ملالہ تم کہاں ہو؟کشمیریوں پر بھارتی مظالم پہ خاموش کیوں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آصف اثر

معطل
یہ بات مجھے معلوم نہیں تھی۔
یہاں سے ابتدائی تعلیم شروع کرلیجیے۔ بغیر سمجھے تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔
آج کل سبق کو ریوائز تو نہیں کررہے؟
اس طرح تو گردان پکی کی جاتی ہے، بحث نہیں کی جاتی۔

یہودی؟ ٹھیک ہے صاحب۔ لگے رہو۔
اپنی بھی کچھ سنائیں حضرت۔ آپ خود کب تک مغالطے پر مغالطے میں لگے رہیں گے؟
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
جسکی لاٹھی اس کی بھینس۔
جس کے پاس طاقت ہے وہی حق پر ہے۔ یہی قدیم اصول ہے۔
جب خود ہی لاٹھی بھینس کے فلسفے کو تسلیم کررہے ہیں تو اور کیا ثابت کرنا رہ گیا؟

بچیوں کی تعلیم کیلئے کام کرتی تھی ایسے وقت میں جب طالبان اسکولوں کو اڑا رہے تھے۔ اسی لیے طالبان نے اسے گولی ماری۔
ملالہ اور اس کا باپ مل کر گھر میں بچیوں کا سکول چلاتے تھے۔ طالبان ان کو دھمکیاں دیتے لیکن ملالہ ڈٹی رہی اسلئے گولی مار دی گئی۔
اتنی گولیاں تو ملالہ کو نہیں لگی، جتنی آپ نے چلادی۔:)

پاکستان وہ بدنصیب ملک ہے جہاں آج بھی کروڑوں بچے اور بچیاں سکولوں سے باہر ہیں۔ جبکہ دوسری طرف طالبان نے سوات قبضہ کے بعد کئی سو سکول دھماکے سے اس لئے اڑا دیے تھے کہ بچیوں کی تعلیم خلاف شریعت ہے۔ ان کے خلاف جو کھڑا ہوا وہ مار دیا گیا۔ آج ملالہ بھی ہم میں موجود نہ ہوتی اگر یہ سازشی یہودی اس کی بروقت جان نہ بچاتے۔
اس جھوٹ کا کوئی سر پیر بھی ہے؟

ملالہ طالبان کے سوات قبضہ کے بعد سے مقامی ٹی وی چینلز پر رپورٹنگ کر رہی ہے۔ اور یہاں طالبان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ملالہ یہودیوں کی کٹھ پتلی ہے۔
رپورٹنگ یا پری ریکارڈنگ؟

آصف اثر یہ پشتو میں یہودیوں کی ایجنٹ طالبان کے خلاف بات کیوں کر رہی ہے؟
یہودی مہرہ یہودی ایجنٹوں کے خلاف کیا بات کرےگی جاسم۔ آپ بھی حد کردیتے ہو۔
 
آصف اثر

معطل
یعنی اچھے دہشت گرد یا برے دہشت گرد؟
ہماری نظر میں دونوں ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔ یاد ہے ٹی ٹی پی سوات کا سربراہ ملا ریڈیو سوات سے بھاگا تو افغانستان جاکر افغانی طالبان کا سربراہ بن گیا۔
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب اس کے لیے تو پہلے دہشت گردی کی تعریف طے کرنا ہوگی۔ ورنہ یہاں ایرانی دہشت گردوں کے بڑے بڑے سپورٹر بیٹھے ہیں۔ کیا آپ اس بات کو تسلیم کریں گے؟

دونوں۔
خیال رہے کہ جنگ میں بھی زیادتی کرنے کی اجازت نہیں۔ عوام الناس کو خودکش دھماکوں کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں۔ عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو مارنے کی بھی اجازت نہیں۔ یہ امریکنوں سے لڑنا چاہتے ہیں تو شوق سے لڑیں، عام افغانیوں کو نشانہ نہ بنائیں، نہ ہی عام پاکستانیوں کو خودکش دھماکوں میں اڑائیں۔
حضرت کیا اس کا کوئی ثبوت بھی ہے؟

چونکہ ملالہ (یا اس کے والد) نے طالبان کے سوات پر قبضے کے دوران بی بی سی پر گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھی تھی، ہم نے اسے اس جرم پر معاف نہیں کیا۔
‭BBC Urdu‬ - ‮آپ کی آواز‬ - ‮گل مکئی کی ڈائری‬
گل مکئی کے نام سے بالفرض اگر ملالہ ہی نے ڈائری لکھی تھی تو اس میں بیان کردہ واقعات کی حیثیت اسی طرح ہے جس طرح آج اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ چلایا جارہاہے۔ اگر یہ کھیل سمجھ آگیا تو ڈائری میں لکھے ”تاثرات“ کی سمجھ بھی بخوبی آسکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اس جھوٹ کا کوئی سر پیر بھی ہے؟
کیا جھوٹ ہے ذرا وضاحت کریں؟ کیا طالبان نے بچیوں کے اسکول تباہ نہیں کئے؟ کیا ملالہ پر گولی طالبان نے نہیں چلائی؟ کیا ملالہ کا علاج مغربی ہسپتال میں نہیں ہوا؟ اگر یہ سب جھوٹ ہے تو ملالہ کی یہودیوں کا مہرہ ہونے والی بات کیسے سچ ثابت ہوگی؟
 
جاسم محمد

محفلین
یہودی مہرہ یہودی ایجنٹوں کے خلاف کیا بات کرےگی
اگر ملالہ کا اسکول یہودیوں نے تباہ کیا یا اس کو گولی یہودیوں نے ماری یا اسکو یہودی اپنے جہاز میں بٹھا کر ایمرجنسی علاج کی غرض سے مغرب لے گئے تو یقیناً ملالہ یہودیوں کا مہرہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ملالہ اتنی اہم شخصیت نہیں کہ اتنے صفحات اس کو لے کر بھرے جائیں۔
ملالہ دوسری پاکستانی نژاد یہودی ایجنٹ ہے جسے طالبان مخالف خدمات پر ناروے کے یہودیوں نے نوبیل انعام سے نوازا۔ پہلے والا قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام بھی یہودیوں کا ایجنٹ تھا۔ طالبان اور دیگر شریعت پسند جہادیوں کے علاوہ باقی سب کے سب یہودیوں کے مہرے ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
یہاں سے ابتدائی تعلیم شروع کرلیجیے۔ بغیر سمجھے تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔
یہ بھی عین ممکن ہے کہ یہ معاملہ تعلیم کو یہاں سے شروع کرنے کا نہیں بلکہ یہاں سے، یا یہاں سے، یا پھر شاید یہاں سے شروع کرنے کا ہو۔

آج کل سبق کو ریوائز تو نہیں کررہے؟
اس طرح تو گردان پکی کی جاتی ہے، بحث نہیں کی جاتی۔
اس طرح کی کج بحثی اور طنز سے صرف دل کی تسلی تو ہو سکتی ہے۔ کچھ ثابت نہیں ہوتا۔
ایک جگہ ایک جانا مانا منطقی مغالطہ واضح نظر آ رہا ہے، اگر اس کی نشاندہی کیے جانے پر آپ کو اعتراض ہے تو پھر گفتگو میں ان مغالطوں کا سہارا ہی نہ لیں۔ سمپل۔

اپنی بھی کچھ سنائیں حضرت۔ آپ خود کب تک مغالطے پر مغالطے میں لگے رہیں گے؟
ایک پاکستانی مسلمان کو یہودی کہے جانے پر حیرت کا اظہار تو کیا ہے۔ اور کچھ کہنے کا کام تو ان کا ہے جو ایسا دعویٰ کر رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک پاکستانی مسلمان کو یہودی کہے جانے پر حیرت کا اظہار تو کیا ہے۔ اور کچھ کہنے کا کام تو ان کا ہے جو ایسا دعویٰ کر رہے ہیں۔
یہ دراصل فیشسٹ سوچ کی عکاس ہے۔ جو کوئی بھی ان کے شدید نظریات کی مخالفت کرے وہ یہودیوں، قادیانیوں اور خونی لبرلز کا مہرہ بنا دیا جاتا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
یہ بھی عین ممکن ہے کہ یہ معاملہ تعلیم کو یہاں سے شروع کرنے کا نہیں بلکہ یہاں سے، یا یہاں سے، یا پھر شاید یہاں سے شروع کرنے کا ہو۔
یہ تو بس ملالہ کے ضمن میں اصل کھیل سمجھانا چاہ رہا تھا۔ یقینا آپ کو اپنے روابط پڑھ لینے چاہیے۔

اس طرح کی کج بحثی اور طنز سے صرف دل کی تسلی تو ہو سکتی ہے۔ کچھ ثابت نہیں ہوتا۔
ایک جگہ ایک جانا مانا منطقی مغالطہ واضح نظر آ رہا ہے، اگر اس کی نشاندہی کیے جانے پر آپ کو اعتراض ہے تو پھر گفتگو میں ان مغالطوں کا سہارا ہی نہ لیں۔ سمپل۔
سمجھنے میں کمزوری کی جانب اشارہ کررہا تھا۔ آپ کسی اور جانب لے گئے۔

ایک پاکستانی مسلمان کو یہودی کہے جانے پر حیرت کا اظہار تو کیا ہے۔ اور کچھ کہنے کا کام تو ان کا ہے جو ایسا دعویٰ کر رہے ہیں۔
محبوب کو چاند کہنا تو سُنا ہوگا؟
یا زیادہ بہتر ”دقیانوس“ کی اصطلاح ہوگی۔
 
سید عمران

محفلین
دونوں۔

خیال رہے کہ جنگ میں بھی زیادتی کرنے کی اجازت نہیں۔ عوام الناس کو خودکش دھماکوں کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں۔ عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو مارنے کی بھی اجازت نہیں۔ یہ امریکنوں سے لڑنا چاہتے ہیں تو شوق سے لڑیں، عام افغانیوں کو نشانہ نہ بنائیں، نہ ہی عام پاکستانیوں کو خودکش دھماکوں میں اڑائیں۔
یہ کام افغانی طالبان کرتے ہیں یا ٹی ٹی پی کرتی تھی؟؟؟
کیا آپ ٹی ٹی پی کی اصلیت سے واقف ہیں؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
یہ دراصل فیشسٹ سوچ کی عکاس ہے۔ جو کوئی بھی ان کے شدید نظریات کی مخالفت کرے وہ یہودیوں، قادیانیوں اور خونی لبرلز کا مہرہ بنا دیا جاتا ہے۔
ہم مہرہ نہیں بناتے۔۔۔
مہرہ وہ خود بنتے ہیں۔۔۔
جب وہ مہرہ بن جاتے ہیں تب ہم بتاتے ہیں کہ یہ مہرہ ہے مہرہ!!!
 
سید عمران

محفلین
اب تک کسی نے ملالہ کے کارناموں کی فہرست جاری نہیں کی۔۔۔
طالبان کے مظالم تو بتائے لیکن امریکہ کے مظالم کے بارے میں ایک لفظ بھی نہ کہا۔۔۔
یہ طالبان کون تھے اس پر بھی بات ہوگی لیکن فی الحال براؤنیز کی فکر پر بات کرتے ہیں کہ طالبان نے معصوم شہری مارے اس کا تو انہوں نے پرچار کیا۔۔۔
لیکن امریکہ نے ڈرونز حملوں میں جو گھر بیٹھے بے شمار شہری ہلاک کیے اس کا ذکر کرتے ہوئے زبان پر موچ آرہی ہے۔۔۔
طالبان ماریں تو ظلم، امریکہ مارے تو جائز!!!
منافقت کا نصاب پڑھ کر محبتوں کی کتاب لکھنا
بہت کٹھن ہے خزاں کے ماتھے پہ داستان گلاب لکھنا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top