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے لیکن میرا 200 کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میری کار کی ٹاپ سپیڈ 275 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے لیکن میرا 200 کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔
200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ سپیڈ سے ڈرائیو کرنے والے دو محفلین کو اس رفتار کی کوئی داستان بھی بیان کرنی چاہیئے۔
میں نے تو 200 کیے بنا ہی ایک کہانی سنادی اب آپ بھی ایک لمبی کہانی سنائیے ۔
 
زیک

فوٹوگرافر
میں نے تو 200 کیے بنا ہی ایک کہانی سنادی اب آپ بھی ایک لمبی کہانی سنائیے ۔
میری ٹاپ سپیڈ کی کہانی کافی بورنگ ہے۔ اپنی گاڑی میں جرمنی آٹوبان پر جا رہا تھا:
ویک اینڈ پر جرمنی میں اے 7 پر جا رہا تھا تو ترچھی لائنوں والا سائن دکھائی دیا۔ ٹریفک بھی بہت کم تھی۔ بس پھر کیا تھا گیس پیڈل دبایا اور 140 میل فی گھنٹہ یعنی 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑائی۔
دوسری سب سے زیادہ سپیڈ 135 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ لمٹ 120 تھی۔ یہ کراس کنٹری ڈرائیو کا حصہ تھی۔ میں یوٹاہ میں ہائی وے پر سالٹ فلیٹس کے علاقے میں جا رہا تھا۔ کافی دیر سے کوئی آبادی نہ تھی۔ یوٹاہ اور نیواڈا کی سرحد پر ایک چھوٹا سا شہر ہے جو دو حصوں میں بٹا ہے۔ اس کے قریب ایک یوٹاہ کے پولیس والے نے پکڑ لیا۔ امریکا میں عام طور پر 10 میل فی گھنٹہ سے کم اوپر جانے پر سپیڈنگ ٹکٹ نہیں دیتے۔ میں 9 اوپر تھا۔ اس نے پھر بھی وارننگ دے دی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ریت نے آپ کو بچا لیا ورنہ کافی خطرناک تھا
بالکل ،،، ایک لمحے کو گاڑی سڑک پر پھر سے چڑھنے بھی لگی تھی جہاں گاڑیاں اسی رفتار سے رواں دواں تھیں ۔
لیکن بس قسمت سے گھوم کر ریت میں جا پھنسی ۔ با وجود میری تمام تر کوشش کے میرا کنٹرول شاید صفر ہی تھا ۔
اب تو سوچ سوچ کر بھی جھر جھری سی آجاتی ہے ۔
خیر الحمد للہ ۔
 
کسی ٹریک پر جائیں جہاں کک پلیٹ ہو اور اس کے ساتھ گاڑی کنٹرول کرنے کی کوشش کریں۔ اچھا تجربہ ہے
 
Top