ایک غزل میرے دوستوں کے لیے :)

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
نہیں نہیں
آپ کے دوڑتے آنے میں رسک ہے کہ کہیں آپ اپنی اونچی ہیل کے کارن لڑھک نہ جائیں:ROFLMAO:

اس لیے آپ بس آسان والا کام کریں۔ آواز دیں
اور بھاگنا دوڑنا ہم کرلیں گے:laughing:
میں نے تو کبھی عید پر بھی ہیل والی سینڈل نہیں پہنی بھیا
میرے پاس ہمیشہ شوز ہوتے ہیں
اور دوڑنا مجھے بہت تیز آتا ہے فکر ہی مت کریں:heehee:
 

فہیم

لائبریرین
تم یاد آتے ہو
تم یاد آتے ہو
جب آئس کریم کھاتا ہوں
جب مرغا پکاتا ہوں
جب مفتے اور ندیدے
جان کو آ جاتے ہیں
تم یاد آتے ہو
جب کسی میچ میں
کوئی ماٹھا سا بالر
حلوہ سی آف بریک کراتا ہے
جس پر سٹیڈیم پار چھکا لگتا ہے
تم یاد آتے ہو
جب کوئی بیچارہ ریسلر
انڈر ٹیکر کے پنجے میں
رنگ میں پٹخا جاتا ہے
اور تھری کاؤنٹ کیا جاتا ہے
تم یاد آتے ہو
جب کوئی بے تکا شاعر
اوٹ پٹانگ سناتا ہے
ہوٹنگ سے گھبراتا ہے
ٹماٹر انڈے کھاتا ہے
تم ۔۔۔ ۔۔یاد آتے ہو
:bee:

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا:laugh:

محفل لوٹ لی آپ نے تو نبیل بھائی:rollingonthefloor:
 

فہیم

لائبریرین

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آپ کو تو دوڑنا آتا ہے
لیکن ہماری آواز اتنی تیز نہیں نہ کہ آپ تک پہنچے :)
تو کیا مسئلہ ہے بھیا!
جیسے مجھے دوڑنا آتا ہے ویسے ہی سننے کی حس بھی خوب ہے
آپ سرگوشی بھی کریں گے تو سن لوں گی
ویسے:heehee: بھی مطلب کی بات تو جلد سنائی دیتی ہے نا!
 

فہیم

لائبریرین
تو کیا مسئلہ ہے بھیا!
جیسے مجھے دوڑنا آتا ہے ویسے ہی سننے کی حس بھی خوب ہے
آپ سرگوشی بھی کریں گے تو سن لوں گی
ویسے:heehee: بھی مطلب کی بات تو جلد سنائی دیتی ہے نا!

ٹھیک ہے جی

ہم آواز دے لیں گے
جب آئسکریم ہوگی کھانا
آپ آتے ہوئے لے آنا
چکن تکے کو دیکھو بھول نہ جانا
ہم آواز دے لیں گے :)
 

نیلم

محفلین
:D
جی بلکل آواز دےلےگے،،،لیکن آپ جب تک ہمارےشہر میں پُنہچےگے،،تب تک ہم نےسب کچھ کھالیاہوگا:D
 

فہیم

لائبریرین
کبھی آئسکریم منگاؤ تو
کبھی مرغی پکاؤ تو
کبھی پکنک پہ جاؤ تو
مجھے آواز دے دینا

پرس میں مال زیادہ ہو
جو شاپنگ کا ارادہ ہو
کبھی دعوت میں جانا ہو
یا کسی کو ڈنر پہ بلانا ہو
مجھے آواز دے دینا

کبھی کسی سے ہو لڑنا
تو مجھے ڈسٹرب نہ کرنا
کسی شادی میں جانا ہو
جیسے ہی اسٹارٹ کھانا ہو
مجھے آواز دے دینا

مجھے تم بھول مت جانا
سنو تم بھول مت جانا

آداب عرض ہے :)
اب جبکہ محفل میں بہت سے نئے دوستوں کا اضافہ ہوچکا ہے تو ان سب کو بھی آداب عرض ہے :)
 
اب جبکہ محفل میں بہت سے نئے دوستوں کا اضافہ ہوچکا ہے تو ان سب کو بھی آداب عرض ہے :)

تم یاد آتے ہو

تم یاد آتے ہو
جب آئس کریم کھاتا ہوں
جب مرغا پکاتا ہوں
جب مفتے اور ندیدے
جان کو آ جاتے ہیں
تم یاد آتے ہو

جب کسی میچ میں
کوئی ماٹھا سا بالر
حلوہ سی آف بریک کراتا ہے
جس پر سٹیڈیم پار چھکا لگتا ہے
تم یاد آتے ہو

جب کوئی بیچارہ ریسلر
انڈر ٹیکر کے پنجے میں
رنگ میں پٹخا جاتا ہے
اور تھری کاؤنٹ کیا جاتا ہے
تم یاد آتے ہو

جب کوئی بے تکا شاعر
اوٹ پٹانگ سناتا ہے
ہوٹنگ سے گھبراتا ہے
ٹماٹر انڈے کھاتا ہے
تم ۔۔۔۔۔یاد آتے ہو
:bee:

فہیم بھائی! آپ کا ٹیگ ملا اور آپ کی غزل کی جواب آں غزل لکھنے کا قصد کیا ہی تھا کہ نبیل بھائی کا کلام نظر سے گزرا ۔ اب اس سے آگے کیا کہے کوئی ابھی تک ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں 😂😂😂 (ویسے اچھے آدمی تھے اپنے نبیل بھائی!)

ویسے اتنے سالوں میں اور کیا کیا بدل گیا؟ یعنی مزید کیا کیا پکاتے اور کہاں کہاں جاتےہوئے آپ کو آواز دی جائے؟ :)

اس لڑی میں محمد بلال اعظم بھائی کو بھی دیکھا۔ وہ میرے کالج کے سینئیر بھی ہیں اوران کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ اب ایک مدت بعد محفل کی متوقع رحلت کی وجہ سے بات ہوئی اور ان کو بھی محفل کو کاندھا دینے بلایا ہے۔ امید ہے اپنی میٹنگز ختم کر کے جلد آتے ہی ہوں گے۔ :) :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے آواز دے دینا
کبھی آئسکریم منگاؤ تو
کبھی مرغی پکاؤ تو
کبھی پکنک پہ جاؤ تو
مجھے آواز دے دینا

پرس میں مال زیادہ ہو
جو شاپنگ کا ارادہ ہو
کبھی دعوت میں جانا ہو
یا کسی کو ڈنر پہ بلانا ہو
مجھے آواز دے دینا

کبھی کسی سے ہو لڑنا
تو مجھے ڈسٹرب نہ کرنا
کسی شادی میں جانا ہو
جیسے ہی اسٹارٹ کھانا ہو
مجھے آواز دے دینا

مجھے تم بھول مت جانا
سنو تم بھول مت جانا

آداب عرض ہے :)
بہت اچھے۔۔۔۔ اب یہ بتائیے ان بیتے برسوں میں کسی محفلین نے آپ آواز دی یا بس نظم سے لطف اندوز ہو کر سائیڈ پر ہو لیے۔
 
Top