فورم کا متبادل تو کچھ نہیں ہے۔
1. فیس بک
2. ایک نیا فورم بنایا جائے چاہے پچاس سو اراکین کے لیے ہی سہی۔
3. وٹزایپ گروہ
4. صرف اس مقصد کے لیے بلاگ
اردو محفل کا واقعی کوئی متبادل نہیں۔ الگ سے فورم بنانا مجھے تو مفید نہیں لگتا ہے۔ فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ کا ایشو نہیں ہے،وہ تو بن ہی جائیں گے گروپس وغیرہ۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ جو نشہ پڑ گیا تھا، جو لت گئی تھی اردو محفل کی، اس کا علاج کیا ہو گا۔
جو تو آ ہی نہیں رہے تھے، اُن کا تو ایشو نہیں۔ مسئلہ تو ہمارا ہے، اس لیے ان تین ماہ میں اردو محفل کے بغیر رہنا سیکھنے کی مشق کرنا ہو گی۔ اس سلسلے میں، میں نے ابھی سے ایسا کرنا شروع کر دیا ہے کہ ایک اور براؤزر سے لاگ آؤٹ ہو کر اردو محفل کا وزٹ کر رہا ہوں۔ جلد ہی ریڈ اونلی کا عادی ہو جاؤں گا۔
گُلِ یاسمیں آپ سنائیے؟ کہاں گم ہیں؟ آپ کی اِن پُٹ درکار ہے۔