غزل
میری غزلیں تو گنگناؤ گے
درد میرا کہاں سے لاؤ گے
بات کرنے سے ہچکچاؤ گے
حالِ دل کیسے بول پاؤ گے
بھیگو برسات میں کہ رات گئے
کس کا دروازہ کھٹکھٹاؤ گے
بوئے مے تو چلو گئی منھ سے
مست آنکھیں کہاں چھپاؤ گے ؟
اب تو حد ہو گئی ہے غم کی بھی
اب تو رو کر بہت ہنساؤ گے
شاؔہ مقطع بھی ہو گیا...
احساس
تم نے کبھی محسوس کیا ہے
یاں کتنی خاموش فضا ہے
فضا کی اپنی ہے خاموشی
خاموشی کی اپنی فضا ہے
فضا ہے اک دریائے ساکن
ساکن رہ جائے تو خلا ہے
ہم نے جب بھی منھ کھولا ہے
دریا میں پتھر پھینکا ہے
جمود میں ہلچل سی مچی ہے
سکوت میں اک شور اٹھا ہے
موجیں اٹھ کر چل نکلی ہیں
چال سے ان کی یوں...
دو برس پہلےایک انگریزی فورم پر نیپو رائمو میں حصّہ لیا تھا -اپریل کے مہینے میں ہر روز ایک نئی نظم لکھنی ہوتی ہے -وہاں اس نکتے کو نظم کی شکل دی تھی -ابھی وہ ٹوٹی پھوٹی انگریزی نظم نہایت برمحل ہے :
PK-743
Night of your flight
was may loneliest night
staring still at your plane
till its gone...
چلیں پھر لیکچر سنیں :
میری ذاتی رائے میں ،مزاح کا سارا کھیل ٹائمنگ کا ہے -جتنا بےساختہ، فی البدیہہ اور اپنے لیے ہو اتنا ہی بھرپور اور برمحل ہوتا ہے -اپنے لیے سے میری مراد ہے کہ اپنے مزاح سےآپ اپنے کو ہنسی آئے ،کچھ لوگ کہتے ہیں عجیب پاگل ہے اپنے مذاق پر خود ہی ہنس رہا ہے ،میں کہتا ہوں فطرت فیاض...
میں آؤں گا ان شاء اللہ ۔پہلے محفل کا تو فیصلہ ہو لینے دیں۔ ایک دیہاتی بزرگ تھے مہمانوں کو رخصت کرتے وقت بہت دیر اور بہت دور تک ،بہت دووور تک دیکھتے رہتے تھے تا وقتیکہ وہ نگاہوں سے اوجھل نہ ہو جائیں ۔
ویسے بھی کہیں آپ نے کہا تھا تہجد میں دعا کروں گی کہ محفل بند نہ ہو اپنی دعاؤں کا اثر نہیں...