تیز رفتاری؟

زیادہ سے زیادہ کتنے کلومیٹر فی گھنٹہ سپیڈ پر گاڑی چلائی ہے؟

  • 0 سے 25

    Votes: 1 3.6%
  • 26 سے 50

    Votes: 1 3.6%
  • 51 سے 75

    Votes: 0 0.0%
  • 76 سے 100

    Votes: 5 17.9%
  • 101 سے 120

    Votes: 2 7.1%
  • 121 سے 140

    Votes: 4 14.3%
  • 141 سے 160

    Votes: 2 7.1%
  • 161 سے 180

    Votes: 3 10.7%
  • 181 سے 200

    Votes: 4 14.3%
  • 200 سے زیادہ

    Votes: 6 21.4%

  • Total voters
    28

زیک

مسافر
آپ نے زیادہ سے زیادہ کس رفتار سے گاڑی چلائی ہے؟ سب سے زیادہ کیا سپیڈ پکڑی چاہے معمولی سے وقت ہی کے لئے ہو۔

جرمنی والے خاص طور پر اپنا تجربہ بیان کریں۔

اگر آپ میری طرح سپیڈ میل فی گھنٹہ کے عادی ہیں تو اس کو 1.6 سے ضرب کر کے کلومیٹر فی گھنٹہ میں بدل لیں۔

رائے شماری میں حصہ لینا نہ بھولیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
آپ نے زیادہ سے زیادہ کس رفتار سے گاڑی چلائی ہے؟ سب سے زیادہ کیا سپیڈ پکڑی چاہے معمولی سے وقت ہی کے لئے ہو۔
زیک بھائی یہاں ناروے میں پہاڑی علاقہ اور صرف دو ٹریک ٹریفک ہونے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہی چلا سکتے ہیں۔ جب میں دو سال قبل جرمنی گیا تھا تو بمشکل 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک لے گیا تھا۔ اور وہ بھی صرف اس لئے کہ ائیرپورٹ پہنچنے کیلئے جلدی تھی :)
 

سلمان حمید

محفلین
ابھی پچھلے ہفتے ایک پہاڑی علاقے میں دوستوں کو ملنے گیا تھا فیملی کے ساتھ، پہلی بار نو سپیڈ لمٹ آٹوبان پر چلائی کار تو رہا نہیں گیا، بیگم کو کہا بچوں کی سیٹ بیلٹس ڈبل چیک کر لو اور 190 تک چلائی کار تقریباً 10 سے 15 منٹ تک۔ ویسے کافی راستہ ایسا تھا (تقریباً 300 سے 400 کلومیٹر) جہاں رفتار کی بندش نہیں تھی تو جہاں رش نہیں تھا وہاں اوسطاً 140-160 کے درمیان رہا کیونکہ کہ بچوں اور بیگم کا خیال بھی تھا اور کار بھی پرانی ہے۔
چونکہ 190 پر پہلی بار گیا تھا تو ڈر بھی رہا تھا، ویسے مزہ شام کے بعد آیا جب زیادہ رش نہیں تھا اور 160-170 کے درمیان رہا اور تھوڑے خطرناک موڑ بھی آئے جس پر گاڑی بھگانے کا مزہ آیا :)
 

زیک

مسافر
200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ سپیڈ سے ڈرائیو کرنے والے دو محفلین کو اس رفتار کی کوئی داستان بھی بیان کرنی چاہیئے۔
 
حج 2013 کے موقع پر ایک دوست کے بھائی بھابی حج کرنے آئے اور مدینہ شریف اترے۔ دوست نے ان سے ملنے کا پروگرام بنایا، اور سوچا کہ اپنی گاڑی لیکر جاتا ہوں، تاکہ انھیں سہولت سے زیارات کرواں دوں۔ لانگ ڈرائیو کی وجہ سے اس نے مجھے کہا کہ میرے ساتھ چلو، میں اکیلا اتنی ڈرائیو نہیں کر پاؤں گا۔ دوسرا اس کی نظر تھوڑی کمزور ہے تو رات میں ڈرائیونگ سے ہچکچاتا ہے۔ سو ہم پروگرام بنا کر ایک رات کوئی 2 بجے چل پڑے۔ صبح سویرے ریاض پہنچے اور جب وہاں سے آگے نکلے تو دوست نے جو اس شاہراہ پر آتا جاتا رہتا تھا، بتایا کہ یہاں کیمرے بہت کم ہیں۔ اور سڑک نہایت سیدھی اور شاندار۔ 2010 ماڈل کی کیمری تھی، اور میں نے رفتار 160 پر کر دی۔ کہ واقعی سڑک نہایت شاندار تھی اور ٹریفک بھی نہایت کم۔
کوئی 100 کلومیٹر چلے ہوں گے ایک یمنی لڑکا سنگل کیبن مزدا لیکر نہایت تیزی سے کراس کر گیا۔ دوست نے مجھے باتیں سنانی شروع کر دی، کہ آیا وڈا ڈرائیور، او ویکھ سنگل کیبن کراس کر گئی اے۔ بس۔۔۔ وقتی خون کھولا اور جب ریس دینا شروع کی تو 220 پر سوئی جا پہنچی۔ ٹھیک 3-4 منٹ میں اسے اوور ٹیک کیا اور واپس 150 پر آ گیا۔ لیکن آج تک اس بیوقوفی پر شرمندگی ہی شرمندگی ہے۔
 
کویت کی سڑکیں تو بہت شاندار ہیں اور یہاں کی گاڑیاں سڑکوں سے بھی زیادہ شاندار مگر بہت سے ڈرائیور شاندار کے برعکس :p
اس لئے بدقسمتی سے سڑکوں پر خونریزی ہوتی رہتی ہے۔ اس لئے میری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ اپنا ٹریک اور سپیڈ لمٹ سے زیادہ نا کروں۔ بس چند مرتبہ کچھ منٹ کے لئے سپیڈ 140 سے زیادہ کی تھی جب دفتر گھر سے 105 کلومیٹر دور تھا اور اپنی گاڑی پر جانا تھا۔
 
وعلیکم السلام اصلاحی بھائی، کیسے مزاج ہیں؟ اور اپنی تیز رفتاری کا واقعہ بھی بیان کرتے جائیں :)
ہم اتنے ڈرپوک واقع ہوئے ہیں کہ سائکل کے علاوہ آج تک کچھ نہیں چلایا سچی اور اس میں بھی بہت بھیانک چوٹ آئی تھی اس کے بعد سے سائکل بھی چھوڑ دیا ۔ :)
 

x boy

محفلین
200 سے زیادہ چلا چکا ہوں جس روڈ پر راڈار کیمرا نہ اس روڈ پر،
یہ کوئی مشکل کام نہیں،، وی سکس یا وی ایٹ انجن کے لئے معمولی بات ہے
شیفرولیٹ کورویٹ میں سارے پسٹن آن کروالیں پھر اسپیڈ کا مزا لیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
لاہور موٹر وے پر شاید 130 کلومیٹر کی حد ہے سو زیادہ سے زیادہ میں اسی سپیڈ پر کئی بار چلا چکا ہوں، دل تو بہت کیا کہ سپیڈ زیادہ کروں لیکن نہیں کی :)
 
Top