ایک غزل میرے دوستوں کے لیے :)

فہیم

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
فہیم بھائی! آپ کا ٹیگ ملا اور آپ کی غزل کی جواب آں غزل لکھنے کا قصد کیا ہی تھا کہ نبیل بھائی کا کلام نظر سے گزرا ۔ اب اس سے آگے کیا کہے کوئی ابھی تک ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں 😂😂😂 (ویسے اچھے آدمی تھے اپنے نبیل بھائی!)

ویسے اتنے سالوں میں اور کیا کیا بدل گیا؟ یعنی مزید کیا کیا پکاتے اور کہاں کہاں جاتےہوئے آپ کو آواز دی جائے؟ :)

اس لڑی میں محمد بلال اعظم بھائی کو بھی دیکھا۔ وہ میرے کالج کے سینئیر بھی ہیں اوران کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ اب ایک مدت بعد محفل کی متوقع رحلت کی وجہ سے بات ہوئی اور ان کو بھی محفل کو کاندھا دینے بلایا ہے۔ امید ہے اپنی میٹنگز ختم کر کے جلد آتے ہی ہوں گے۔ :) :)
مریم! ابھی تک تو میں اِس خبر سے ہی سکتے کی حالت میں ہوں۔ مجھے سمجھ بھی نہیں آ رہا کہ کیا لکھوں، کیسے لکھوں! میں آج جہاں بھی ہوں اُس میں محفل کا بہت بڑا کردار ہے۔ میرا لڑکپن اِس فورم پہ گزرا ہے۔ کتنے چہرے، کتنے لوگ، کیسی کیسی یاد۔۔۔ شاید کچھ تفصیلی لکھ سکوں۔ مگر فی الحال تو یہی سوچ رہا ہوں کہ کیا محفل کو ابھی بھی موجودہ صورت میں چلانے کا کوئی سبب بن سکتا ہے؟ یہ بھی ایک الگ بات ہے کہ میں ایک لمبے عرصے سے میں خود بھی اِس فورم پہ ایکٹو نہیں رہا لیکن ایسا کبھی نہیں ہو گا محفل کا ذکر نہ ہوا ہو۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے آواز دے دینا
کبھی آئسکریم منگاؤ تو
کبھی مرغی پکاؤ تو
کبھی پکنک پہ جاؤ تو
مجھے آواز دے دینا

پرس میں مال زیادہ ہو
جو شاپنگ کا ارادہ ہو
کبھی دعوت میں جانا ہو
یا کسی کو ڈنر پہ بلانا ہو
مجھے آواز دے دینا

کبھی کسی سے ہو لڑنا
تو مجھے ڈسٹرب نہ کرنا
کسی شادی میں جانا ہو
جیسے ہی اسٹارٹ کھانا ہو
مجھے آواز دے دینا

مجھے تم بھول مت جانا
سنو تم بھول مت جانا

آداب عرض ہے :)
فہیم بھائی! کدھر غائب ہو گئے ہیں آپ؟
 
مریم! ابھی تک تو میں اِس خبر سے ہی سکتے کی حالت میں ہوں۔ مجھے سمجھ بھی نہیں آ رہا کہ کیا لکھوں، کیسے لکھوں! میں آج جہاں بھی ہوں اُس میں محفل کا بہت بڑا کردار ہے۔ میرا لڑکپن اِس فورم پہ گزرا ہے۔ کتنے چہرے، کتنے لوگ، کیسی کیسی یاد۔۔۔ شاید کچھ تفصیلی لکھ سکوں۔ مگر فی الحال تو یہی سوچ رہا ہوں کہ کیا محفل کو ابھی بھی موجودہ صورت میں چلانے کا کوئی سبب بن سکتا ہے؟ یہ بھی ایک الگ بات ہے کہ میں ایک لمبے عرصے سے میں خود بھی اِس فورم پہ ایکٹو نہیں رہا لیکن ایسا کبھی نہیں ہو گا محفل کا ذکر نہ ہوا ہو۔
واقعی محفل کا ہماری تعمیر میں کلیدی کردار رہا ہے کیو نکہ ہم لڑکپن میں آئے تھے یہاں تک کہ بڑھاپا ہم پہ آ گیا۔ 😅
یادیں بھی بہت ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خواہ مخواہ کی کری ایٹویٹی آتی ہے یہاں محفلین کے ساتھ، ورنہ ہم بس چل چلاو ہی تھے۔ محفل کے متبادلات وہی ہو سکتے ہیں جہاں محفلین اپنے دیے ساتھ لے کر جلا دیں۔ اس پر غور و فکر اور کسی حد تک عمل درآمد جاری ہے۔ آپ آگئے ہیں تو امید ہے جائیں گے تو نہیں؟ ریاست ہائے امریکہ کے کیا حالات ہیں؟
 
ریاستہائے متحدہ امریکہ میں جہاں میں ہوں، وہ تو گرمی کی تلاش کا کام جاری ہے جو اردو محفل کے بند ہونے کی خبر سن کر بطور احتجاج کہیں چلی گئی ہے۔ :ROFLMAO:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
واقعی محفل کا ہماری تعمیر میں کلیدی کردار رہا ہے کیو نکہ ہم لڑکپن میں آئے تھے یہاں تک کہ بڑھاپا ہم پہ آ گیا۔ 😅
یادیں بھی بہت ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خواہ مخواہ کی کری ایٹویٹی آتی ہے یہاں محفلین کے ساتھ، ورنہ ہم بس چل چلاو ہی تھے۔ محفل کے متبادلات وہی ہو سکتے ہیں جہاں محفلین اپنے دیے ساتھ لے کر جلا دیں۔ اس پر غور و فکر اور کسی حد تک عمل درآمد جاری ہے۔ آپ آگئے ہیں تو امید ہے جائیں گے تو نہیں؟ ریاست ہائے امریکہ کے کیا حالات ہیں؟
کیا کوئی ایسا دھاگہ موجود ہے جہاں اِس بات پہ گفتگو ہو رہی ہو کہ کیسے محفل کو بند ہونے سے بچایا جا سکتا ہے؟
 
ہاں جی، میں آپ کو ٹیگ کرتی ہوں۔
البتہ بقیہ لوگ مایوس ہو چکے، اصحاب کہف میں سے آپ آخر ی جاگنے والے معلوم ہوتے ہیں۔ امید ہے کچھ وقت لگے گا پھر صحیح ہو جائیں گے۔ (ورنہ پھر ڈاکٹر یہی کہتے ہیں ایہنوں لہور لے جاو)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
البتہ بقیہ لوگ مایوس ہو چکے، اصحاب کہف میں سے آپ آخر ی جاگنے والے معلوم ہوتے ہیں۔ امید ہے کچھ وقت لگے گا پھر صحیح ہو جائیں گے۔ (ورنہ پھر ڈاکٹر یہی کہتے ہیں ایہنوں لہور لے جاو)
بھئی "سائنس" میں مایوسی کفر ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مذہب اور سائنس دونوں میں ہی مایوسی کفر ہے۔ پر کیا کریں سب لوگ آپ کی شعوری سطح پر کب ہیں! :heehee:
ارے نا بابا
میری شعوری سطح تو اِس وقت سطح سمندر کے مطابق ہے۔
لیکن کوئی سنجیدہ کوشش ضرور ہونی چاہیے۔ میں اِس پہ ایک مضمون ترتیب دیتا ہوں، شاید میں اُس سے اپنا مقدمہ زیادہ اچھے طریقے سے پیش کر سکوں۔
 
زبردست اور منتظرم!
 
Top