سیما علی

لائبریرین
زنگ آلود تالے ہو تو کوئی بات نہیں پر زنگ آلود ذہن نہ ہو۔۔دل بھی زنگ آلود ہو جاتے ہیں جس طرح تلوار کو زنگ لگ جاتا ہے اور قلوب کا صیقل ہونا بہت ضروری ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ذکر اشفاق احمد صاحب کا ہو تو ۔۔۔
ریڈیو پاکستان کی دنیا میں اشفاق احمد صاحب کا لازوال شاہ کار ’’تلقین شاہ‘‘ ہے۔’’تلقین شاہ‘‘ ریڈیو پاکستان کے آسمان پر ستارہ بن کر چمکتا رہا اور اشفاق احمد کے فن کو نکھار بخشتا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ فیچر کی کام یابی میں اشفاق احمد کی ادائیگی کا بہت عمل دخل ہے۔ جب تک تلقین شاہ کا فیچر ریڈیو پر نشر ہوتا رہتا لوگ ریڈیو سیٹ سے الگ نہیں ہوتے تھے۔
اشفاق احمد صاحب نے اپنا ریڈیو پروگرام تلقین شاہ شروع کیا۔ اس پروگرام نے انھیں شہروں اور دیہات میں بے پناہ مقبولیت بخشی۔ 40 سال پر محیط اس فیچر پروگرام کا سلسلہ ریڈیو پاکستان لاہور سے باقاعدگی سے نشر ہوتا رہا اور مرتے دم تک جاری رہا۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
ڈراموں میں میں اشفاق احمد صاحب پلاٹ سے زیادہ مکالمے پر زور دیتے تھے اور ان کے کردار طویل گفتگو کرتے تھے۔ تلقین شاہ کا پروگرام اشفاق احمد نے ٹی وی کے لیے بھی لکھا تھا۔ اس پروگرام کے کچھ حصے بھی ٹیلی کاسٹ کیے گئے لیکن ان میں بھارت اور امریکا کے بجائے اپنے ہی جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو بہت کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اسی لیے اس پروگرام کو جلد ہی بند کردیا گیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
داستان گوئی میں انکے عہد میں کوئی انکا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔۔آپ نے فن داستان گوئی کو نئی راہیں دکھائیں اور اسے اس کی معراج تک لے گئے جہاں سننے والا خود اپنے آپ کو اس داستان کا حصہ تصور کرنے لگتا تھا۔ اشفاق احمد صاحب نے فن داستان گوئی کو اپنے پیغام کے ابلاغ کا ذریعہ بنایا۔ آپ نے زندگی میں بے تکان محنت کی، اپنے آپ کے لیے اپنا جہاں خود دریافت کیا۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
خلوص و دیانت کے جذبات کی آبیاری کرنے والے انسان تھے اشفاق احمد صاحب
وہ اپنے مکالموں میں کردار کے مرتبے اور ذہنی و فکری رجحان کے مطابق زبان استعمال کرتے تھے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ثابت ہوا ہے کہ شہد انسان کے لئے اللہ تعالٰی کی عطا کردہ ایک بیش قیمت ایسی نعمت ہے جسے طب نبوی میں ایک ممتاز درجہ حاصل ہے ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
IMG-0780.png


ٹی ٹائم ہو ا کے نہیں عاطف بھیا آپکا آج رام جئ کی چائے نہیں ہماری چائے پیجیے ۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
بھرپور استقبال کیا گیا ایرانی صدر جناب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا ۔۔دونوں ملک اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
 

عظیم

محفلین
ایک مسئلہ یہ پیدا ہوا ہے کہ وقتی طور پر کچھ ٹریفک بلاک ہو گئی تھی، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
ایران دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد اسے تسلیم کیا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان آر سی ڈی کے ذریعے باہمی تعاون بڑھانے میں بھی بڑی مدد ملی۔
1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایران نے دوستی کا جو حق ادا کیا تھا، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ایران کے اس کردار نے ثابت کردیا کہ:
دوست آں باشد کہ گیرد دست دوست۔ درپریشاں حالی و درماندگی
 
Top