گائے کی حفاظت کے لیے انسانوں پر حملے

عثمان

محفلین
جی پابندی تو ہے لیکن عمل ہر جگہ نہیں ہوتا۔ بعض ہندو بھائیوں کے لیے گائے مقدس ہے ان کا احترام کرتے ہوئے ہم خود پرہیز کرتے ہیں۔
عجیب احترام ہے۔ ہر شخص کو اپنے مذہبی عقائد سے غرض ہونی چاہیے نا کہ دوسروں کے۔
 
سروش

محفلین
جس ملک میں آپ رہتے ہیں وہاں کے قوانین کا احترام کرنا چاہیئے ، گائے کھانا کوئی فرض تو ہے نہیں ۔ اگر قانون اجازت نہیں دیتا تو اسکو ترک کردیں ۔
اسکی آڑ میں مذہبی شدت پسندی کو کسی طور پر درست قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ شدت پسندی چاہے کسی بھی مذہبی غیر مذہبی گروہ کی طرف سے ہو قابل مذمت ہے ۔
 
میر انیس

لائبریرین
اسکا مطلب ہے قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ نے بہت پہلے جو ایک بات نہرو کے جواب میں کہی تھی وہ سو فیصد صحیح تھی کہ جب نہرو نے کہا تھا کہ ہندوستان میں مسلمان اور ہندو ایک ہی قوم ہیں تو آپ نے فرمایا کہ آپ ہندو گاََئِے کو پوجتے ہیں جبکہ ہم گائے کو کھاتے ہیں ہم دو الگ الگ قوموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اسوقت یہ دلیل اتنی مضبوط نہیں لگ رہی تھی جتنی آج لگ رہی ہے
 
میر انیس

لائبریرین
ایسا نہیں ہے۔ البتہ اس بات سے اتفاق کر سکتا ہوں کہ پاکستان سے زیادہ انڈیا مسلمانوں کے لیے محفوظ ہے۔
یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ آپ کشمیر کو انڈیا کا حصہ نہیں سمجھتے ورنہ کشمیر میں تو اتنا ظلم مسلمانوں پر ہورہا ہے کہ شاید اسرائیل نے بھی فلسطینیوں پر نہ کیا ہوگا۔اور پاکستان سے زیادہ مسلمانوں کیلئے محفوظ وطن اور کونسا ہوگا کہ ۹۸ فیصد مسلمان ہی ہیں اور سب یہاں اللہ کا شکر ہے محفوظ ہیں یہ الگ بات ہے کہ انڈیا اور اسرائیل کو یہ بات پسند نہیں آتی اور باہمی گٹھ جوڑ سے کلبھوشن یادیو جیسے لوگوں کو بھیج کر دہشت گردی کروائی جاتی ہے
 
میر انیس

لائبریرین
سیکولر ہونے کے دیویدار ملک میں ایسے قوانین ہونے ہی نہیں چاہیئں۔ اگر ہندوازم کو دیکھتے ہوئَے قوانین بناے گئے ہیں اور مسلمانوں کا خیال نہیں رکھا گیا تو پھر یہ سیکولر تو نہیں رہا ہندو دیش بن گیا
 
محمدظہیر

محفلین
کن ریاستوں میں پابندی نہیں ہے؟
800px-Status_of_cow_slaughter_in_India.png
 
محمدظہیر

محفلین
عجیب احترام ہے۔ ہر شخص کو اپنے مذہبی عقائد سے غرض ہونی چاہیے نا کہ دوسروں کے۔
عثمان بھائی ہندوستان میں مختلف مذاہب کے لوگ ہیں، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام اور برداشت کرنے کی وجہ سے ہی ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔
 
عثمان بھائی ہندوستان میں مختلف مذاہب کے لوگ ہیں، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام اور برداشت کرنے کی وجہ سے ہی ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

اقلیت تو برداشت ہی کرے گی
مگر ہندو اکثریت اب برداشت نہیں کررہی۔ یہ لوگ آپ سے باہر ہی ہونگے ۔ یہ ہمیں پہلے ہی پتہ تھا۔ پاکستان کی برکت سے 20 کروڑ جمع 21 کروڑ مسلم ان ہندوؤں کی بدتمیزیوں سے محفوظ ہیں الحمدللہ
 
غلط فہمی دور کروں کہ آپ کے ملک کی برکت سے یہاں کے مسلمانوں کی امیج خراب ہورہی ہے ۔ یہاں کہ ہندوؤں میں قوت برداشت اور سمجھ داری ہے تبھی یہاں اقلیت وجود میں ہے ۔جب کہ پاس کےمسلم ملک سے غیر مسلموں کا بالکل صفایا ہی کر دیا گیا ہے۔
 
یہ کس نے کہہ دیا
پاکستان میں ہر قسم کی مذہبی آزادی ہے
Hindu community celebrating Holi across Pakistan | SAMAA TV
 
Top