مبارکباد محب بھیا کو دیں مبارکباد!!!!

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم اردو محفل!

ہماری لائبریری کو دھکا لگانے والے، میرا مطلب چلانے والے محترم محب علوی بھیا کو اللہ پاک نے اپنی نعمت سے نوازا ہے۔۔۔۔ بروز منگل محب بھیا کے گھر ایک ننھے شہزادے کی آمد ہوئی ہے۔۔۔ اللہ پاک ننھے شہزادے کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے نوازے۔۔۔ آمین:):):)

آپ سب بھی محب بھیا کو مبارکباد دیجیے اور ننھے شہزادے کو اپنی دعاؤں میں خوش آم دید کہیے۔۔۔۔:)

محب علوی بھیا اب مبارکی کی مٹھائی تو کہاں بھیجتے پھریں گے آپ میں نے آسان طریقہ نکالا ہے ۔۔۔ایسا کریں میرے 10 صفحات آپ لکھ دیں میں اس پر بھی خوش ہو جاؤں گی۔۔۔:love:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وعلیکم السلام
بہت خوشی کی خبر سنائی آپ نے۔
ماشا اللہ۔
اللہ پاک شہزادے کو صھت و تندرستی اور خیر و عافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائیں۔ اور دین و دنیا کی تمام نعمتیں اس کو نصیب ہوں۔
والدین کو بچے کی تمام خوشیاں دیکھنی نصیب ہوں۔ آمین۔

مٹھائی تو بنتی ہے۔
ہمارے لئے رس گلے پارسل کر دیجئے گا محب بھیا۔۔۔
بہت بہت مبارک ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو محب۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ برخوردار کو صحت و تندرستی اور خیر و عافیت والی لمبی زندگی عطا فرمائیں۔ اور والدین کے لیے باعث راحت و برکت ہو۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم پھر سے آ گئے۔۔۔ کچھ پوچھنا تھا

کیا اب بھی وہ آتے ہیں میں لوری دیواں لعل نوں، نِکّےے جئے بال نوں کرنے والے
مٹھائی نہیں آ ئی ابھی تک۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم پھر سے آ گئے۔۔۔ کچھ پوچھنا تھا

کیا اب بھی وہ آتے ہیں میں لوری دیواں لعل نوں، نِکّےے جئے بال نوں کرنے والے
مٹھائی نہیں آ ئی ابھی تک۔۔
لیکن ننھے شہزادے کی شرط ہے کہ جب پھپھو منہ دکھائی دیں گی تو ہی مٹھائی کھائیں گی :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
بہت بہت مبارک شہزادے کی آمد پر اللّہ اپنی امان میں رکھے بہت ڈھیر ساری دعائیں اور پیار پروردگار والد ین کا سایہ سلامت رکھے !!آمین
 
Top