رات، کے-الیکٹرک اور چاند

شمشاد

لائبریرین
چندا توری چاندنی میں جیا جلا جائے رے

اب یہ الگ بات ہے کہ جیا اصل میں کے الیکٹرکی کی حرکتوں کی وجہ جل رہا ہے۔
 
شکر ہے چاند کا کنٹرول کے الیکٹرک کے ہاتھ میں نہیں ، وگرنہ وہ اسے بھی بھجا دیتے :)
شکر ہے چاند پاکستان میں نہیں رہتا ورنہ اسے بھی ویگو ڈالے میں ڈال کر گل کیا جاسکتا تھا!!!

دل سے پیہم خیال کہتا ہے
اتنی شیریں ہے زندگی اس پل
ظلم کا زہر گھولنے والے
کامراں ہو سکیں گے آج نہ کل
جلوہ گاہ وصال کی شمعیں
وہ بجھا بھی چکے اگر تو کیا
چاند کو گل کریں تو ہم جانیں
فیض
 

صابرہ امین

لائبریرین
شکر ہے چاند پاکستان میں نہیں رہتا ورنہ اسے بھی ویگو ڈالے میں ڈال کر گل کیا جاسکتا تھا!!!

دل سے پیہم خیال کہتا ہے
اتنی شیریں ہے زندگی اس پل
ظلم کا زہر گھولنے والے
کامراں ہو سکیں گے آج نہ کل
جلوہ گاہ وصال کی شمعیں
وہ بجھا بھی چکے اگر تو کیا
چاند کو گل کریں تو ہم جانیں
فیض
واہ واہ ۔۔ برمحل ، بہت خوب ۔ ۔ :)
 

سیما علی

لائبریرین
شکر ہے چاند پاکستان میں نہیں رہتا ورنہ اسے بھی ویگو ڈالے میں ڈال کر گل کیا جاسکتا تھا!!!

دل سے پیہم خیال کہتا ہے
اتنی شیریں ہے زندگی اس پل
ظلم کا زہر گھولنے والے
کامراں ہو سکیں گے آج نہ کل
جلوہ گاہ وصال کی شمعیں
وہ بجھا بھی چکے اگر تو کیا
چاند کو گل کریں تو ہم جانیں
فیض
بھیا بہت عمدہ ۔۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس سے کیا مراد ہے بھئی ؟
بہت اچھی طرح بتاسکتے ہیں۔
Egh9AnnWoAMgWEC
 
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر

حبیب جالب صاحب سے معذرت کے ساتھ

یہ شہر ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر

کے الیکٹرک کا شکریہ کہ انھوں نے اس روشنی کے شہر کو اندھیرے کے شہر میں تبدیل کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
 
Top