خدا حافظ اردو محفل !

جاسمن

لائبریرین
کوئی بھی رکن بلاگ بنا سکتا ہے۔ اور، وہاں مختلف وزیٹرز اپنی رائے کی شراکت کر سکتے ہیں۔ آئیڈیا تو برا نہیں تاہم یہ فورم کا متبادل نہیں ہو سکتا ہے۔
فورم کا متبادل تو کچھ نہیں ہے۔
1. فیس بک
2. ایک نیا فورم بنایا جائے چاہے پچاس سو اراکین کے لیے ہی سہی۔
3. وٹزایپ گروہ
4. صرف اس مقصد کے لیے بلاگ
 
علی وقار

محفلین
فورم کا متبادل تو کچھ نہیں ہے۔
1. فیس بک
2. ایک نیا فورم بنایا جائے چاہے پچاس سو اراکین کے لیے ہی سہی۔
3. وٹزایپ گروہ
4. صرف اس مقصد کے لیے بلاگ
اردو محفل کا واقعی کوئی متبادل نہیں۔ الگ سے فورم بنانا مجھے تو مفید نہیں لگتا ہے۔ فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ کا ایشو نہیں ہے،وہ تو بن ہی جائیں گے گروپس وغیرہ۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ جو نشہ پڑ گیا تھا، جو لت گئی تھی اردو محفل کی، اس کا علاج کیا ہو گا۔
جو تو آ ہی نہیں رہے تھے، اُن کا تو ایشو نہیں۔ مسئلہ تو ہمارا ہے، اس لیے ان تین ماہ میں اردو محفل کے بغیر رہنا سیکھنے کی مشق کرنا ہو گی۔ اس سلسلے میں، میں نے ابھی سے ایسا کرنا شروع کر دیا ہے کہ ایک اور براؤزر سے لاگ آؤٹ ہو کر اردو محفل کا وزٹ کر رہا ہوں۔ جلد ہی ریڈ اونلی کا عادی ہو جاؤں گا۔

گُلِ یاسمیں آپ سنائیے؟ کہاں گم ہیں؟ آپ کی اِن پُٹ درکار ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

جی حاضر
دماغ کام نہیں کر رہا ابھی۔ خود تو یہیں ہوں بلکہ ابھی آئی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی وہ تو ہمیں پہلے ہی معلوم ہے۔ کوئی ایشو نہیں۔
ہے نا ایشو۔ پہلے صرف دماغ کا ایک حصہ کام نہیں کرتا تھا لیکن اب پورا دماغ ہی کام نہیں کر رہا۔ دکھی دکھی سا ہے۔ بھتیجے اور کزن کی وفات سے۔ بے شک ہم سب کو بھی لوٹ کر وہیں جانا ہے مگر سنبھلتے سنبھلتے وقت تو لگے گا۔ انھیں تو موت دور لے گئی مگر یہاں تو اتنے اچھے محفلین سے بچھڑوانے کا اعلان کر دیا ہے نبیل بھیا نے۔
آخر کیوں
 
اوہ، معذرت۔ میرے علم میں نہ تھا۔ آپ نے تو مزید افسردہ کر دیا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوہ، معذرت۔ میرے علم میں نہ تھا۔ آپ نے تو مزید افسردہ کر دیا ہے۔
وقار بھیا آنا ہی نہیں ہوا اتنے دن سے کہ بتا پاتے۔
محفل جیتے جی چھوٹ جائے گی۔ بہت بڑا صدمہ ہے یہ۔ بالکل گھر جیسی لگتی تھی۔ کاش کہ نبیل بھیا کا ارادہ بدل جائے۔
 
علی وقار

محفلین
وقار بھیا آنا ہی نہیں ہوا اتنے دن سے کہ بتا پاتے۔
محفل جیتے جی چھوٹ جائے گی۔ بہت بڑا صدمہ ہے یہ۔ بالکل گھر جیسی لگتی تھی۔ کاش کہ نبیل بھیا کا ارادہ بدل جائے۔
آپ کو جو ذاتی صدمات پہنچے ہیں، ان کا پڑھ کر جی اُداس ہو گیا۔

چلیے، کل بات ہوتی ہے، بشرط زندگی۔
 
زیک

مسافر
دو دہائیاں تقریباً ایک جنریشن برابر ہوتی ہیں۔ اتنے عرصہ میں کیا کیا ہو گیا۔ جب انٹرنیٹ پر اردو کا آغاز کیا تو جوانی کا دور تھا پھر اولاد ہوئی اور اب ہم empty nester ہو چکے۔ اس دوران چار گاڑیاں، تین کیمرے تبدیل کئے۔ کہاں اردو فرفر بولتے تھے اور اب محفل سے باہر اردو مہینوں نہیں بولتے سنتے۔ ان بیس سالوں میں جہاں خوب سیر سپاٹا کیا وہاں خوب کام بھی کیا۔ کئی جابز بدلیں۔ ورزش کی تو بستر مرگ پر بھی رہے۔ اور تو اور کیموتھراپی، ریڈیئشن کا بھی مزا چکھا۔ محفل پر لوگ آئے، خوب رونق لگائی، دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کی اور چل بسے یا محفل چھوڑ گئے۔ ایسے محفلین بھی آئے جنہوں نے فساد پھیلایا اور گئے یا نکالے گئے۔ یوں محفل میں یا اس سے باہر خوب گزری۔ وقت کے ساتھ تغیر لازم ہے اور محفل پچھلے کچھ عرصہ سے عالم نزع میں ہے۔ اب تو تمام طبیب بھی جواب دے چکے۔ سو اچھے انداز میں celebration of life میں حصہ لینا اور خدا حافظ کہنا ہی بہتر ہے۔
 
حماد علی

محفلین
اب یہ سوال تو واقعی بنتا ہے کہ ہماری کمیونٹی اب کدھر کو جائے گی؟ یعنی یہ جو ہم چند فعال محفلین بچ گئے ہیں کُل ملا کر۔ :)
پچاس تو ہو ہی جائیں گے ہم، میرے خیال میں۔
جہاں بھی جایا جائے، ہمیں بھی لے جایا جائے ، انچاس آپ لوگ ہیں تو پچاسواں مجھے شمار کر لیا جائے:smile-big:
 
Top