مبارکباد یوم پاکستان مبارک

تانیہ

محفلین

یوم پاکستان مبارک

yome-pak.png

اردو محفل کے تمام پیارے ساتھیوں کو یوم پاکستان مبارک


image006.jpg

ہم تو نکلے تھے ہاتھوں پہ سورج لئے
رات کیوں ہو گئی
ہم بھی سوچیں ذرا‘ تم بھی سوچو ذرا


pakistan_day.jpg

کوئی چراغ بجھے یا جلے مولا
مرے وطن کی فصیلوں میں روشنی رکھنا


اللہ تعالی میرے پاک وطن کو ہمیشہ سلامت رکھنا اور اسکے دشمنون کو ہمیشہ زیر کرنا۔۔۔آمین


اے وطن کیوں نا میں تجھ سے پیار کروں
کہ تیرے ہونے سے میرا ہونا ہے
 

متلاشی

محفلین
کیسی مبارکیں ؟
یہ دن تو ہمارے لئے سوچ بچار کا دن ہے ۔۔۔!یہ دن تو ہمارے لئے تجدیدِ عہد کا دن ہے ۔۔۔! کہ ہم نے جس مقصد کے لئے یہ ملک بنایا تھا کیا ہم نے وہ مقصد حاصل کر لیا۔۔۔۔؟ اگر نہیں کیا اور یقینا نہیں کیا تو پھر آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہمیں اس پاکستان کو ’’حقیقی پاکستان‘‘ بنانا ہے ۔۔۔! اور ایک دفعہ پھر یہ نعرہ لگانا ہے کہ پاکستان کا مطلب کیا ؟ ۔۔۔۔ لاالہ الا اللہ۔۔۔!

کسی زمانے میں 14 اگست کو یہ نظم لکھی تھی ۔۔۔!


تم ہی کھولو ذرا لب، آزادی ہے کہاں اب؟​
تم کو کیسے کہوں پھر؟ میں آزادی مبارک!​
یہ تہذیب وثقافت، کس کی ہے یہ عنایت​
چاہے فکر و عمل ہو، یا ہو رسم و روایت​
یہ غیروں کی غلامی ، یہ اپنوں سے بغاوت​
تو نے سوچا کبھی تو، کیسی ہے یہ محبت​
تم ہی کھولو ذرا لب، آزادی ہے کہاں اب؟​
تم کو کیسے کہوں پھر؟ میں آزادی مبارک!​
اُلفت ہے نہ امانت، چاہت ہے نہ صداقت​
غیرت ہے نہ شرافت، عزت ہے نہ دیانت​
شدت ہے یا شرارت، دھوکہ ہے یا عداوت​
بربادی کا سماں وہ، ہو جیسے کہ قیامت​
تم ہی کھولو ذرا لب، آزادی ہے کہاں اب؟​
تم کو کیسے کہوں پھر؟ میں آزادی مبارک!​
یاں کھویا ہے سبھی کچھ، پایا کچھ بھی نہیں تب​
تاریکی ہے کیوں اب؟ روشن جو ہے دیا جب​
پھر ختم یہ ہو گا کب ؟ آزادی کا سفر اب​
یاں کب ہو گا اُجالا؟ ذیشاں ہو گی سحر کب؟​
تم ہی کھولو ذرا لب، آزادی ہے کہاں اب؟​
تم کو کیسے کہوں پھر؟ میں آزادی مبارک!​
محمد ذیشان نصر​
سید شہزاد ناصر
 
Top