Recent content by خاورچودھری

  1. خاورچودھری

    اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ ۔ اعلان 2016

    بہت عمدہ ۔۔۔۔ مبارک باد ڈھیروں
  2. خاورچودھری

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    بہت خوب شاکر صاحب ۔۔۔۔۔۔ دوہے سے متعلق مزید معلومات کے لیے میری نئی کتاب اردو دوہے کا ارتقائی سفر کو دیکھا جاسکتا ہے ،، جو دو جلدوں میں قبلہ اعجاز عبید صاحب نے اپنی آن لائن لائبریری میں شامل کی ہے ۔۔۔۔۔ لنک دے رہا ہوں http://lib.bazmeurdu.net/
  3. خاورچودھری

    دوہا نگاروں اور دوہے سے متعلق معلومات درکار ہیں

    آسی صاحب شکر گزار ہوں ۔۔۔۔۔ میرے پاس یہ کتاب موجود ہے ۔۔۔۔ شاعر میرے مہربان ہیں ۔۔۔۔ کتاب میں انھوں نے میرا ذکر بھی کیا ہے ۔۔۔۔ آپ نے دیکھا ہو گا۔
  4. خاورچودھری

    نوحہ …………از خاورچودھری

    حضور شکرگزار ہوں ۔۔۔۔ آپ کی ترجمہ کی گئی خود نوشت روزنامہ دُنیا میں دو دن سے دیکھ رہا ہوں
  5. خاورچودھری

    پاک و ہند سے شائع ہوئے اردو کے شخصی خاکے

    بہت اہم کام ہے ۔۔۔۔۔ ماشا اللہ
  6. خاورچودھری

    دوہا نگاروں اور دوہے سے متعلق معلومات درکار ہیں

    تمام محفلین کی خدمت میں آداب مجھے فن دوہانگاری سے متعلق کتابوں اور دوہوں کے مجموعوں سے متعلق معلومات درکار ہیں۔ ہندوستان پاکستان میں تازہ دوہانگاروں کی بابت جاننا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔ اس سلسلے میں کوئی معلومات دے سکے تو ممنون رہوں
  7. خاورچودھری

    نوحہ …………از خاورچودھری

    آداب عرض ہے ۔۔۔۔ شکریہ
  8. خاورچودھری

    نوحہ …………از خاورچودھری

    نوحہ ………… خاورچودھری بہاریں سرد رُت کا پیرہن پہنے ہوئے لرزاں گریبانوں میں سائے منھ چھپائے، خوف سے دُبکے کسی بھٹکی ہوئی معصوم چڑیا کی طرح بے کل اِدھر جذبات برفیلے پہاڑوں کی طرح ساکت تمنّا ناچتی تھی، رقص کرتی تھی نے کوئی خواہش بس اک گم نام سا جیون، بس اک بے نام سی ہستی بہ ظاہر خوب صورت، مطمئن یہ...
  9. خاورچودھری

    قائداعظم نے پاکستان میں مذہبی منافرت اورتفرقے کومٹاکرایک قوم بننے کاحکم دیا تھا،پروفیسرڈاکٹرریاض احم

    قائداعظم نے پاکستان میں مذہبی منافرت اورتفرقے کومٹاکرایک قوم بننے کاحکم دیا تھا،پروفیسرڈاکٹرریاض احمد اسلام آباد: مجموعی طور پربیالیس اور قائد اور پاکستان پر پچیس کتابوں کے مصنف،قائداعظم یونی ورسٹی میں قائداعظم چیئرکے سابق چیئرمین اورمطالعہ پاکستان کی نصابی کمیٹی کے چیئرمین،بین الاقوامی سطح پر...
  10. خاورچودھری

    دشت و دریا چھان کے چپ رہ گیا ۔۔۔۔۔ از خاورچودھری

    اعجاز عبید صاحب آپ کی محبت کھنیچ لاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ شکر گزار ہوں بھائی محمد خلیل الرحمان ، الف نظامی صاحب اور زبیر مرزا صاحب شکر گزار ہوں ۔ ۔۔۔ خدا چاہے تو آپ کے محفل سے لطف اٹھاتا رہوں ۔۔۔۔۔ بس مصروفیات کا انتشار ۔۔۔۔۔ کیا کرے کوئی ؟
  11. خاورچودھری

    دشت و دریا چھان کے چپ رہ گیا ۔۔۔۔۔ از خاورچودھری

    دشت و دریا چھان کے چپ رہ گیا ریگِ صحرا تان کے چپ رہ گیا تشنگی ایسی غضب کی تھی مگر بات تیری مان کے چپ رہ گیا جیت سکتا تھا مقدر سے تمھیں میں بہت کچھ ٹھان کے چپ رہ گیا زندگی تیری طلب کا نام ہے تم پہ جیون دان کے چپ رہ گیا ورنہ دریا بھی بھسم کر ڈالتا دل کو اپنا جان کے چپ رہ گیا حرف آتا عشق پر...
  12. خاورچودھری

    ڈاکٹرفرمان فتح پوری۔۔۔ ہستی ہماری ،اپنی فناپردلیل ہے۔۔۔۔ از خاور چودھری

    غالب نے کہاتھا: سختی کشانِ عشق کی پوچھے ہے کیاخبر! وہ لوگ رفتہ رفتہ سراپاالم ہوئے آج اپنی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے۔یوں جیسے محبوب ترین ہستی کھوگئی ہو۔ میں نہیں جانتامیراڈاکٹرفرمان فتح پوری صاحب سے کیاتعلق ہے اوراس میں کتنااستحکام ہے۔ لیکن یہ ضرورجانتا ہوں کہ اُن کی رحلت کی خبرنے میراکلیجہ پکڑ...
  13. خاورچودھری

    القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب کی تصویریں

    بہت خوب صاحب ۔۔۔۔۔۔ اللہ مزیدہمت دے قادری صاحب خوش بخت ہیں کہ اتنی محبت دینے والے انھیں میسر ہیں
Top