ملالہ تم کہاں ہو؟کشمیریوں پر بھارتی مظالم پہ خاموش کیوں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد سعد

محفلین
یہودی ہونے اور یہودیوں کا ایجنٹ ہونے میں فرق ہوتا ہے۔۔۔
ویسے انسان اسی چیز کو پسند کرتا ہے جس سے دلی رغبت ہو!!!
اوہ معذرت۔ میں سمجھا کہ جب آپ یہودی کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہودی ہی ہوتا ہے۔
یہودیوں سے متعلق یہ بات غلط ہے!!!
اس طرح تو کافی کنفیوژن ہو جائے گی کہ جب آپ رغبت کہتے ہیں تو کیا اس کا مطلب بھی رغبت ہوتا ہے یا نہیں۔
 
سید عمران

محفلین
چونکہ ملالہ (یا اس کے والد) نے طالبان کے سوات پر قبضے کے دوران بی بی سی پر گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھی تھی، ہم نے اسے اس جرم پر معاف نہیں کیا۔

‭BBC Urdu‬ - ‮آپ کی آواز‬ - ‮گل مکئی کی ڈائری‬
سر، بی بی سی کا حوالہ۔۔۔
یعنی ان کی کہانی ان کی زبانی!!!
 
محمد سعد

محفلین
اب تک کسی نے ملالہ کے کارناموں کی فہرست جاری نہیں کی۔۔۔
طالبان کے مظالم تو بتائے لیکن امریکہ کے مظالم کے بارے میں ایک لفظ بھی نہ کہا۔۔۔
یہ طالبان کون تھے اس پر بھی بات ہوگی لیکن فی الحال براؤنیز کی فکر پر بات کرتے ہیں کہ طالبان نے معصوم شہری مارے اس کا تو انہوں نے پرچار کیا۔۔۔
لیکن امریکہ نے ڈرونز حملوں میں جو گھر بیٹھے بے شمار شہری ہلاک کیے اس کا ذکر کرتے ہوئے زبان پر موچ آرہی ہے۔۔۔
طالبان ماریں تو ظلم، امریکہ مارے تو جائز!!!
منافقت کا نصاب پڑھ کر محبتوں کی کتاب لکھنا
بہت کٹھن ہے خزاں کے ماتھے پہ داستان گلاب لکھنا
آپ نے باتیں تو بہت اچھی کی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی اس دعوے کے حق میں دلیل نہیں بن پاتی کہ ملالہ ایک یہودی ایجنٹ یا عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے۔
براہ مہربانی مختلف چیزوں میں فرق کرنا سیکھیں۔
اگر یہاں امریکہ کے ڈرون حملے موضوع ہوتے تو صورت حال مختلف ہوتی۔ لیکن یہاں موضوع ملالہ یوسفزئی ہے جس کا امریکی ڈرون پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپ ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جیسے آپ سے اختلاف رکھنے والے لوگ، امریکی ڈرون حملوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ جبکہ یہاں اس موضوع کا ذکر ہی آپ خود پہلی بار کر رہے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
آپ اشارے کنائیے سمجھنے کی استعداد سے محروم معلوم ہوتے ہیں۔۔۔
ہماری اس بات کا مطلب
یہودیوں سے متعلق یہ بات غلط ہے!!!
اس سے پچھلے مراسلے سے جوڑیں جس کا ہم نے اقتباس لیا ہے
ملالہ کسی کو کچھ بھی owe نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کو جوابدہ ہے۔ اسکی زندگی اسکی مرضی کہنا چاہے سو بسم اللہ نہیں کہنا چاہتی سوا سو بسم اللہ۔۔
یعنی ملالہ کسی کو جوابد دہ نہیں۔۔۔
اس پر ہم نے کہا کہ یہودیوں سے متعلق یہ بات غلط ہے۔۔۔
یعنی یہودیوں کو تو اس کا باپ بھی جوابدہ ہے۔۔۔
ہوسکتا ہے عقل شریف میں بات آگئی ہوگی۔۔۔
ویسے تعجب ہے بغیر عقل کے نقل کرنے پر!!!
 
سید عمران

محفلین
آپ نے باتیں تو بہت اچھی کی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی اس دعوے کے حق میں دلیل نہیں بن پاتی کہ ملالہ ایک یہودی ایجنٹ یا عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے۔
خورشید آمد دلیل آفتاب۔۔۔
روشن چمکدار سورج تو سر پر چمک رہا ہے۔۔۔
 
محمد سعد

محفلین
آپ اشارے کنائیے سمجھنے کی استعداد سے محروم معلوم ہوتے ہیں۔۔۔
ہماری اس بات کا مطلب

اس سے پچھلے مراسلے سے جوڑیں جس کا ہم نے اقتباس لیا ہے

یعنی ملالہ کسی کو جوابد دہ نہیں۔۔۔
اس پر ہم نے کہا کہ یہودیوں سے متعلق یہ بات غلط ہے۔۔۔
یعنی یہودیوں کو تو اس کا باپ بھی جوابدہ ہے۔۔۔
ہوسکتا ہے عقل شریف میں بات آگئی ہوگی۔۔۔
ویسے تعجب ہے بغیر عقل کے نقل کرنے پر!!!
یہودیوں کو نہ وہ جوابدہ ہے، نہ اس کا باپ، اور نہ ہی پاکستان کا کوئی اور شہری۔ آپ کی بات، دانستہ ایک مبہم جملہ استعمال کر کے، بعد میں اس کے معانی نظر آنے والے معنی سے مختلف ہونے کا دعویٰ کر کے بھی، بدستور غلط ہی ہے۔
 
معذرت۔۔۔
بے وقوف کسی اور کو بنائیں!!!
 
محمد سعد

محفلین
خورشید آمد دلیل آفتاب۔۔۔
روشن چمکدار سورج تو سر پر چمک رہا ہے۔۔۔
اس کے باوجود کوئی نہ مانے تو یا تو عقل سے پیدل کہیں گے یا منافق۔۔۔
اور یا منافقوں کا ایجنٹ!!!
اگر آپ کی دلیل اتنی ہی روشن ہے تو آپ کو اسے ثابت کرنے میں اتنی دشواری نہیں ہونی چاہیے جتنی یہاں ہوتی نظر آ رہی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
آپ نے باتیں تو بہت اچھی کی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی اس دعوے کے حق میں دلیل نہیں بن پاتی کہ ملالہ ایک یہودی ایجنٹ یا عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے۔
براہ مہربانی مختلف چیزوں میں فرق کرنا سیکھیں۔
اگر یہاں امریکہ کے ڈرون حملے موضوع ہوتے تو صورت حال مختلف ہوتی۔ لیکن یہاں موضوع ملالہ یوسفزئی ہے جس کا امریکی ڈرون پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپ ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جیسے آپ سے اختلاف رکھنے والے لوگ، امریکی ڈرون حملوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ جبکہ یہاں اس موضوع کا ذکر ہی آپ خود پہلی بار کر رہے ہیں۔
یہ دیوار چین ہے، سر ٹکرانا چھوڑ دو :D
 
جاسم محمد

محفلین
اب تک کسی نے ملالہ کے کارناموں کی فہرست جاری نہیں کی۔۔۔
اس قاتلانہ حملے کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی طور پر ملالہ کی حمایت میں اچانک اضافہ ہوا۔ ڈوئچے ویلے نے جنوری 2013ء میں ملالہ کے بارے لکھا کہ وہ دنیا کی مشہور ترین کم عمر بچی بن گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی تعلیم کے نمائندے گورڈن براؤن نے اقوامِ متحدہ کی ایک پٹیشن بنام "میں ملالہ ہوں" جاری کی اور مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے تمام بچوں کو 2015ء کے اواخر تک اسکول بھیجا جائے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں پہلی بار تعلیم کے حق کا بل منظور ہوا۔ 29 اپریل 2013ء کو ملالہ کو ٹائم میگزین کے اولین صفحے پر جگہ ملی اور اسے دنیا کے 100 با اثر ترین افراد میں سے ایک گردانا گیا۔ ملالہ پاکستان کے پہلے یوتھ پیس پرائز کی وصول کنندہ ہے۔
12 جولائی 2013ء کو ملالہ نے اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں تعلیم تک رسائی دی جائے۔ ستمبر 2013ء میں ملالہ نے برمنگہم کی لائبریری کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ملالہ کو 2013ء کا سخاروو انعام بھی ملا۔ 16 اکتوبر 2013ء کو حکومتِ کینیڈا نے اعلان کیا کہ کینیڈا کی پارلیمان ملالہ کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دینے کے بارے بحث کر رہی ہے۔ فروری 2014ء کو سوئیڈن میں ملالہ کو ورلڈ چلڈرن پرائز کے لیے نامزد کیا گیا۔ 15 مئی 2014ء کو ملالہ کو یونیورسٹی آف کنگز کالج، ہیلی فیکس کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ دی گئی۔
10 اکتوبر 2014ء کو ملالہ کو بچوں اور کم عمر افراد کی آزادی اور تمام بچوں کو تعلیم کے حق کے بارے جدوجہد کرنے پر 2014ء کے نوبل امن انعام دیا گیا جس میں ان کے ساتھ انڈیا کے کیلاش ستیارتھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبد السلام کو 1979ء میں طبعیات کے نوبل انعام کے بعد ملالہ نوبل انعام پانے والی دوسری پاکستانی بن گئی ہے۔
 
یہ تو ایجینٹی کا معاوضہ بتادیا۔۔۔
وہ کارنامے کہاں ہیں جن کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
تعلیم حاصل کرنے اور اپنے خلاف بات کرنے کی وجہ سے کم سن بچوں پر قاتلانہ حملے امریکہ بہادر بھی نہیں کرتا۔ یہ کام صرف طالبان ہی کرسکتے ہیں۔
اچھا جی۔۔۔
یعنی وہ بے شمار کم سن بچے جو ڈرون حملوں میں گھر بیٹھے لاشیں بن گئے وہ کچھ نہیں۔۔۔
ایجینٹی کا حق ادا کردیا!!!
 
جاسم محمد

محفلین
آپ نے باتیں تو بہت اچھی کی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی اس دعوے کے حق میں دلیل نہیں بن پاتی کہ ملالہ ایک یہودی ایجنٹ یا عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے۔
ملالہ کو یہودی ایجنٹ وہی مذہبی لوگ کہہ رہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ایبٹ آباد میں امریکیوں نے اسامہ بن لادن کو نہیں مارا۔
After Yousafzai was shot, she went to the United Kingdom to recuperate, but back home she was labeled by conservatives and traditional Muslims as an “American agent,” a “traitor” and “CIA/Jewish” child
"People love conspiracy theories," said Muhammad Asif, an 11th-grader at Government College, a public school in Lahore. “Those who say that Osama bin Laden was never found by U.S. (Navy) SEALs in Abbottabad are the ones who alleged that Malala was never shot in the head. I feel we thrive on hate and conspiracy​
زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ملالہ سے نفرت میں اضافہ نوبیل انعام ملنے کے بعد ہوا۔
The conspiracy theories became stronger after Yousafzai became the youngest person to win a Nobel Prize in 2014 and joined other Peace Prize laureates Mother Teresa, Martin Luther King Jr. and Nelson Mandela
“From age 12 to 14, Malala was our heroine. She was recognized by our society,” said Fouzia Saeed, a social activist based in Islamabad. “Malala represented the progressive side of Pakistani society, but everything changed when the West lapped her up individually and not as a representative of our country. The hatred for the West transcended into hatred for Malala
Pakistan’s first Nobel laureate, physicist Abdus Salam, a member of the minority Ahmadiyya Muslim sect, was never acknowledged in his lifetime or after his death because of his faith. Many Pakistanis refer to his achievements today as infidel’s work​
Malala Yousafzai is adored around the world, but many in Pakistan have come to hate her
جس طرح ان شدید مذہبی لوگوں نے ڈاکٹر عبدالسلام کے خلاف سازشی نظریات گھڑ کر آج تک انہیں قبول نہیں کیا۔ بالکل ویسے ہی ملالہ کو بھی دھتکار دیا۔
اب تو شاید یہ پاکستانی معاشرہ کا معمول بن چکا ہے۔ پوری دنیا ایک طرف ہوتی ہے اور پاکستانی ضدی بچوں کی طرح سازشی نظریات پر اندھا یقین کرکے دوسری طرف کھڑے ہوتے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
جس طرح ان شدید مذہبی لوگوں نے ڈاکٹر عبدالسلام کے خلاف سازشی نظریات گھڑ کر آج تک ان کو قبول نہیں کیا۔ بالکل وہی تاریخ ملالہ کے ساتھ دہرائی گئی۔
خود موصوف کی سازشوں کا پردہ آپ چاک کریں گے یا کوئی اور آکر یہ کارنامہ سر انجام دے؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top