آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عرفان سعید

محفلین
ہاں پاکستان میں۔
اب تو روٹی کافی عرصہ سے چھوڑ دی ہے۔ بیگم کو کہا ہے کہ اپنے لیے آسانی رکھیں اور آسان چیزیں پکائیں۔ ویسے مجھے روٹی کی نسبت چاول زیادہ پسند ہیں۔
ہمارے گھر تو شادی کے بعد سے ہی کبھی نہیں بنی۔
نہیں صاحب! ہاسٹل میں رہنا کبھی نصیب نہیں ہوا۔ ۲۰۰۳ میں جاپان جانا پڑا اور اس حالت میں کہ انڈا فرائی کرنے کے علاوہ کسی چیز کی قدرت نہ تھی۔ جانے سے دو روز قبل اماں نے پلاؤ بنانا سکھایا۔ایک سال جاپانی چاول، مچھلی، نوڈل، سبزیوں کے سہارے گزرا۔روٹی پکانا پھر بھی نہ سیکھ پائے۔ یہ حالت دیکھ کر ایک دوست نے بے ساختہ کہا، "ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے، لیکن تم نے بھی اس ماں کو گھاس نہیں ڈالی"۔
ایک سال بعد شادی ہو گئی۔اللہ کے فضل سے بیگم دنیا بھر کے پکوان بنانے میں یدِ طولی رکھتیں تھیں۔ بغیر کسی مبالغے کے، بیگم کے ہاتھ کی پکی ہوئی کم از کم دو سو سے زیادہ ڈشیز کھائیں ہوں گی۔ فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ بیگم سے زیادہ مزیدار کھانا کبھی نہیں کھایا۔لیکن شومیٔ قسمت کہ صرف ایک چیز جو بیگم کو بنانی نہیں آتی تھی، وہ تھی "روٹی"۔ ہم نے بھی روٹی کا ووٹی سے نہ تقاضا کیا نہ ہی سرتاج کی محبت میں ووٹی نے اس کا ارادہ کیا۔ تب سے بغیر روٹی کے ووٹی کے ساتھ ساتھ ہانپ رہا ہوں۔ روٹی نہ کھا کر بھی وزن ہے کہ کم بخت سالوں میں بڑھتا ہی رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
ہاں پاکستان میں۔
اب تو روٹی کافی عرصہ سے چھوڑ دی ہے۔ بیگم کو کہا ہے کہ اپنے لیے آسانی رکھیں اور آسان چیزیں پکائیں۔ ویسے مجھے روٹی کی نسبت چاول زیادہ پسند ہیں۔

ہمارے گھر تو شادی کے بعد سے ہی کبھی نہیں بنی۔
Grad school کے پورے عرصہ میں روٹی نہیں کھائی۔
 

عرفان سعید

محفلین
البتہ بریڈ بیک کر لیتا ہوں
بریڈ کا شعبہ ایسا رہا ہے کہ اس پر کبھی توجہ نہیں دی۔ اگرچہ کیک گھر میں بیک کرتے رہتے ہیں۔
میں جرمنی بھی رہا اور سفر کی وجہ سے دوسرے ملکوں بھی جانا ہوا، لیکن فن لینڈ کی بریڈ کا واقعی جواب نہیں۔ بہت اعلی کوالٹی اور بہت ورائٹی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں پاکستان میں۔
اب تو روٹی کافی عرصہ سے چھوڑ دی ہے۔ بیگم کو کہا ہے کہ اپنے لیے آسانی رکھیں اور آسان چیزیں پکائیں۔ ویسے مجھے روٹی کی نسبت چاول زیادہ پسند ہیں۔
اور ہم آٹا گوندھ آئے۔ گھر کی میتھی اور مرچیں۔
چاول سادہ ابلے ہوئے؟؟؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر بُرش کرنا ہوتا تو کیا ہوتا :)
معلوم نہیں۔۔۔ شاید سیکھ گئے ہوتے۔
شروع میں تو کھانا بھی پیچھے پیچھے جا کر کھلانا ہوتا تھا خود۔ لیکن اب اکثر باہر بھی جانا ہوتا ہے تو انھیں عادت ڈالی ہے خود سے کھانے کی۔
خود لے کر کھا لیتے ہیں۔ اور اپنے ٹائم پر جا کر اپنے بکس میں سو جاتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top